کمپیوٹر اکیڈمی اور رپیرنگ سنٹر کے لیے مشورہ

نبیل

تکنیکی معاون
پاور پوائنٹ استعمال میں آسان ضرور ہوگا لیکن ایک مؤثر پریزنٹیشن بنانا آسان نہیں ہے۔
 
علی خان

محفلین

جی نبیل بھائی۔ بالکل مگر زیادہ تر عام پریزنٹیشن ہی پاور پوائنٹ میں بنائی جاتی ہے۔ اور میرا جواب بھی اسی عام پریزیٹیشن پر فوکس کرتا ہے۔ :battingeyelashes:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایکسل ، فوٹو شاپ وغیرہ مجھے ٹھیک سے نہیں آتا اس کے لیے آپ میں سے کوئی بھی بھائی یا بہن میرے لیے شروع کے ٹٹوریل تیار کر دے کہ جس سے میں بچوں کو پڑھا ہوں۔ یوں تو میں نے ایک ٹیچر کو بھی اپنے ساتھ رکھا ہے لیکن میں چاہتا ہوں ان چیزوں مین میں خود ماہر ہو جاؤں۔
خرم بھائی ان چیزوں کی کلاسز تو بہت سے اردو فورمز پہ دی جیتی ہیں۔
آپ چاہیں تو میں لنک دے دوں۔
اور وہاں سے آپ خود سیکھیں اور پھر اپنے نوٹس ان کی مدد سے خود تیار کریں،
ساہیوال میں وغیرہ میں اکیڈمیز وغیرہ نوٹز بیچ بیچ کے بھی اچھے خاصے کما لیتی ہیں۔
خود میرا چھوٹا بھائی بھی اسے ہی فورموں سے فوٹو شاپ سیکھ کے اچھا بھلا ڈیزائنر بن چکا ہے لیکن واس نے تو بس شوقیہ ہی سیکھا ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم کچھ دن غیر حاضر رہا اس کی وجہ گھر والا نیٹ بند ہے اور اکیڈمی میں کام چل رہا ہے آج اللہ کے کرم سے نیٹ لگ گیا ہے۔ رنگ و روغن ہو رہا ہے باقی کام ساتھ ساتھ چل رہا ہے انشاءاللہ جلد مکمل ہو جائے گی علی خان بھائی آپ کا بہت شکریہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اکیڈمی کا کام کہاں تک پہنچا

سب لوگ مصروف تھے اس لیے کسی کو کام نہیں کہہ سکا اور سارا کام خود ہی کروانا تھا لیکن کس سے کرواتا۔ ایک بندے کو جگہ بتائی اور کہاں یہاں کی صفائی کرنی ہے کیونکہ جو جگہ ہم نے اکیڈمی کے لیے لی ہے وہ نیٹ کیفے تھا اور بہت گندہ ہوا تھا صفائی کرنے والا نہیں آیا تو خود ہی ہمت کی 120 کا صفائی والا برش خریدا 20 روپے کا ماکس خریدا اور صفائی شروع کر دی سارا دن لگا کر صفائی ختم کی دوسری دن بھائی کے دوست کو کہا کہ مجھے مین وارنگ کاٹ دو تاکہ میں باقی وارنگ اتار سکوں لیکن وہ بھی دیر سے آیا اس کے آنے سے پہلے میں نے خود کوشش کی کیونکہ پہلے کبھی بجلی کے کام میں ہاتھ نہیں ڈالا تھا اس لیے تھوڑا ڈر رہا تھا لیکن ہمت کی تو کامیاب ہو گیا اور پھر ساری وارنگ اس کے آنے سے پہلے ہی اتار لی۔ اگلے دن سارے کیبن اور کمپوٹر ان کو ایک کونے میں رکھ دیا تاکہ رنگ و روغن کا کام شروع کیا جائے اور آج دوسرا دن ہے رنگ ہو رہا ہے اور امید ہے آج یہ کام ختم ہو جائے گا کل انشاءاللہ نیٹ ورکنگ اور وارنگ کرنی ہے اور اس کے بعد کیبن سیٹ کروانے ہیں پھر اس کے بعد انشاءاللہ اکیڈمی مکمل ہو جائے گی:)
 
