تعارف :: کوئی بتلائے کہ ہم بتلائین کیا! ::

ضیا بلوچ

محفلین
یارانِ محفل،آداب!

میں اپنے عزیز دوست مغل صاحب کا تہِ دل سےممنون ہوں کہ انھون نے مجھے اس خوبصورت محفل سے متعارف کرایا۔
کسی بھی ادبی محفل میں ذاتی معلومات کوئی اھمیت نھیں رکھتیں، ایسے میں تعارف کا تمام تر انحصار تحریر و تقریر پر ہوتا ہے۔
سو یہ مقام بھی جلد ہی طے ہو جائے گا انشا ءاللہ۔

شکریہ

ضیا بلوچ
 

محمداحمد

لائبریرین
یارانِ محفل،آداب!

میں اپنے عزیز دوست مغل صاحب کا تہِ دل سےممنون ہوں کہ انھون نے مجھے اس خوبصورت محفل سے متعارف کرایا۔
کسی بھی ادبی محفل میں ذاتی معلومات کوئی اھمیت نھیں رکھتیں، ایسے میں تعارف کا تمام تر انحصار تحریر و تقریر پر ہوتا ہے۔
سو یہ مقام بھی جلد ہی طے ہو جائے گا انشا ءاللہ۔

شکریہ

ضیا بلوچ

ضیا بھائی ،
آداب،
اور
ساتھ ساتھ خوش آمدید!

آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، میں خود بھی یہاں پر مغل بھائی کی وجہ سے ہوں۔ آپ جیسے باذوق دوست کے ہونے سے محفل کی رونق انشاء اللہ بڑھ جائے گی۔

میں یہاں بہت خوش ہوں اور اس کی سب سے بڑی وجہ اردو رسم الخط ہے۔ میں محفل میں آپ کا بھر پور خیرمقدم کرتا ہوں۔۔۔۔

آتے رہیے اور محفل کی رونق بڑھاتے رہیے!

مخلص
محمد احمد
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید جناب ضیا بلوچ صاحب، امید ہے آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔

آپ کا غائبانہ تعارف 'اردو انجمن' کے حوالے سے ہے، امید ہے آپ اردو محفل کیلیئے اچھا اضافہ ثابت ہونگے اور اپنے کلام سے ہمیں نوازیں گے۔

مغل صاحب کا بھی شکریہ آپ کو 'اردو محفل' پر لانے کیلیئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ضیا بلوچ اور خوش آمدید۔
شکریہ مغل صاحب کہ آپ اتنا خیال رکھتے ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
ضیا صاحب کو اردو محفل پر خوش آمدید اور م۔م مغل صاحب کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے ایک خوبصورت دوست کا اضافہ دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید بلوچ صاحب
اور شکریہ مغل صاحب کا

امید ہے محفل پر خوب جمے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ضیا بلوچ۔ اپنا مکمل تعارف دیں اور تب تک ہمارے م م م ہی لکچھ کہیں ان کے بارے میں۔
 

پپو

محفلین
لو جی ضیابلوچ بھائی خوش آمدید آپ کیا آئے اور شکریہ م م مغل صاحب کا جو اس لوڈ شیڈنگ کے دور میں‌ ''ضیا'' لائے
 
Top