کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

بندہ پرور

محفلین

جاسم محمد

محفلین
ایک بات قابل غور اور دلچسپ ہے کہ 100 سال سے اوپر کے اکثر مریض ٹھیک
ہورہے ہیں ۔ پہلے ایران کی 103 سالہ خاتون ۔ پھر چائنہ میں 100 سال سے
اوپر کا ایک مرد مریض اور اب نیدرلینڈ میں 101 سالہ مریضہ !
یا شاید زیادہ تر خبروں کی زینت بن رہے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
پنجاب میں مستحق افراد کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف
ویب ڈیسک منگل 31 مارچ 2020
2027643-mobile-1585661303-178-640x480.jpg

مستحق افراد کو اب فارم بھر کر امداد لینے کی ضرورت نہیں، صوبائی وزیراطلاعات۔ فوٹو:فائل

لاہور: پنجاب میں مستحق افراد 8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد صوبائی حکومت نے مستحق افراد کیلئے امداد کا اعلان کردیا اور مستحق افراد کی آسانی کیلئے امداد لینے کے تین طریقے وضع کردئیے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو اب فارم بھر کر امداد لینے کی ضرورت نہیں، لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے مستحق افراد 8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر کے مطابق مستحق افراد 8070 پر اپنا نام اور شناختی کارڈ لکھ کر بھیجیں گے، نادرا سے ایس ایم ایس بھیجنے والے فرد کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد حکومت ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر بھیجے گی، جب کہ جو افراد پڑھ لکھ سکتے ہیں وہ ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے بھی فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
سعودی حکومت نے مطاف کو طواف کے لیے کھول دیا
ویب ڈیسک31 مارچ 2020
5e83821cda2d6.jpg

سعودی حکومت نے محدود تعداد میں مطاف (خانہ کعبہ کے صحن) میں طواف کرنے کی اجازت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'مطاف پر طواف کا سلسلہ بحال کردیا گیا ہے'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'لوگوں کی محدود تعداد کو عبادت کی ادائیگی اجازت دی گئی ہے'۔

ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں بھی دکھاجاسکتا ہے کہ لوگوں کی کم تعداد بیت اللہ کے اطراف میں موجود ہے اور فاصلے میں کھڑے ہیں اور عبادت میں مشغول ہیں۔

بیت اللہ کے اطراف میں گارڈز بھی کھڑے دکھائی دیتے ہیں جبکہ رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر 4 مارچ کو عمرے کی ادائیگی عارضی طور پر معطل کردی تھی جس کے اگلے روز مطاف کو خالی کروادیا گیا تھا۔

عمرے کی عارضی معطلی کے حوالے سے سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فیصلے کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور حالات تبدیل ہوتے ہی فیصلے کو واپس لے لیا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت نے مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی تھی تاہم دونوں مقدس شہر سعودی عرب کے شہریوں کے لیے کھلے رکھے گئے تھے جہاں شہریوں کو نماز اور عبادات کی اجازت دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت 25 مارچ کو رپورٹ ہوئی تھی تاہم اس سے ایک روز قبل ہی حکومت نے ملک میں کرفیو کا نفاذ کردیاتھا اور مساجد میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

سینئر علما کی کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تمام مساجد سے نمازوں کے لیے اذان دی جائے گی لیکن وہاں نماز کی ادائیگی نہیں ہوگی تاہم اس فیصلے کا اطلاق مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی پر نہیں ہوگا۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اب تک ایک ہزار 453 ہوگئی جبکہ 8 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی ساخت کا پتا لگا لیا ہے۔ وائرس کی ساخت سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروموسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹر کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈبیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے۔
ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود دوائیوں کا جائزہ لے گی۔ موجود دوائیوں کا کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کورونا ویکسین اور اس سے متعلق دیگر امور پر ریسرچ کرے گی اور عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی۔
 
آخری تدوین:

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔

خوش آئند
 
کروموسومز؟ کیا ڈاکٹر عطا الرحمان واقعی وائرس پر ہی تحقیق کر رہے ہیں؟
 
بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے۔۔۔

پاکستان
01 اپریل ، 2020
422_094157_reporter.JPG
ویب ڈیسک
رائیونڈ تبلیغی جماعت کی شوریٰ نے اجتماعات اور جماعتوں کی نقل و حرکت روک دی
217604_6728896_updates.jpg

