آٹھویں سالگرہ کوریج برائے جشنِ سالگرہ ہشتم

عائشہ عزیز

لائبریرین
mic30.png

یہ لیجئے مائیک تو مل گیا۔۔ زبیر مرزا بھائی میرے سوال کا جواب دیتے دیتے اپنے ساتھ ہی لے گئے تھے اور جا کر ایوارڈز والے میز پر رکھ دیا۔ بڑی مشکل سے ملا ہے اتنے بڑے بڑے ایوارڈز کے بیچ پڑا ہوا تھا بس زبیر بھیا سب کے ساتھ ایوارڈز کی مشاورت اور ٹیم کا انتخاب کرنے میں مصروف تھے میں جلدی سے اپنا مائیک لے کر بھاگ آئی :p
تو اب آتے ہیں اپنی سالگرہ کوریج کی طرف۔۔ ارے یہ کون بڑبڑاتا چلا آ رہا ہے۔ ہیں تو یہ چھوٹے بھائی لیکن اپنی جب بولتے ہیں تو بڑے بوڑھے دکھتے ہیں۔۔ جی ہاں یہ چھوٹے بھائی مہدی نقوی حجاز ہیں اور خود کو کوسنے دیتے آ رہے ہیں کہ لاہور کی سیر کر آئے لیکن وہاں محفلین سے ملاقات نہ ہو پائی۔ اور اب خالی تقریر کرکے لاہور والوں کو خوش کر رہے ہیں۔ وہ انار کلی اور پائے اہلیان لاہور کی نذر کر رہے ہیں جس میں نا تو پائے کی کوئی تصویر ہے اور نہ ہی انار کلی کی :rolleyes:۔۔ خیر ہمیں تو بس اتنا پتا چلا کہ انہوں نے امی جان کے ہاتھ سے بنے پائے کھائے ہیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
با ادب، با ملاحظہ، ہو شیار!!!
نبیل بھیا اپنے خوبصورت سی کرسی صدارت پر جلوہ افروز ہو چکے ہیں اور اب وہ اہلیان محفل کو خطبہ صدارت دے رہے ہیں۔ آپ محفلین سے درخواست ہے کہ خاموشی سے نبیل بھیا کو سنیں کیونکہ وہ بس سالگرہ پر ہی اتنا بولتے ہیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا اور بہنا لوگ! آپ ذرا ماہا اور زبیر بھیا کی باتوں کو انجوائے کریں تب تک ہم کسی کھانے کے اسٹال سے ہو کر آتے ہیں:blushing:
 
لائیں بھئی مائک ادھر کریں۔۔۔ کیوں ایک ہی مائک کیوں ہے بھلا؟ ہم نے ساؤنڈ سسٹم والوں سے کہا تھا کہ مائک اور لاؤڈ اسپیکروں کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ ابھی ان سے پوچھتے ہیں۔۔۔ کم از کم دو درجن وائرلیس مائکروفون پورے جشن گاہ میں جا بجا رکھوا دیتے ہیں۔ نصف درجن وائرلیس کلپ مائک منگوا دیتے ہیں جو لائیو کوریج ٹیم اپنے ساتھ ہمیشہ رکھ سکے۔ اس کے علاوہ سو عدد AA سائز اور سو عدد AAA سائز کی ہیوی ڈیوٹی بیٹریاں بھی منگوا کر رکھوا لی جائیں تاکہ وائرلیس ڈیوائسیز کو فعال رکھا جا سکے۔ ہمارے فون میں یہ اضافی صلاحیت ہے کہ ہم جشن گاہ سے باہر بھی ہوں تو بھی اسے بطور مائک استعمال کر سکتے ہیں اور اس کی مدد سے جشن گاہ کے لاؤڈ اسپیکروں تک اپنی آواز پہونچا سکتے ہیں۔ :) :) :)

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور اس دوران سارے خورد و نوش کے اسٹال صرف رات میں کھلا کریں گے اس لیے ہم وہاں کا چکر لگانے گئے تھے۔ ابھی تھوڑی دیر قبل ڈھیر سارے گول گپے کھا کر لوٹے ہیں۔ ان میں کھٹی میٹھی چٹنیوں اور دیگر ڈالے گئے آمیزوں کا تناسب اتنا عمدہ تھا کہ ہم محض وہی کھا کر لوٹ آئے، کسی اور اسٹال پر جانے کی ہمت نہ رہی۔ اور فوڈ کورٹ سے لوٹ کر آرام گاہ میں ایک چھوٹی سی نیند لے آئے۔ لہٰذا ہمارا مشورہ ہے کہ اس دفعہ آپ سبھی لوگ کم از کم گول گپے ضرور کھائیں۔ اس کے علاوہ بھی کوئی مزیدار کھانے کی چیز موجود ہو تو ہمیں ضرور مطلع کریں۔ :) :) :)
 
خواتین حضرات متوجہ ہوں!

