کمپیوٹر اکیڈمی اور رپیرنگ سنٹر کے لیے مشورہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ساتھ نام اللہ کے​
السلام علیکم!​
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے اور اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین۔ کچھ اور کہنے سے پہلے مقصد کی طرف آتا ہوں۔ انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں کمپیوٹر اکیڈمی اور کمپیوٹر رپیرنگ سنٹر اور سیل سنٹر شروع کرنا ہے۔ گوہ کے کچھ اتنا بڑا پروجیکٹ نہیں ہے لیکن میرے لیے بہت اہم ہے کہ میں جب سے ابوظہبی سے واپس آیا ہوں کچھ بھی سیٹل ہو کر نہیں کر رہا ہوں۔ آخر کار جس جگہ کے لیے کوشش کر رہے تھے وہ جگہ اللہ کے فضل سے اور والدین کی دعاؤں اور کوشش سے مل گئی ہے اب اس کی رنگ روغن اور صفائی وغیرہ کر کے اکیڈمی اور کمپیوٹر رپیرنگ کا سلسلہ شروع کرنا ہے۔ میرے ذہن میں جو پلانگ ہے وہ کچھ یوں ہے۔​
کمپیوٹر اکیڈمی چلانی ہے۔ جس میں تین قسم کی کلاسسز ہوں گی۔ کمپیوٹر ہارڈ وئیرو سافٹ وئیر، کمپیوٹر آپریٹنگ (آفس، ورڈ، ایکسل اور بیسک کمپیوٹر وغیرہ) اور انٹر نیٹ کلاسسز۔ جس میں انٹر نیٹ استعمال کرنے کا طریقہ وغیرہ۔ کیونکہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو ابھی تک ای میل کرنی تو دور ای میل آئی ڈی بنانا بھی نہیں آتی ۔​
دوسرا کام یہ ہے کہ کمپوٹر رپیرنگ سیل اینڈ سروس سینٹر بنانا ہے اور یہ کام کرنے کے لیے مجھے آپ سب کی محبت اور خلوص اور حوصلہ افزائی کی بہت ضرورت ہوگی آپ سب نے مجھے گائیڈ کرنا ہے کہ میں کیا کروں اور کیسے کروں۔ سب سے پہلے تو مجھے یہ بتایا جائے کہ ان سب کاموں کے لیے مجھے شروعات کیسے کرنی چاہے۔ اکیڈمی کے لیے جو کلاسسز ہو ان کی شروعات کیسے ہو ۔ مجھے اس وقت سمجھ نہیں لگ رہی کہ میں کیا کیا پوچھوں اور کیا کیا بتاؤں۔ برکیف آپ مجھے بتائیں کہ ابتدا کیسے کروں ایکسل ، فوٹو شاپ وغیرہ مجھے ٹھیک سے نہیں آتا اس کے لیے آپ میں سے کوئی بھی بھائی یا بہن میرے لیے شروع کے ٹٹوریل تیار کر دے کہ جس سے میں بچوں کو پڑھا ہوں۔ یوں تو میں نے ایک ٹیچر کو بھی اپنے ساتھ رکھا ہے لیکن میں چاہتا ہوں ان چیزوں مین میں خود ماہر ہو جاؤں۔ اس لیے مجھے آپ سب کی بہت بہت ضرورت ہے تو مجھے بتاتے جائیں کہ میں نے کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔​
نایاب ، @شمشاد، @ایم بلال، ابن سعید ،​
 
قیصرانی

لائبریرین
سب سے آسان نسخہ یہ ہے کہ ٹیچر کے ساتھ معاون کے طور پر آپ بھی کلاسز لیں۔ دو یا تین کورسز کے بعد آپ رواں ہو جائیں تو بیک وقت دو کلاسز شروع کر دیں

ویسے میرا مشورہ ہے کہ ابتداء آپ کورسز سے شروع کریں اور اسی پر زیادہ فوکس رکھیں۔ اس کے بعد جوں جوں ہارد وئیر یا سافٹ وئیر کے سٹوڈنٹس کا ہاتھ سیدھا ہوتا جائے، ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کی مرمت کا کام پکڑنا شروع کر دیں۔ بچوں کے ہاتھ سیدھے ہوتے جائیں گے اور آپ کے لئے ایک روزگار کا مستقل ذریعہ بنتا جائے گا