جماعتیں جس جگہ بھی موجود ہیں حکومتی احکامات کی مکمل پیروی کریں، : تبلیغی مرکزی شوریٰ کی ارکان کو ہدایت— فوٹو:فائل

لاہور کے نواحی قصبے رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے حکومت سے مشاورت کے بعد اجتماعات، تبلیغ کا عمل اور نقل و حرکت بھی روک دی۔

گزشتہ روز رائے ونڈ تبلیغی مرکز سے 27 افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر پورے قصبے کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا اور میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں بند کرکے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اب تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے حکومت سے مشاورت کے بعد اجتماعات، تبلیغ اور نقل و حرکت بھی روک دی ہے جس کے بعد تبلیغ کے لیے نکلی ہوئی جماعتیں بھی مرکز واپس آنا شروع ہوگئی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق واپس آنے والی جماعتوں کو وفود کی شکل میں علیحدہ رکھا جارہا ہے، تبلیغی مرکز کی انتظامیہ حکومتی نمائندوں اور ڈاکٹرز سے تعاون کررہی ہے، جبکہ ڈاکٹرز اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔

دوسری جانب تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے اجتماعات، تبلیغ اور نقل و حرکت روک دی ہے اور تبلیغی ارکان سے کہا ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی مکمل پیروی کریں، جماعتیں جس جگہ بھی موجود ہیں، وہ وہاں ضلعی افسروں سے تعاون کریں۔

جماعت کے ارکان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کیا جائے۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرچکی ہے اور ان میں تبلیغی جماعت کے افراد بھی شامل ہیں۔
 
سید رافع

شہنشاہ نقوی عالم سے سوال:
کیا کرونا کی وجہ سے باجماعت نمازوں اور جمعہ پر پابندی لگنی چاہیئے؟

جواب:
انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہم کو حکومت کی بات تسلیم کرنی چاہیئے اور جمعہ اور باجماعت نمازوں کو موقوف کرنا چاہیئے

دوسرا سوال:
دہشت گردی کا خطرہ ہے، کرونا وائرس کا خطرہ ہے،کیا عزاداری اور ماتم جلوسوں کو موقوف کرنا چاہیئے ؟ یا امام باڑوں تک محدود کرنا چاہیئے؟

جواب:
عزاداری کسی صورت ختم نہیں ہوگی، ہم مرجائیں گے، ہم مار دیں گے، چاہے بم پھٹے، چاہے کوئی بھوکا مرے، ہم عزاداری نہیں روک سکتے، عزاداری روکنے والوں کو ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق جمیل سے سوال:
کیا کرونا وائرس کی وجہ سے جمعہ و باجماعت نمازیں موقوف کی جاسکتی ہیں؟

جواب:
نبی کریمﷺ نے بھی بارش میں صلو فی بیوتکم کا حکم دیا، جب بارش میں گھر میں نماز ہوسکتی ہے تو پھر کرونا وائرس میں کیوں نہیں، انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے جمعہ و باجماعت نمازوں کو موقوف کرنا چاہیئے

دوسرا سوال:
اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، کیا رائے ونڈ اجتماع کو موقوف کرنا چاہیئے؟

جواب:
جو کچھ ہوتا ہے، اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا، وائرس اللہ کے حکم سے لگتا ہے، اللہ کے حکم کے بغیر نہیں لگتا، اس لیے وائرس کے خوف سے دین کی تبلیغ نہیں روکی جاسکتی، رائے ونڈ اجتماع روکنے والے یہودیوں کے ایجنٹ ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان سے سوال:

کیا کرونا وائرس کی وجہ سے جمعہ اور باجماعت نمازوں کو موقوف کیا جاسکتا ہے؟

جواب:
نہیں کیا جاسکتا، فی الحال اس کی ضرورت نہیں

دوسرا سوال:
کیا کرونا وائرس کی وجہ سے اجتماعی صلوۃ و سلام، گیارہویں کی محافل، دعوت اسلامی کے اجتماعات موقوف کیے جاسکتے ہیں؟

جواب:
کرونا وائرس کے سلسلے میں شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے، حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے، فرائض و واجبات کو بلاوجہ موقوف نہیں کیا جاسکتا، مستحب و مباحات کو موقوف کرنے میں حرج نہیں

۔۔۔۔

سلام

لکھ واری سلام
مفتی منیب الرحمان
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top