کنیئرڈ کالج میں‌جینز پہننے پر پابندی؟

محمدصابر

محفلین
ایک خبر کے مطابق کنیئرڈ کالج میں جینز پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

لاہور والے کوئی تفصیل دے سکیں گے کیا؟
پوچھ اس لئے رہا ہوں کہ کسی پاکستانی اخبار میں میں نے یہ خبر نہیں دیکھی۔

ایک اور سورس
 

فخرنوید

محفلین
یہ خبر بھارتی ویب نیوز پر بس شامل ہے ابھی تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کل تک انہی کے حوالے سے خبر آئے گی پاکستان سے
 

محمدصابر

محفلین
اصل میں مجھے خبر کی صحت پر کچھ شک ہے جیسے کوئی پرانی خبر کو نیا بنایا گیا ہے یا بات کا بتنگڑ بنایا جا رہا ہے۔ انجینئرڈ لگتی ہے
 

طالوت

محفلین
اگر پابندی لگائی بھی ہے تو اس میں برائی کیا ہے ؟ یورپ میں اسکارف پر پابندی کی تو کبھی کسی نے مذمت نہیں کی ۔۔ لیکن ایسا کوئی کام ہمارے یہاں ہو جائے تو انسانی حقوق و آزادی یاد آنے لگتی ہے ۔ اگر کوئی کالج اپنی روایات کو فوقیت دینا چاہتا ہے تو اس کا حق ہے کرنے دیجیے ورنہ اس قوم میں تو ایسے ضمیر فروش بھی چھپے بیٹھیں ہیں جو برہنگی کو بھی عار نہ جانیں ۔۔
وسلام
 

عسکری

معطل
یار لڑکیاں جینز پہنیں یا نیکر ان کو تکلیف ہوتی رہے گی جب تک لڑکیاں دنیا سے دور کسی ویران جزیرے پر نا چلی جائیں ساری کی ساری کیا جہالت ہے یہ پہنو یہ نا پہنو۔غلام عوام کی غلام سوچیں
 

طالوت

محفلین
میرے بھائی مسئلہ لڑکیوں یا لڑکوں کا نہیں ۔۔ ایک سادہ سی بات ہے آپ لوگ پتا نہیں کیوں نہیں سمجھتے کہ پاکستانی معاشرے کی ایک اپنی سوچ ، روایات و اقدار ہیں ۔۔ آپ محترم سروے کروا لیجیے کبھی پاکستان میں کتنے فیصد لڑکیا ں جینز پسند کرتی ہیں یا پہنتی ہیں ۔۔ اور پھر ہم جہاں جہاں بستے ہیں وہاں وہاں کی عینک لگا کر پاکستان کو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں ۔۔ خیر بحث لمبی ہو جائے گی ۔۔ بہرحال اگر پاکستان کا کوئی تعلیمی ادارہ اپنے لباس کو (لڑکوں اور لڑکیوں) فروغ دینے کے لیے کوئی پابندی لگاتا ہے تو میں اسے خوش آمدید کہوں گا لیکن اگر یہ صرف لڑکیوں کے لیے تو منافقت ہے ۔۔
وسلام
 

عسکری

معطل
میرے خیال میں امریکہ سے جاپان تک بسنے والے تمام انسانوں کو لباس مزہب سیاست اور پرائیویسی کی آزادی لازمی ہونی چاہیے بات چاہے سکارف کی ہو یا یہ جینز کیس انتہا پسندی ہے جینز میں تو کوئی سرے سے فہاشی برائی یا بری بات ہی نہیں میری اپنی ایک بہن جینز کی شیدائی ہے اور ایک بار تو میری نئی جینز پر قبضہ کر چکی ہے یہ کہہ کر کہ یہ لیڈیز جینز ہے:rollingonthefloor:
 

طالوت

محفلین
کیا ہی بہتر ہو کہ یہ آواز ان ایوانوں میں بھی بلند کی جائے جہاں سروں سے اسکارف کھینچے جاتے ہیں ۔۔
وسلام
 

عسکری

معطل
جی بالکل طالوت بھائی سکارف کی آزادی نا دینا مجھے افسردہ کرتا ہے اتنا ہی یہ کیا بات ہوئی کہ کپڑے کا ایک ٹکڑا سر پر نا باندھو یہ انتہا پسنی ہے پر یہ بات طے ہی ویسٹ ہم سے زیادہ انتہا پسند ہے اور کچھ کچھ بودا بے وقوف بھی
 
Top