زبردست خرم بھائی
بس ہمت نہیں ہارنی کبھی بھی۔
کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی نبیل بھائی۔ بالکل مگر زیادہ تر عام پریزنٹیشن ہی پاور پوائنٹ میں بنائی جاتی ہے۔ اور میرا جواب بھی اسی عام پریزیٹیشن پر فوکس کرتا ہے۔ :battingeyelashes:
آپ کے پاس کوئی منشور پڑا ہوا ہے آپ کے کالج کا منشور کیا ہے اگر آپ کے پاس ہے تو مجھے عنایت فرما دیں میں آیڈیا لینا ہے۔ یعنی ترتیب کیسی ہونی چاہے
 
علی خان

محفلین
نہیں جناب منشور تو کوئی نہیں البتہ کورس اوٹلائن وغیرہ موجود ہے۔ جو ٹیکنکل بورڈ اور ایس ڈی سی میں رجسٹریشن کروانے کے لئے بنوایا تھا۔
 
نایاب

لائبریرین
پاور پوائنٹ استعمال میں آسان ضرور ہوگا لیکن ایک مؤثر پریزنٹیشن بنانا آسان نہیں ہے۔
محترم بھائی پاور پوائنٹ میں اگر کوئی پریزینٹیشن بنانے کی کوشش کی جائے تو کس بارے بنائی جائے ۔
دوسرے لفظوں میں پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے مطلوبہ اہداف کیا ہو سکتے ہیں ۔ ؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کسی نے پوچھا ہی نہیں ہے کہ اکیڈمی کا کام کہاں تک پہنچا:( تقریبا پانچ دن کا کام باقی ہے انشاءاللہ جلد ہی تصویریں لگا کر دیکھاؤں گا آپ سب کو
 
عسکری

معطل
اکیڈمی کا کام کہاں تک پہنچا

سب لوگ مصروف تھے اس لیے کسی کو کام نہیں کہہ سکا اور سارا کام خود ہی کروانا تھا لیکن کس سے کرواتا۔ ایک بندے کو جگہ بتائی اور کہاں یہاں کی صفائی کرنی ہے کیونکہ جو جگہ ہم نے اکیڈمی کے لیے لی ہے وہ نیٹ کیفے تھا اور بہت گندہ ہوا تھا صفائی کرنے والا نہیں آیا تو خود ہی ہمت کی 120 کا صفائی والا برش خریدا 20 روپے کا ماکس خریدا اور صفائی شروع کر دی سارا دن لگا کر صفائی ختم کی دوسری دن بھائی کے دوست کو کہا کہ مجھے مین وارنگ کاٹ دو تاکہ میں باقی وارنگ اتار سکوں لیکن وہ بھی دیر سے آیا اس کے آنے سے پہلے میں نے خود کوشش کی کیونکہ پہلے کبھی بجلی کے کام میں ہاتھ نہیں ڈالا تھا اس لیے تھوڑا ڈر رہا تھا لیکن ہمت کی تو کامیاب ہو گیا اور پھر ساری وارنگ اس کے آنے سے پہلے ہی اتار لی۔ اگلے دن سارے کیبن اور کمپوٹر ان کو ایک کونے میں رکھ دیا تاکہ رنگ و روغن کا کام شروع کیا جائے اور آج دوسرا دن ہے رنگ ہو رہا ہے اور امید ہے آج یہ کام ختم ہو جائے گا کل انشاءاللہ نیٹ ورکنگ اور وارنگ کرنی ہے اور اس کے بعد کیبن سیٹ کروانے ہیں پھر اس کے بعد انشاءاللہ اکیڈمی مکمل ہو جائے گی:)
یار تم کیا چیز ہو ۔ مجھے ہمیشہ تمھیں پڑھ کر عجیب سا لگتا ہے یہاں ا جاؤ تمھیں کہیں سیٹ کرا دوں :bighug:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یار تم کیا چیز ہو ۔ مجھے ہمیشہ تمھیں پڑھ کر عجیب سا لگتا ہے یہاں ا جاؤ تمھیں کہیں سیٹ کرا دوں :bighug:
کیا چیز سے کیا مراد :D اور کہاں آ جاؤں ۔
بس اب کہیں جانے کو دل نہیں کرتا جو کام شروع کیا ہے بس دعا کریں اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے اور میں ان سب کے لیے مدد گار ہو جاؤں جو آج میری مدد کر رہے ہیں
 
