کمپیوٹر اکیڈمی اور رپیرنگ سنٹر کے لیے مشورہ

قیصرانی

لائبریرین
ایک اور اہم بات۔ چونکہ آپ عربی جانتے ہیں، اس لئے عرب ممالک روزگار کے لئے جانے والے افراد کو عربی زبان کے آفس یا عربی زبان کے پروگرام بھی کروا سکتے ہیں۔ یہ ایک جدت ہوگی :)
 
خرم بھائی ایک وقت میں نے بھی کیا تھا۔
1۔ فی الحال آپ آفس آٹو میشن کے کورس پر ہی دھیان دیں۔ گرافکس کی طرف نہ جائیں کم از کم تین مہینے۔ کیوں کہ ابھی نیا کام ہے اور گرافکس کا ٹیچر اچھی خاصی تنخواہ مانگے گا۔
2۔ اگر آپ سیلز پرچیزنگ کا کام کر رہے ہیں تو بہتر یہ ہے کہ آپ کورس کروانے کے بجائے نیٹ کیفے کھول لیں۔ خیال رہے میں نے بہتر کہا ہے آپ چاہیں تو کورس کروائیں یہ آپ پر منحصر ہے۔
3۔ ریپیرنگ کا کام خاص کر ونڈو انسٹالیشن کا کام تو بہت آئے گا۔
 
خرم شہزاد خرم

ہمم یہ بات بہت اچھی ہے ویسے بھی عربی انگلش مترجم پروگرام ہے میرے پاس اور عربی ونڈو بھی ہے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی ایک وقت میں نے بھی کیا تھا۔
1۔ فی الحال آپ آفس آٹو میشن کے کورس پر ہی دھیان دیں۔ گرافکس کی طرف نہ جائیں کم از کم تین مہینے۔ کیوں کہ ابھی نیا کام ہے اور گرافکس کا ٹیچر اچھی خاصی تنخواہ مانگے گا۔
2۔ اگر آپ سیلز پرچیزنگ کا کام کر رہے ہیں تو بہتر یہ ہے کہ آپ کورس کروانے کے بجائے نیٹ کیفے کھول لیں۔ خیال رہے میں نے بہتر کہا ہے آپ چاہیں تو کورس کروائیں یہ آپ پر منحصر ہے۔
3۔ ریپیرنگ کا کام خاص کر ونڈو انسٹالیشن کا کام تو بہت آئے گا۔
نیٹ کیفے اگر کھولنا ہوتا تو کب کا کھول چکا ہوتا میرے والد صاحب کو نیٹ کیفے کا کام پسند نہیں ہے۔ اس لیے میں اس طرح دھیان ہی نہیں دے رہا ہوں۔ ویسے گرافکس کی ابھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ زیادہ کورس آفس، اکیسل، فوٹو شاپ، وغیرہ کے ہی ہونگے شروع میں یا پھر انٹر نیٹ ٹرینیگ ہوگی۔ باقی رجحان دیکھا جائے گا کہ کس طرف ہے پھر اس کے بعد کوئی منصوبہ بندی کریں گے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
وعلیکم السلام خرم بھائی،

دیکھیں اگر آپ کمپیوٹر اکیڈمی بنانے کا مقصد رکھتے ہیں تو لازما آپ کو پرفیشنل ٹیچرز کی ضرورت ہوگی۔ کیونکہ آپ یہ کام صرف شوق اور ٹائم پاس کے لیے نہیں کررہے :)
اگر تو کوئی ایسا ٹیچر آپ کو مل سکے جو واقعی پرفیشنل ہو تو آپ کمپیوٹر اکیڈمی شروع کرسکتے ہیں لیکن یہ بھی کہ ساتھ میں آپ کو اس ٹیچر کو اچھا معاوضہ بھی فراہم کرنا ہوگا جو کہ شروع میں شاید آپ کی جیب سے ہی جائے۔

لیکن دوسری چیز یعنی کمپیوٹر رپیئرنگ اور ہارڈ ویئر تو اس کام میں چونکہ آپ کو خود بھی اچھا خاصہ تجربہ ہے اور آپ کے اپنے ہاتھ کا کام ہے۔ تو یہ کام آپ بہتر انداز میں کرسکتے ہیں۔
یعنی کمپیوٹر سیل پوائنٹ اور ریپئرنگ سینٹر :)
بالکل آپ کی بات سے متفق ہوں۔ ٹیچرز کی ضرورت تو ہوگی۔ دو تین دوست ایسے ہیں جو پہلے سے ہی اکیڈمی میں ٹیچنگ کر رہے ہیں۔ میٹرک تک کے بچوں کی میں نے بھی کمپیوٹر کلاس لی ہے۔
 