ایک نصیحت، جب سارا کام سیکھ لیں تو اس ٹیچر کی چھٹی نہ کیجئے گا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اب آپ یہ بتائیں کہ آپ کے ذہن میں کون کون سے کورسز ہیں، ان کی تفصیل اور یہ بھی کہ ان میں سے کتنی چیزیں کس حد تک آپ خود جانتے ہیں اور کس حد تک پڑھا بھی سکتے ہیں؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اب آپ یہ بتائیں کہ آپ کے ذہن میں کون کون سے کورسز ہیں، ان کی تفصیل اور یہ بھی کہ ان میں سے کتنی چیزیں کس حد تک آپ خود جانتے ہیں اور کس حد تک پڑھا بھی سکتے ہیں؟
اس وقت میرے پاس نیٹ کا مسئلہ ہے اور یہ کسی وقت بھی بند ہو جاتا ہے اس لیے مختصر مختصر جواب دے رہا ہوں اور مختصر ٹیگ بھی کر رہا ہوں کمپیوٹر جاننے والوں کو مہربانی فرما کر ٹیگ کرتے جائیں جو بھی جانتا ہے کہ فلاح کو کمپوٹر فیلڈ کا علم ہے تو اس کو ٹیگ کر دیں شکریہ۔
جی قیصرانی بھائی اوپر کچھ کورسس کا ذکر تو کیا ہے اصل میں میں نے کوئی کورس وغیرہ نہیں کیا ہوا اس لیے مجھے تھوڑے تھوڑے سارے آتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

سب سے پہلے ایک اچھے استاد کا انتظام بہت ضروری ہے جو ایم ایس آفس جو کہ بنیادی پروگرام ہیں، پڑھا سکے، اس کے علاوہ انجینرنگ کے پروگرام پھر فوٹو گرافی کے متعلق پروگرام وغیرہ، یہ بہت سارے پروگرام بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ تمہیں ایک سافٹویئر استاد کی ضرورت ہو گی جو بچوں کو پروگرامنگ کے متعلق پڑھا سکے۔ ہارڈ ویئر تو میرا خیال ہے تم خود دیکھ لو گے۔

اور ہاں لفظ "جانی" پر ذرا کم زور دینا۔ ایسا نہ ہو کہ کسی دن لینے کے دینے پڑ جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
زیادہ کمائی تمہیں مرمت میں ہو گی یا پر سافٹویئر انسٹالیشن میں کہ آئے دن لوگوں کی ونڈوز اُڑ جاتی ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سب سے آسان نسخہ یہ ہے کہ ٹیچر کے ساتھ معاون کے طور پر آپ بھی کلاسز لیں۔ دو یا تین کورسز کے بعد آپ رواں ہو جائیں تو بیک وقت دو کلاسز شروع کر دیں

ویسے میرا مشورہ ہے کہ ابتداء آپ کورسز سے شروع کریں اور اسی پر زیادہ فوکس رکھیں۔ اس کے بعد جوں جوں ہارد وئیر یا سافٹ وئیر کے سٹوڈنٹس کا ہاتھ سیدھا ہوتا جائے، ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کی مرمت کا کام پکڑنا شروع کر دیں۔ بچوں کے ہاتھ سیدھے ہوتے جائیں گے اور آپ کے لئے ایک روزگار کا مستقل ذریعہ بنتا جائے گا

ایک نصیحت، جب سارا کام سیکھ لیں تو اس ٹیچر کی چھٹی نہ کیجئے گا :)
ایک بات تو یہ ہے کہ ٹیچر میرا دوست ہی ہوگا اور اچھا دوست ہے اور اس وقت ضرورت مند ہے میری طرح بے روزگار ہی ہے اور میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا اور ویسے بھی وہ میرے پاس پارٹ ٹائم کام کرے گا۔ بلکہ ہم دونوں کریں گے۔
دوسری بات یہ کہ میں کچھ ماہ پہلے چار ماہ کے لیے بھائی کے سکول میں کمپوٹر کلاسسز لیتا رہا ہوں ان کو پریکٹیکل میں ہی کرواتا رہا ہوں تھوڑا بہت تجربہ تو ہے لیکن میں یہاں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ پرفیشنل انداز میں کورسس کیسے کرواتے ہیں تاکہ میں اس انداز سے کورسس کرواؤں
 
قیصرانی

لائبریرین
تو پھر مشورہ یہی ہے کہ ایک وقت میں ایک یا دو کورس پکڑیں اور ٹیچر کی مدد سے کلاسز میں اسے سیکھتے رہیں۔ چونکہ آپ اس کے بارے کچھ نہ کچھ جانتے ہیں اس لئے آپ بطور معاون اچھی طرح سیکھ اور ہاتھ سیدھا کر سکیں گے۔ جب سیکھ لیں تو پھر بیک وقت دو کورسز شروع کرا دیں؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
و علیکم السلام

سب سے پہلے ایک اچھے استاد کا انتظام بہت ضروری ہے جو ایم ایس آفس جو کہ بنیادی پروگرام ہیں، پڑھا سکے، اس کے علاوہ انجینرنگ کے پروگرام پھر فوٹو گرافی کے متعلق پروگرام وغیرہ، یہ بہت سارے پروگرام بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ تمہیں ایک سافٹویئر استاد کی ضرورت ہو گی جو بچوں کو پروگرامنگ کے متعلق پڑھا سکے۔ ہارڈ ویئر تو میرا خیال ہے تم خود دیکھ لو گے۔