یہ ایک ضروری تلاش گمشدہ کا اعلان ہے۔

ایک بچہ جس کی عمر تقریباً 19 سال ہے، ہلکی نیلی قمیص اور سیاہ پتلون پہنے ہوئے، قمیص کا ایک بٹن ٹوٹا ہوا ہے اور پتلون کے پائنچے دھول مٹی سے لتھڑے ہوئے ہیں۔۔۔ جیب سے ایک عدد شناختی کارڈ برامد ہوا ہے جس پر نام محمد بلال اعظم تحریر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ سے بچھڑے ہوئے ہیں یا انٹرنیٹ ان سے بچھڑ گئی ہے ساتھ ہی ان کی چہیتی اردو بھی کہیں گم ہو گئی ہے۔ اب یہ توتلی رومن زبان میں بول رہے ہیں۔

اعلان ایک بار پھر سے ملاحظہ فرمائیں۔

ایک بچہ جس کی عمر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
سعود بھیا آپ نے تو سب لوگوں کو بتا دیا کہ گول گپے کتنے مزے دار ہیں۔ یہ تو بڑی مشکل ہوگئی یعنی اب میں گول گپوں کے اسٹال کے پاس ہی گھومتی رہوں کہ کہیں ختم نہ ہو جائیں۔:p
جی تو حاضرین محفل گول گپوں کے آس پاس سے میں ہوں کوریج ٹیم کی ممبر ۔۔۔ آئیے اب یہیں کھڑے کھڑے کچھ اور لوگوں کی جاسوسی کرتے ہیں۔۔ ارے یہ اپنے بھلکڑ بھیا کو تو ہم بھول ہی گئے جو جنگل جنگل کھیل رہے ہیں۔۔ مم میرا مطلب تھا جنگل کے فوائد و نقصانات بیان کر رہے ہیں۔۔ ارے نہیں۔۔ یہ تو شاید کچھ پھول لائے ہیں جنگل سے جو سب محفلین میں بانٹیں گے۔۔اففف رکیے ذرا!! ۔۔ تھوڑا آگے پڑھا تو پتا چلا وہ تو انٹرنیٹ کے جنگل کی بات کر رہے ہیں اور اردو محفل کو اس جنگل کا باغ کہہ رہے ہیں۔۔ بہرحال یہ سب بونگیاں تو نہیں ہیں لیکن بقول بھلکڑ بھیا "محفل کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر ان بونگیاں" جاری و ساری ہیں :) :) :)
 
آخری تدوین:

عائشہ عزیز

لائبریرین
صرف ایک جملہ۔۔ صرف ایک جملہ۔۔

ارے نہیں آپ غلط سمجھے یہ کوئی جملوں کا اسٹال نہیں لگا ہوا بلکہ یہ اپنی ماہا عطا مائیک ہاتھ میں پکڑے سب محفلین کے پاس جا رہی ہیں اور محفل کے بارے میں ان سے جملے اکھٹے کر رہی ہیں۔ پھر ان جملوں کو جوڑ کر ایک لڑی میں پرونا ہے تاکہ محفل کو اس کی آٹھویں سالگرہ پر تحفہ پیش کیا جا سکے :)
 

شمشاد

لائبریرین
شاباش، میں دیکھ رہا ہوں، سب اپنی اپنی ڈیوٹی بہت اچھے طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔

صندوقوں سے جیسا کہ سعود بھائی نے بتا دیا ہے کہ ان سے کوئی چھڑ چھاڑ نہ کرے اور میرے والے صندوقوں سے تو بالکل بھی چھڑ چھاڑ مناسب نہیں ہو گی۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا اور بہنا لوگ! جیسے ہی سالگرہ آئی کچھ پرانے لوگ پھر سے محفل واپس آ گئے ہیں انہی میں ہمارے عمار ابن ضیا بھیا بھی ہیں ہم ان کو محفل میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس وقت وہ تیار ہو کر پنڈال میں پہنچ چکے ہیں ۔۔ ارے آپ کو تلاش میں مشکل ہو رہی ہے تو ہم مدد کر دیتے ہیں بھیا صاحب کو آتے ہی بھوک لگ گئی ہے وہ سندھی چادر لیے، آنکھوں پر چشمہ لگائے مسکراتے ہوئے کسی بھی کھانے والے اسٹال کے آس پاس نظر آ جائیں گے۔ جبکہ محمد امین بھیا اور فہیم بھیا کی جاسوسی کرنے پر پتا چلا کہ وہ لوگ اکھٹے ہی بیوٹی پارلر روانہ ہوئے تھے لیکن ابھی تک تیار نہیں ہوئے۔۔ ہمارا نمائندہ خصوصی بیوٹی پارلر کے باہر ہی موجود ہے جیسے ہی یہ بھائی لوگ باہر نکلتے ہیں آپ کو اطلاع کر دی جائے گی۔ :)
 
بھیا اور بہنا لوگ! جیسے ہی سالگرہ آئی کچھ پرانے لوگ پھر سے محفل واپس آ گئے ہیں انہی میں ہمارے عمار ابن ضیا بھیا بھی ہیں ہم ان کو محفل میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس وقت وہ تیار ہو کر پنڈال میں پہنچ چکے ہیں ۔۔ ارے آپ کو تلاش میں مشکل ہو رہی ہے تو ہم مدد کر دیتے ہیں بھیا صاحب کو آتے ہی بھوک لگ گئی ہے وہ سندھی چادر لیے، آنکھوں پر چشمہ لگائے مسکراتے ہوئے کسی بھی کھانے والے اسٹال کے آس پاس نظر آ جائیں گے۔ جبکہ محمد امین بھیا اور فہیم بھیا کی جاسوسی کرنے پر پتا چلا کہ وہ لوگ اکھٹے ہی بیوٹی پالر روانہ ہوئے تھے لیکن ابھی تک تیار نہیں ہوئے۔۔ ہمارا نمائندہ خصوصی بیوٹی پالر کے باہر ہی موجود ہے جیسے ہی یہ بھائی لوگ باہر نکلتے ہیں آپ کو اطلاع کر دی جائے گی۔ :)
بڑی مہربانی جی۔ مجھ سے ملنے کے لیے خصوصی اسٹال یعنی گول گپے اور پانی پوری کے اسٹال کا رُخ کیجیے۔
یہ فہیم اور محمد امین بیوٹی پارلر چلے گئے؟ مجھے تو کہا تھا کہ مٹھائی کا بندوبست کرنے جارہے ہیں۔
 
Top