خرم بھائی ، ویسے تو یہ کام مرحلہ وار بھی کیا جا سکتا ہے۔

پہلے کمپیوٹر ریپیرنگ شاپ سٹارٹ کر لیں اور ساتھ ، ٹرنینگ کلاسیس کے بینر لگا دیں ، لیکن کچھ یوں ہو کہ جنوری سے کورسیس کا باقاعدہ سٹارٹ کیا جائے گا۔

فائدہ یہ ہو گا، کہ لوگ آہستہ آہستہ آئیں گے ، کمپیوٹر ریپئر کروائیں گے اور اچھا کام ہونے کی صورت میں 2 اور لوگوں کو بھی آپ کے بارے میں بتایں گے ،

اسطرح ایک تو آپ کی good will بننا شروع ہو جاے گی۔
2-3 ماہ میں اچھی مشہوری بھی ہو جائے گی۔
جیب میں کچھ پیسے بھی ہوں گے ، اور جن جن لوگوں نے کورس سے متعلق معلومات لینی ہیں وہ بھی تب تک ریڈی ہوں گے۔

-----------

کمپیوٹر کورسیس میں سٹارٹ بیسک سے ہی کریں۔

جیسا کہ بیسک کمپیوٹنگ ، انٹرنیٹ ، اور آفس، جب آپکا پہلا بیچ تیار ہونے والا ہو (تقریبا 2-3 ماہ تک) تب گرافکس اور ہارڈ ویر کی کلاسیس بھی سٹارٹ کر دیں۔
اسکا فائدہ یہ ہو گا، کہ آپ کے پاس کورس کے پوٹینشل کسٹمر پہلے سے ہی پہلے بیچ کی صورت میں موجود ہوں گے ، اور وہ آپ کی ve+ فیٍٍڈ بیک بھی ہوں گے ، اسکے علاوہ اس تمام عرصے میں آپکو گرافکس وغیرہ خود سیکھنے ، اور نوٹس / پرزینٹیشنز بنانے کا ٹایم مل جائے گا۔

----------

مجھے قیصرانی بھائی کی بات سے اتفاق ہے کہ عربی سٹارٹ کر دیں بہت سے لوگ اس میں انٹرسٹڈ ہوں گے ، لیکن اسکے ساتھ انگریزی کی کلاسیس بھی فایدہ مند ہوں گی۔

تو خلاصہ یہ ہوا کہ:
کمپیوٹر شاپ سٹارٹ کر دیں ، اور کمپیوٹر شاپ کے ساتھ کورسیس کی بھی اچھی ایڈورٹایزنگ کریں (اگر افورڈ کر سکتے ہیں تو اپنی ایک ویب سائیٹ بنا لیں نہیں تو کم از کم فیس بک پہ پیج بنانا مت بھولئے گا کیونکہ یہ 2012 ہے پیارے)

2-3 ماہ میں خوب ایڈوٹایزنگ اور کچھ گاہک بنانے ، اور ڈھیر ساری انفارمیشن دینے کے بعد آپ کے پاس بیسک کمپیوٹنگ کے کچھ کسٹمر انشاءاللہ ہوں گے ہی۔
لکیں ساتھ ہی ساتھ ، انگریزی اور عربی سٹارٹ کر دیں۔

2-3 ماہ بعد جب سب کچھ سموتھ ہو جائے تو گرافکس اور ہارڈویر کے جدید کورسیس بھی متعارف کروا دیں، تب تک آُپکو انڈسٹری کا خود بھی تجربہ ہو چکا ہو گا ، اور آپ نے جو جو سیکھنا ہو گا ، خود بھی کسی حد تک سیکھ چکے ہوں گے۔

باقی میری طرف سے گُڈ لک برادر۔۔:thumbsup:
 
دوست

محفلین
پاء جی جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اپنا کام شروع کرنے لگے ہیں۔
ماشاءاللہ بڑے کارآمد مشورے دئیے جا چکے ہیں۔ میں اتنا عرض کروں گا کہ وہ پڑھائیں جو آپ کو آتا ہوں۔ چاہے کم پڑھانا پڑ جائے۔ باقی معاون ٹیچر سے پڑھوائیں۔ اس دوران اپنا مطالعہ جاری رکھیں، اور صلاحیتیں بڑھاتے رہیں۔ لینکس وغیرہ سکھانے کا اہتمام کر لیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ پہلے خود اس میں طاق ہوں۔ اوبنٹو بہترین رہے گا، ریسورسز کے لیے ایک یہ دیکھیں اوبنٹو گائیڈ۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔بطور استاد اتنا سیکھا ہے کہ اپنا راستہ خود بناؤ، پہلے خود سیکھو اور کرو پھر سکھاؤ، یہ نہیں کہ کسی کے نوٹس، میٹریل یا ٹیوٹوریل لے کر پڑھانے لگو۔ نہ کبھی ایسا کرنے سے دل مطمئن ہوا اور نہ ہی پڑھا سکا۔
(ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ہارڈوئیر، مینجمنٹ اور سیل اینڈ سروس کو سنبھالیں، عمارت اور انفراسٹرکچر آپ کا اور باقی کام اساتذہ کریں۔ لیکن کچھ صبر کرنا پڑے گا، کام جمتے جمتے جمتا ہے۔)۔
 
جزاک اللہ سب کام کرنےہیں انشاءاللہ لیکن وقفہ وقفہ سے جس طرح آپ نے طریقہ بتایا ہے اسی طرح ہی کچھ میرے ذہن میں بھی تھا آپ نے اس کو اور ہوا دی شکریہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پاء جی جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اپنا کام شروع کرنے لگے ہیں۔
ماشاءاللہ بڑے کارآمد مشورے دئیے جا چکے ہیں۔ میں اتنا عرض کروں گا کہ وہ پڑھائیں جو آپ کو آتا ہوں۔ چاہے کم پڑھانا پڑ جائے۔ باقی معاون ٹیچر سے پڑھوائیں۔ اس دوران اپنا مطالعہ جاری رکھیں، اور صلاحیتیں بڑھاتے رہیں۔ لینکس وغیرہ سکھانے کا اہتمام کر لیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ پہلے خود اس میں طاق ہوں۔ اوبنٹو بہترین رہے گا، ریسورسز کے لیے ایک یہ دیکھیں اوبنٹو گائیڈ۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔بطور استاد اتنا سیکھا ہے کہ اپنا راستہ خود بناؤ، پہلے خود سیکھو اور کرو پھر سکھاؤ، یہ نہیں کہ کسی کے نوٹس، میٹریل یا ٹیوٹوریل لے کر پڑھانے لگو۔ نہ کبھی ایسا کرنے سے دل مطمئن ہوا اور نہ ہی پڑھا سکا۔
(ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ہارڈوئیر، مینجمنٹ اور سیل اینڈ سروس کو سنبھالیں، عمارت اور انفراسٹرکچر آپ کا اور باقی کام اساتذہ کریں۔ لیکن کچھ صبر کرنا پڑے گا، کام جمتے جمتے جمتا ہے۔)۔
جی شاکر بھائی جزاک اللہ۔ اصل میں ٹیوٹوریل اس لیے چاہتا تھا کہ کچھ سمجھ سکوں ویسے تو نیٹ پر بہت سے ٹیوٹوریل موجود ہیں لیکن میں نے ان کی طرف دھیان نہیں دیا اور انشاءاللہ ایسا ہی کریں گے۔ جو چیز مجھے آتی ہوگی وہ میں اچھی طرح پڑھا سکوں گا اور جو چیز نہیں آئے گی کسی سوال پر پھنس بھی سکتا ہوں۔ تب تک کوئی ایسی کلاس نہیں لوں گا جب تک خود نا سیکھ لوں باقی لینکس کا مشورہ اچھا ہے لیکن مجھے نہیں آتی چلیں عامر بھائی سے سیکھ لوں گا ویسے ونڈوز کا تو آتا ہی ہے نا وہ کروا لوں گا انشاءاللہ جہاں سمجھ نہیں لگے گی یا مشکل پیش آئے گی تب یہاں پوسٹ کر دوں گا یہاں سے مدد تو مل جائے گی نا
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے ذہن میں جو چند نکات آئے ہیں انہیں یہاں بیان کر دیتا ہوں۔