اور ہاں لفظ "جانی" پر ذرا کم زور دینا۔ ایسا نہ ہو کہ کسی دن لینے کے دینے پڑ جائیں۔
جی ہاں اس جانی لفظ سے ایک دفعہ پہلے بھی بڑی مشکل سے بچا تھا:D استاد تو ہے میرے پاس جو ایکسل کروا لے گا اور ورڈ تو مجھے خود بھی آتا ہے۔ اور ہارڈ وئیر تو انشاءاللہ کر لوں گا میرے خیال میں ابھی جو بچے میرے پاس آئیں گے ان میں زیادہ تر تو نہم اور دہم کے ہی ہونگے جو بیسک کمپوٹر ہی سیکھتے ہیں جو کہ پریکٹیکل میں بھی آتا ہے باقی جو بچے کالج پہنچ جاتے ہیں وہی باقی سب کچھ سیکھیں گے۔ اسی لیے تو یہاں مشورہ کیا ہے کہ یہاں بے شمار استاد موجود ہیں ۔ مجھے کچھ ٹٹوریل بھی چاہیں ہونگے نوٹس کے طور پر جو میں بچوں کو دے سکوں تیاری کروانے کے لیے کیا یہ ٹھیک رہے گا
 
فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام خرم بھائی،

دیکھیں اگر آپ کمپیوٹر اکیڈمی بنانے کا مقصد رکھتے ہیں تو لازما آپ کو پرفیشنل ٹیچرز کی ضرورت ہوگی۔ کیونکہ آپ یہ کام صرف شوق اور ٹائم پاس کے لیے نہیں کررہے :)
اگر تو کوئی ایسا ٹیچر آپ کو مل سکے جو واقعی پرفیشنل ہو تو آپ کمپیوٹر اکیڈمی شروع کرسکتے ہیں لیکن یہ بھی کہ ساتھ میں آپ کو اس ٹیچر کو اچھا معاوضہ بھی فراہم کرنا ہوگا جو کہ شروع میں شاید آپ کی جیب سے ہی جائے۔

لیکن دوسری چیز یعنی کمپیوٹر رپیئرنگ اور ہارڈ ویئر تو اس کام میں چونکہ آپ کو خود بھی اچھا خاصہ تجربہ ہے اور آپ کے اپنے ہاتھ کا کام ہے۔ تو یہ کام آپ بہتر انداز میں کرسکتے ہیں۔
یعنی کمپیوٹر سیل پوائنٹ اور ریپئرنگ سینٹر :)
 
عسکری

معطل
ایک اور آئیڈیا کسی جاننے والے یا دوست کی اکیڈمی میں 2-4 دن جا کر بیٹھیں اور دیکھیں خرم بھائی کیا خیال ہے ؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تو پھر مشورہ یہی ہے کہ ایک وقت میں ایک یا دو کورس پکڑیں اور ٹیچر کی مدد سے کلاسز میں اسے سیکھتے رہیں۔ چونکہ آپ اس کے بارے کچھ نہ کچھ جانتے ہیں اس لئے آپ بطور معاون اچھی طرح سیکھ اور ہاتھ سیدھا کر سکیں گے۔ جب سیکھ لیں تو پھر بیک وقت دو کورسز شروع کرا دیں؟
ایک وقت میں دو طرح کی کلاسسز تو میں آرام سے لیے سکتا ہوں ایک انٹر نیٹ کلاسسز اور دوسرا ہارد وئیر باقی کورسس کے لیے ساتھ معاون ہونا پڑے گا لیکن اگر کورس کے لیے یہاں سے کچھ ملتا رہے تو یہ بھی میرے لیے بہت اہم ہو گا
 
اپنی اکیڈیمی کو کہیں نہ کہیں رجسٹر ضرور کروا لینا۔ تاکہ پاس شدہ طالبعلموں کو ڈپلومہ دے سکو۔

پرنٹنگ کا کام کروانا ہو تو مجھے بتانا، بہت سستے میں کروا دوں گا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اپنی اکیڈیمی کو کہیں نہ کہیں رجسٹر ضرور کروا لینا۔ تاکہ پاس شدہ طالبعلموں کو ڈپلومہ دے سکو۔

پرنٹنگ کا کام کروانا ہو تو مجھے بتانا، بہت سستے میں کروا دوں گا۔
جی ہاں انشاءاللہ ایسے ہی کرنا ہے ویسے بھی سکول رجسٹر ہے اس کے ساتھ ہی منسلک کرنا ہے۔ اور پرنٹنگ کے لیے بھائی کا دوست بھی ہے۔ لیکن میرا خیال ہے جو کام سب سے سستا ہو گا وہی کریں گے۔ میں سوچ رہا ہوں اگر سائن بورڈ بنانے پڑے تو یہاں سے ڈیزائنگ کروا کر پرنٹنگ کروا لیں گے اگر اس طرح سستا پڑتا ہوا تو کیا خیال ہے آپ کا میں رابطے میں رہوں گا آپ کے ساتھ
 
Top