1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

جون ایلیا کوئی حالت نہیں یہ حالت ہے

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 14, 2013

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کوئی حالت نہیں یہ حالت ہے​
    یہ تو آشوب ناک صورت ہے​
    انجمن میں یہ میری خاموشی​
    بُردباری نہیں ہے وحشت ہے​
    تجھ سے یہ گاہ گاہ کا شکوہ​
    جب تلک ہے بسا غنیمت ہے​
    خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں​
    یہ اذیت بڑی اذیت ہے​
    لوگ مصروف جانتے ہیں مجھے​
    یاں میرا غم ہی میری فُرصت ہے​
    سنگ پیرائے تبسم میں​
    اس تکلف کی کیا ضرورت ہے​
    ہم نے دیکھا تو ہم نے یہ دیکھا​
    جو نہیں ہے وہ خوبصورت ہے​
    وار کرنے کو جانثار آئیں​
    یہ تو ایثار ہے عنایت ہے​
    گرم جوشی اور اس قدر، کیا بات​
    کیا تمہیں مجھ سے کچھ شکایت ہے​
    اب نکل آؤ اپنے اندر سے​
    گھر میں سامان کی ضرورت ہے​
    آج کا دن بھی عیش سے گزرا​
    سر سے پا تک بدن سلامت ہے​
    محمداحمد بھائی یہاں پوسٹ کر دی ہے۔۔۔ :)
    @منتظمین! میں نے تلاش کی تھی۔ نہ ملنے پر یہ دھاگہ کھولا۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,319
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    جون کی یہ کُل غزل ہی کمال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال
    شکریہ نین بھیا
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    کوئی حالت نہیں یہ حالت ہے
    یہ تو آشوب ناک صورت ہے
    خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں
    یہ اذیت بڑی اذیت ہے
    سنگ پیرائے تبسم میں
    اس تکلف کی کیا ضرورت ہے
    ہم نے دیکھا تو ہم نے یہ دیکھا
    جو نہیں ہے وہ خوبصورت ہے
    گرم جوشی اور اس قدر، کیا بات
    کیا تمہیں مجھ سے کچھ شکایت ہے
    اب نکل آؤ اپنے اندر سے
    گھر میں سامان کی ضرورت ہے
    آج کا دن بھی عیش سے گزرا
    سر سے پا تک بدن سلامت ہے
    واہ صاحب​
    کیا خوب غزل منتخب کی ہے اور محمداحمد کا بھی شکریہ کیونکہ مجھے لگ رہا ہے کہ اُن کی وجہ سے ہمیں یہ غزل پڑھنے کو ملی ہے۔​
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  4. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    :khoobsurat::best::great::zabardast1:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جی بالکل
    اور انتخاب کی پذیرائی پر ممنون ہوں :)

    جی انہوں نے کیفیت نامے پر شعر لکھ رکھا تھا۔ اور باتوں باتوں میں مکمل غزل تک بات آگئی :)
    شکریہ منے :)
    :aadab:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,505
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ۔۔۔۔! کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔ یادگار اور سدابہار ۔۔!

    بہت ہی خوب۔۔۔!



    خوش رہیے ذوالقرنین بھائی۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    آپ ہی کا فیض ہے۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,505
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جی ! اور جون بھی "ہمارے" ہی ہیں۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 2
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    :p
     
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,505
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    :)

    ویسے جون ایلیا نے جو بھی لکھا کمال ہی لکھا۔

    آپس کی بات یہ کہ مجھے جون ایلیا کی گمان بالکل پسند نہیں آئی۔ لیکن "شاید" اور "یعنی" کی شاعری اپنی مثال آپ ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  11. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,505
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جون کا یہ شعر:

    شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی
    لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں

    مجھے ہمیشہ سے ہی بہت پسند ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,719
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    آج کا دن بھی عیش سے گزرا
    سر سے پا تک بدن سلامت ہے

    واہ واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,647
    موڈ:
    Lurking
    لاجواب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    مجھے تو جون کے بہت سے اشعار بہت پسند ہیں۔۔۔ اس شعر کے بارے میں کیا خیال ہے

    اب یہی طے ہُوا کہ ہم تجھ سے قریب تر نہیں
    آج ترے تکلّفات دل پہ گَراں گزر گئے

    شکریہ فاتح بھائی :) انتخاب کو سراہنے کے لیئے :)

    :) شکریہ
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,505
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت ہی اچھا شعر ہے۔

    اور بلا شبہ جون صاحب کے بے شمار ایسے اشعار ہیں کہ ہر "شعر" پر دم نکلے :)
     
    • متفق متفق × 1
  16. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    وا ہ واہ واہ بہت ہی خؤب شیئرنگ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. نیلم

    نیلم محفلین

    مراسلے:
    11,419
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Lurking
    بہت خُوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ باباجی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ نیلم :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  20. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ان دو اشعار کے متعلق کیا خیال ہے کہ

    میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
    میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

    اور

    خدا کرے کہ میرے سوا
    تمہیں سب شاعروں سے نفرت ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر