کمپیوٹر اکیڈمی اور رپیرنگ سنٹر کے لیے مشورہ

bilal260

محفلین
ایک پمفلٹ ہوتا ہے اشتہار اور ایک پمفلٹ ہوتا ہے جس میں آپ اپنا منشور بیان کرتے ہیں کہ آپ میں وہ کیا خاص بات ہے جس کی وجہ سے لوگ آپ کے پاس آئیں یا آپ کو منتخب کریں۔ اس حوالے سے پوچھ رہا تھا کورسس تو بیسک کمپیوٹر کورس، آفس ، ورڈ ایکسل پاورپوائنٹ ، ان پیچ ، فوٹو شاپ وغیرہ اس کے علاوہ اردو انگلش ٹائپنگ، اس طرح کے کورس ہیں اس کے علاوہ انٹر نیٹ کا استعمال یعنی ای میل بنانا ، اردو میں ای میل کرنا وغیرہ جیسا نبیل بھائی نے بتایا تھا اس کو بھی ایڈ کرنا ہے اس کے علاوہ ونڈو انسٹال کرنا ، ہارڈ وئیر کمپیوٹر ٹھیک کرنا وغیرہ اس طرح کے کورسس۔ باقی کورسس تو ابھی میں نہیں کروا سکتا پہلے ابتدا یہاں سے کریں گے پھر انشاءاللہ وہاں تک بھی پہنچ جائیں گے پہلے اس حوالے سے بات کریں کم از کم دو صفحات کا پیغام ہو جوخاص و عام میں تقسیم کیا جائے
ہر کورس کی فیس کس حساب سے ہونی چاہئے؟
مشورہ عنایت فرمائیں شکریہ۔جی۔
 
bilal260

محفلین
بلال یہ تو علاقے پر منحصر ہے۔ اپنے علاقے سے معلومات حاصل کرلیں۔
یہ معلومات پھر مختلف کمپیوٹر سنٹر ز سے ملے گی۔ ایسا ہی ہو سکتا ہو گا شاید۔
ہر کورس کی آئوٹ لائن کیا ہونی چاہئے؟
مطلب یعنی کہ lesson Plan کیا ہونا چاہئے ؟
 
انٹر نیٹ کی کلاسسز کا آغاز کہاں سے کروں
مطلب یہ کہ انٹر نیٹ سیکھنے کے لیے دو طالب علم داخل ہوئے ہیں اب ان دونوں کو نیٹ کی کلاس کہاں سے شروع کریں کوئی گائیڈ لائن دے دیں
محب علوی ، محمداحمد ، محمد امین ، قیصرانی ، ابن سعید دوست
انٹرینٹ کے تعارف سے؟
 
دوست

محفلین
ویب سائٹ کا استعمال، ای میل ایڈریس، فیس بک آئی ڈی، فیس بک کا استعمال، گوگل کی سروسز کا استعمال، اخبارات کی ویب سائٹ تک رسائی، اردو فورمز تک رسائی، بلاگ بنانا، اردو انگریزی ٹائپنگ، چیٹ کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
انٹر نیٹ کی کلاسسز کا آغاز کہاں سے کروں
مطلب یہ کہ انٹر نیٹ سیکھنے کے لیے دو طالب علم داخل ہوئے ہیں اب ان دونوں کو نیٹ کی کلاس کہاں سے شروع کریں کوئی گائیڈ لائن دے دیں
محب علوی ، محمداحمد ، محمد امین ، قیصرانی ، ابن سعید دوست
میری مانیں سب سے پہلے انٹرنیٹ کی تاریخ بتائیں یعنی کب شروع ہوا۔کن لوگوں اور یونیورسٹیوں نے اسکی بڑھوتری میں کردار ادا کیا وغیرہ وغیرہ
پھر یہ بتائیں کہ انٹرنیٹ کام کیسے کرتا ہے۔یعنی ڈی این ایس،سرورز، آئی ایس پیز وغیرہ کی تعریف اور ان کا کام۔انٹرنیٹ کا تعارف وغیرہ وغیرہ
پھر براؤزرز پر آئیں اور انٹرنیٹ استعمال کرنا سکھانا شروع کریں

انٹرنیٹ کی ہسٹری اور انٹرنیٹ کام کیسے کرتا ہے یہ حصہ بورنگ تو ضرور ہو گا لیکن اگر آپکا طالبعلم معلومات کا شوقین اور تجسس سے بھرپور ہوا تو اس حصے کو سب سے زیادہ پسند کریگا:rolleyes: ۔
کورس ایرا پر انٹرنیٹ ہسٹری اور ٹیکنالوجی کا کورس موجود ہے آپ اسکی ویڈیوز دیکھ لیں کافی افاقہ اور معلومات میں اضافہ ہوگا۔
 