dxbgraphics

محفلین
میرے خیال میں آپ کوئی بھی کورس کروائیں تو اس کی مشہوری میں یہی بتائیں کہ آپ بیسک basic کورس کروارہے ہیں۔ اور اس کے لئے آپ lynda.com کے essential کورسز ڈاونلوڈ کر کے اس کو سٹڈی کریں اور پھر وہی اردو میں اپنے طریقے سے کلاسسز کی شکل میں ترتیب دیں۔ جس کمانڈ کی سمجھ نہ آئے اس کی آپ کو گوگل پر کئی ویڈیوز مل جائیں گی۔ بس صرف مستقل مزاجی ضروری ہے۔ بس یہ سمجھیں کہ چھ مہینے تک اپنی جیب پر گذارہ کرنا ہے۔ نتیجہ آپ کو چھ مہینے بعد ہی آنا شروع ہوگا۔
جب سے ابوظبی حکومت نے تھری ڈی سائن بورڈ کا نیا رول جاری کیا ہے تب سے مجھے آن لائن ہونے کی بھی بہت کم فرصت ملتی ہے۔ نہیں تو میں کورل ڈرا کا مکمل کورس اردو میں بنانے کا ارادہ تقریبا تین سال پہلے سے کئے بیٹھا ہوں۔ لیکن وقت نکالنا ہی آڑے آجاتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
کل الف نظامی صاحب تشریف لائے تھے ہماری اکیڈمی میں
خرم صاحب مجوزہ کالج کی رجسٹریشن کا معاملہ کہاں تک پہنچا؟ ۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ آپ اکیڈمی شروع کر دیں اور کورسز کا آغاز کر دیں لیکن رجسٹریشن کے لئے چند ماہ تک انتظار کریں کہ جب تک آپ کو اسے چلانے کا تجربہ نہیں ہو جاتا۔ 2 دسمبر کو ہم چند دوست تقریب میں شرکت کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں تفصیلی بات وہیں ہو گی آپ سے۔ کل الف نظامی صاحب نے فون پر بتایا ہے کہ آپ تقریب میں آ رہے ہیں لہذا باقی تبادلہ خیال وہیں ہو جائے گا۔
 
میں تو آپ کی طرف سے جواب کا انتظار کر رہا تھا :) الف نظامی صاحب نے مجھے بھی بتایا تھا۔ میں نے ایک اور دوست سے بھی بات کی تھی وہ بھی اتوار والے دن آئے گا تو اس سے بات کر لوں گا۔ باقی آپ سے ملاقات کر کے ہی تفصیلی بات کر لیں گے
 
علی خان

محفلین
خرم شہزاد خرم بھائی۔ پہلے آپ اپنے کالج کو مکمل طور پر سیٹ کرلیں۔ اور جب آپ محسوس کریں۔ کہ آپکا کالج سٹارٹ ہو چکا ہے۔ تو پھر رجسٹریشن کرنا میرے ذمے۔ اور تب تک آپ میری رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
اب بتائیں :D ایک ہی جٹکے میں اپکے تمام مسائل کو حل کردیا ہے۔ اور اگر lynda.comکے ٹیوٹوریل درکار ہوں۔ تو وہ بھی میرے پاس تقریبا تمام کے تمام موجود ہیں۔ جو 50جی بی تک کی ہونگی۔:)
 
Top