۔ آفس سوفٹویر اور فوٹو شاپ جیسے پیکج اپنی اپنی جگہ پر خاصے فیچر رچ ہیں اور صرف ایک پیکج پر مہارت حاصل کرنے میں خود ماہر لوگوں کومدت درکار ہو سکتی ہے۔ اس لیے بہتر یہ ہوگا کہ اپنے لیے سیکھنے اور سکھانے کا سکوپ محدود رکھا جائے تاکہ کام میں مقدار کی بجائے معیار کا عنصر نمایاں ہو سکے۔
۔ میرے خیال میں مائیکروسوفٹ ورڈ، ایکسل، فوٹو شاپ اور اس طرح کی ٹریننگ اب اتنی بے شمار آفر ہو رہی ہیں کہ اس میں اب لوگوں کو کوئی نئی بات نظر نہیں آئے گی۔ اگر عام آفس سوفٹویر وغیرہ کی ٹریننگ کی بجائے ان کورسز کو کچھ سپیشلائز کر دیا جائے تو ان میں نیا پن اور لوگوں کے لیے کشش پیدا ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر فوٹو شاپ کے ذریعے ڈیجیٹل فوٹو گرافی یا فوٹو گرافی کا ورک فلو، اکاؤنٹنٹس کے لیے ایکسل ٹریننگ، مائیکروسوفٹ ورڈ میں اردو کمپوزنگ وغیرہ۔
۔ اگر انٹرنیٹ کے استعمال کی ٹریننگ آفر کرنا مقصود ہے تو یہاں لوگوں کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کے استعمال کی آگاہی فراہم کرنے کا بھی بہترین موقع ہو سکتا ہے اور اسے ماریکٹنگ سٹریٹجی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ کے استعمال کی ٹریننگ میں اردو سیٹ اپ کرنا، صوتی اردو کی بورڈ کا استعمال، اردو میں ای میل لکھنا، اردو بلاگ سیٹ اپ کرنا، فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ پر اردو میں پوسٹ کرنا سکھایا جا سکتا ہے۔
میرا اپنا ذاتی کاروبار کرنے کا تجربہ نہیں ہے لیکن یہ ضرور جانتا ہوں کہ اپنا کام نئے سرے سے شروع کرنا اور اسے منافع بخش بنانا محنت اور وقت طلب کام ہے۔ آپ کو کچھ رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ شروع میں ہی حوصلہ نہیں ہار جائیں اور مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرتے رہیں۔ ہم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو رہیں گے۔
 
اردو کے حوالے سے تو میں پہلے ہی ذہن بنا چکا ہوں نیٹ اور پہلے سے کام کر رہا ہوں۔ خاص طور پر پاک اردو انسٹالر کو انسٹال کرنے اور ڈانلوڈ کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی بتا رہا ہوں انٹر نیٹ کے استعمال کی ٹریننگ کی یہ آفر کافی دلچسپ ہوسکتی ہے اور لوگ اس طرف متوجہ بھی ہو سکتے ہیں یہ ایک اچھا مشورہ ہے اس پر توجہ دینی پڑے گی۔ میرا ایک پروگرام یہ بھی تھا کہ میں فوٹو گرافنگ بھی ساتھ رکھوں کچھ تھوڑی بہت فوٹو گرافنگ کر لیتا ہوں اور ویسے بھی محلے کی ہر شادی پر فری فوٹو شیٹ کر کے دیتا ہوں اگر اس کو فوٹو شاپ کی مدد سے خوبصورت بنا کر پیش کروں تو یہ بھی فائدہ دے سکتا ہے ویسے یہ کام ہٹ کر ہا جائے گا لیکن باقی نکات آپ کے بہت اچھے ہیں بہت شکریہ۔ اور رہی بات صبر اور حوصلے کی تو انشاءاللہ اس پر تو میں بہت شکرگزار ہوں اپنے اللہ کا پھر والد صاحب کا اور پھر باقی گھر والوں کا۔ شاہد آپ جانتے ہونگے کہ میں پچھلے چھ ماہ سے کوئی پراپر کام نہین کر رہا ہوں۔ گوم پھر کر کمپیوٹر ٹھیک کر رہا ہوں اور دو ماہ پہلے فروٹ منڈی میں فروٹ بیچتا رہا ہوں۔ اور ویسے بھی والد صاحب کی طرف سے سپوٹ ہے کہ کم از کم ایک سال تک وہ ضرور مدد کریں گے انہوں نے خود کہا ہے کہ دو سال تک میں تمہیں نہیں چھیڑوں گا مطلب دو سال تک تمہارا سارا خرچہ سارا اٹھاؤں گا بس تم اپنا کاروبار اسٹیبل کرو۔ بس آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ چھ ماہ تک کچھ نا کچھ کر ہی لوں گا
 