خرم جونئیر کو اس اہم پیش رفت پر بطور ہدیہ ہماری جانب سے ایک حقیر سی پیش کش کی جاتی ہے۔ جب آپ کے طلبا انٹرنیٹ وغیرہ سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کر لیں اس کے بعد کسی وقت ایک دفعہ ایک سے دو گھنٹے کے لائیو ویڈیو لیکچر و سوال جواب کے لیے ہم ان شاء اللہ وقت نکال سکیں گے۔ یہ ویڈیو میٹنگ گوگل ہینگ آؤٹ کی مدد سے کی جا سکتی ہے نیز آپ کلاس روم میں پروجیکٹر وغیرہ کا انتظام کر سکتے ہیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اس کے لیے آپ کو جلدی کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ لیکچر انتہائی بنیادی درجے کا نہیں ہوگا اس لیے کم از کم آپ کے طلبا کی استعداد اتنی ہو چکی ہو کہ وہ بات سمجھ سکیں اور اپنے سوالات و مسائل رکھ سکیں۔ ہمارا خیال ہے کہ اس پیش کش کو نظر میں رکھتے ہوئے آپ چاہیں تو مؤثر انداز میں مارکیٹنگ کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں مزید گفتگو ذاتی مکالمے میں بہتر رہے گی۔ (پیش کش کو مسترد کرنے کے مکمل حقوق آپ کے پاس محفوظ ہیں!) :) :) :)
 
یہ اکیڈمی ہو گی کس شہر میں۔ کیوں کہ میں تو اسلام آباد میں ہوں ورنہ سوچا تھا آپ کو ہفتہ اتوار کچھ ڈوز دے دوں :cool:
اور باقی یہ کہ امجد بھائی پروگرامنگ کے علاوہ تمام کورسسز کے لیئے آن لائن دستیاب ہیں۔
شمشاد پرنٹنگ کا کام :کس شہر میں ہوتے ہیں آپ، اور کتنا سستا کروا سکتے ہیں۔ آپ کا اپنا کوئی لنک ہے یا کسی تعلق دار کا۔
 
شمشاد

لائبریرین
جناب میرے ایک بچپن کے دوست ہیں جو کہ راولپنڈی شہر کے اردو بازار میں پرنٹنگ کا کام کرتے ہیں۔ بازار سے نرخ معلوم کر لیں، وہ اس سے سستے میں کر دیں گے۔
 
جناب میرے ایک بچپن کے دوست ہیں جو کہ راولپنڈی شہر کے اردو بازار میں پرنٹنگ کا کام کرتے ہیں۔ بازار سے نرخ معلوم کر لیں، وہ اس سے سستے میں کر دیں گے۔
مجھے ذرا سٹار میڈیا 420 گرام پہ 4 کلر پرنٹنگ 10×4 فٹ کا ریٹ لے دیں گے۔ چاروں اطراف رِنگ کے ساتھ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ آفسٹ پرنٹنگ کی بڑی مشینوں والا کام ہے۔
یہ تو زیادہ سے زیادہ A3 یا اس سے تھوڑا بڑا کاغذ پرنٹ کرتے ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم جونئیر کو اس اہم پیش رفت پر بطور ہدیہ ہماری جانب سے ایک حقیر سی پیش کش کی جاتی ہے۔ جب آپ کے طلبا انٹرنیٹ وغیرہ سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کر لیں اس کے بعد کسی وقت ایک دفعہ ایک سے دو گھنٹے کے لائیو ویڈیو لیکچر و سوال جواب کے لیے ہم ان شاء اللہ وقت نکال سکیں گے۔ یہ ویڈیو میٹنگ گوگل ہینگ آؤٹ کی مدد سے کی جا سکتی ہے نیز آپ کلاس روم میں پروجیکٹر وغیرہ کا انتظام کر سکتے ہیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اس کے لیے آپ کو جلدی کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ لیکچر انتہائی بنیادی درجے کا نہیں ہوگا اس لیے کم از کم آپ کے طلبا کی استعداد اتنی ہو چکی ہو کہ وہ بات سمجھ سکیں اور اپنے سوالات و مسائل رکھ سکیں۔ ہمارا خیال ہے کہ اس پیش کش کو نظر میں رکھتے ہوئے آپ چاہیں تو مؤثر انداز میں مارکیٹنگ کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں مزید گفتگو ذاتی مکالمے میں بہتر رہے گی۔ (پیش کش کو مسترد کرنے کے مکمل حقوق آپ کے پاس محفوظ ہیں!) :) :) :)
اپنی مصروفیات کی وجہ سے تو میں یہ آفر دیکھ ہی نہیں سکا۔ میرے لیے تو بہت اہم ہے جزاک اللہ میں آپ سے بات کرتا ہوں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ اکیڈمی ہو گی کس شہر میں۔ کیوں کہ میں تو اسلام آباد میں ہوں ورنہ سوچا تھا آپ کو ہفتہ اتوار کچھ ڈوز دے دوں :cool:
اور باقی یہ کہ امجد بھائی پروگرامنگ کے علاوہ تمام کورسسز کے لیئے آن لائن دستیاب ہیں۔
شمشاد پرنٹنگ کا کام :کس شہر میں ہوتے ہیں آپ، اور کتنا سستا کروا سکتے ہیں۔ آپ کا اپنا کوئی لنک ہے یا کسی تعلق دار کا۔
یہ اکیڈمی راولپنڈی میں ہے آپ کس کس کورس میں مدد کر سکتے ہیں۔
 
Top