کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے

کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے کیا پکایا جائے آج کے دور کے حساب سے اور ایک دیگ میں کتنے چاول اور کتنا گوشت ڈالنا ہے گھر کے باہر پکوانا بہتر ہے یا پھر پکوان پر ( کم سے کم اخراجات میں ) اگر کسی کو معلومات ہے تو شئیر کریں ۔اپنے تجربات بھی بتا سکتے ہیں آپ بریانی اور کھیر پکوانے کا ارادہ ہے ۔
 
آخری تدوین:
کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے کیا پکایا جائے آج کے دور کے حساب سے اور ایک دیگ میں کتنے چاول اور کتنا گوشت ڈلتا ہے گھر میں پکوانا بہتر ہے یا پھر پکوان پر ( کم سے کم اخراجات میں ) اگر کسی کو معلومات ہے تو شئیر کریں ۔اپنے تجربات بھی بتا سکتے ہیں آپ
بھائی حساب تو آپ کو اس وقت پتا چلے گا جب آپ کوئی ڈش بنانے پر متفق ہو گے،آپ کا سوال نا مکمل ہے،آپ نے چاول اور گوشت کا حساب مانگا ہے تو آپ چاول ،گوشت سے کیا بنائیں گے بریانی یا پلاؤ ،یہ تو واضع کریں ۔
 
ہمارے ہاں اس کا حساب یوں رکھا جاتا ہے کہ اگر گوشت کا سالن پکانا ہو تو فی کس ایک پاؤ اور اگر چکن پکائیں تو ڈیڑھ پاؤ یعنی ایک کلو تین افراد کیلئے۔
اور اگر چاول پکانے ہو تو بہتر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جتنے چاول ہوں اتنا ہی گوشت ہو۔ یعنی دس کلو چاول میں 10 کلو گوشت۔ پھر بعض لوگ گنجائش کم ہونے کی وجہ سے دس کلو چاول میں سات یا آٹھ کلو گوشت بھی ڈال لیتے ہیں۔
اس پر ایک لطیفہ یاد آرہا ہے، ابھی ذرا ٹھہر کے بتاتا ہوں
 
ایک دوست نے سنایا کہ کراچی کے کسی ہال میں بارات کے کھانے کی بکنگ کے لئے گئے تو انہوں نے پوچھا کے پہلے یہ بتائیں کہ بارات کہاں سے آنی ہے؟ یہ حیران ہوئے کہ اس بات کا علاقے سے کیا تعلق ہے؟ پوچھنے پر وہ بتانے لگے کہ علاقوں کا فرق ہے۔ اگر بارات گوجرانوالہ سے آئے گی تو فی کس آدھ کلو گوشت کا حساب رکھا جاتا ہے اور اگر کسی اور شہر سے آنی ہو تو فی کس ڈیڑھ پاؤ کا۔
کیونکہ گوجرانوالہ کے لوگوں کی خوراک زیادہ ہوتی ہے۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
اور اگر بارات ہمارے گاؤں سے آنی ہو تو فی کس دو تین کلو کا حساب رکھا جاتا ہے۔ اور سب پہلے ہی کہتے ہیں بھائی صاحب جہاں دو دیگیں پکوانی ہیں وہاں تین کا آرڈر دیں۔۔:rollingonthefloor:
ویسے واقعی علاقے کی بات ٹھیک ہے۔۔۔ ہر جگہ کا اپنا اپنا ہی حساب ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں آج کل بریانی،چکن پکوڑا ، میٹھے چاول یا کھیر، اور سالن میں چکن کا سالن اور ساتھ بیف یا مٹن اپنی اپنی پہنچ کے مطابق۔۔۔۔:battingeyelashes:
 
ہادیہ

محفلین
باقی حساب خود لگا لیں۔۔۔ :p
سب کو مختلف شادیوں میں کھاتے بھی دیکھا ہوگا اور انتظام کرتے بھی۔۔:LOL:
 
دو سو افراد کیلئے تیس کلو چاول اور تیس کلو گوشت (تین دیگ) تیس کلو گوشت کا قورمہ (تین دیگ) اور پچیس کلو دودھ والے نان ۔ اور میٹھا تقریباً بیس کلو (کھیر یا لب شیرین وغیرہ)
کولڈ درنک دو سو افراد کے لئے کم از کم ڈھائی سو ۔خرچہ تقریباً پینسٹھ ہزار
 
آخری تدوین:
دو سو افراد کیلئے تیس کلو چاول اور تیس کلو گوشت (تین دیگ) تیس کلو گوشت کا کورمہ (تین دیگ) اور پچیس کلو دودھ والے نان ۔ اور میٹھا تقریباً بیس کلو (کھیر یا لب شیرین وغیرہ)
کولڈ درنک دو سو افراد کے لئے کم از کم ڈھائی سو ۔خرچہ تقریباً پینسٹھ ہزار
لو بھائی محمود بھائی نے آپ کے ولیمے کے کھانے کی لاگت کا تخمینہ لگا کر دے دیا ہے بس آپ ہاتھ پیلے کرنے کی تاریخ فائنل کر لو ۔:p
 
شاہد شاہ

محفلین
کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے کیا پکایا جائے آج کے دور کے حساب سے اور ایک دیگ میں کتنے چاول اور کتنا گوشت ڈلتا ہے گھر میں پکوانا بہتر ہے یا پھر پکوان پر ( کم سے کم اخراجات میں ) اگر کسی کو معلومات ہے تو شئیر کریں ۔اپنے تجربات بھی بتا سکتے ہیں آپ
عمران خان کا ولیمہ تو ہو چکا ہے، دوبارہ کرنے کاارادہ ہے؟
 
ہمارے ہاں اس کا حساب یوں رکھا جاتا ہے کہ اگر گوشت کا سالن پکانا ہو تو فی کس ایک پاؤ اور اگر چکن پکائیں تو ڈیڑھ پاؤ یعنی ایک کلو تین افراد کیلئے۔
اور اگر چاول پکانے ہو تو بہتر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جتنے چاول ہوں اتنا ہی گوشت ہو۔ یعنی دس کلو چاول میں 10 کلو گوشت۔ پھر بعض لوگ گنجائش کم ہونے کی وجہ سے دس کلو چاول میں سات یا آٹھ کلو گوشت بھی ڈال لیتے ہیں۔
اس پر ایک لطیفہ یاد آرہا ہے، ابھی ذرا ٹھہر کے بتاتا ہوں
برابر برابر والا مشورہ ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔
 
Top