ہمت مرداں مدد خدا :) ہم آپ کے ساتھ ہیں :)
 
نایاب

لائبریرین
خرم بھائی ۔ اللہ کا نام لیکر اپنے آپ پر بھروسہ کرتے نیک نیتی کو اپنا سہارا بناتے آپ کام شروع کر دیں ۔
ان شاءاللہ رب سچا آپ کی راہوں کو آسان کرتا جائے گا ۔
نیٹ کنکشن " پاور فل " ہونا لازم ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ محفل اردو پر روشن علم کے چراغ خلوص دل سے آپ کی رہنمائی کریں گے ۔
" شادی کی البمز بنانا ۔ تصاویر کی ایڈیٹنگ کرنا ۔ آفس ورڈ اور پاور پوائنٹ پریزینٹیشن بارے مجھے جو علم ہے
وہ ان شاءاللہ تصویری اسباق کی صورت آپ تک پہنچتا رہے گا ۔
 
علی خان

محفلین
سلام جناب خرم شہزاد بھائی۔
میں خود تقریبا 11 سال سے ایک کمپیوٹر کالج چلا رہا ہوں۔ جو ٹیکنکل بورڈ اور سکل ڈیویلپمنٹ کونسل پشاور سے رجسٹرڈ ہے۔
ایک بات کی وضاحت ضروری سمجھ کر اپکو بتا رہا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ آپکے سکول کی رجسٹریشن کو آپ ٹیکنکل کالج کے لئے استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ اِسکے لئے اپکو علیحدہ سے رجسٹریشن کرنی ہوگی۔ جو ٹی ٹی بی یا پھر ایس ڈی سی کے ساتھ ہوتی ہے۔
کورسسز کے لئے میرا بھی یہی مشورہ ہے کہ سب سے پہلے مائیکروسافٹ آفس، اِن پیج، انٹرنٹ وغیرہ ہی سٹارٹ کریں۔
اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر کی دوکان اور کمپیوٹر کالج کا نام اگر جدا جدا ہوں سیٹ اَپ کے ساتھ تو یہ آپ کے لئے بہت ہی اچھا ہوگا۔
 
علی خان

محفلین
اور اسکے علاوہ میرے پاس اپنے بنائے کچھ ویڈیوز ہیں۔ مگر یہاں فورم میں مجھے ویڈیوز سیکشن میں نئی پوسٹ کرنے کا احتیار نہیں ہے۔ ورنہ وہ ویڈیوز میں یہاں ضرور شئیر کرلیتا۔ خیر اگر آپ یوٹیوب میں Ashfaq Ali Yousafzai کے نام کو سرچ کریں۔ تو آپکو میری ویڈیو ٹیوٹوریلز مل جائیں گی۔ اُن ویڈیوز سے بھی اپکو بہت کچھ سیکھنے کو مل جائے گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
باقی تو آپ کو بڑے خوب مشورے ملے۔ میں بس یہی کہوں گا کہ کوالٹی پر ضرور فوکس کریں۔ اور شروع میں چند ایک بیسک قسم کے کورسز ہی شروع کریں۔ اس سے تجربہ اور کانفیڈنس آ جائے گا۔ جس کی بنا پر اس کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر کوئی ٹیکنیکل مدد درکار ہو تو ہم حاظر ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اور اسکے علاوہ میرے پاس اپنے بنائے کچھ ویڈیوز ہیں۔ مگر یہاں فورم میں مجھے ویڈیوز سیکشن میں نئی پوسٹ کرنے کا احتیار نہیں ہے۔ ورنہ وہ ویڈیوز میں یہاں ضرور شئیر کرلیتا۔ خیر اگر آپ یوٹیوب میں Ashfaq Ali Yousafzai کے نام کو سرچ کریں۔ تو آپکو میری ویڈیو ٹیوٹوریلز مل جائیں گی۔ اُن ویڈیوز سے بھی اپکو بہت کچھ سیکھنے کو مل جائے گا۔
ماشاء اللہ بہت اچھی ویڈیوز ہیں اور ہیں بھی اردو میں۔

میں آپ کی ویڈیو پوسٹ کر تو دوں لیکن پاکستان میں یو ٹیوب بند ہے۔
 
Top