مصطفیٰ زیدی کفِ مومن سے نہ دروازۂ ایماں سے ملا - مصطفی زیدی

بنگش نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 23, 2008

  1. بنگش

    بنگش محفلین

    مراسلے:
    72
    کفِ مومن سے نہ دروازۂ ایماں سے ملا
    رشتۂ درد اسی دشمنِ ایماں سے ملا

    اس کا رونا ہے کہ پیماں شکنی کے با وصف
    وہ ستمگر اسی پیشانیٔ خندہ سے ملا

    طالبِ دستِ ہوس اور کئی دامن تھے
    ہم سے ملتا جو نہ یوسف کے گریباں سے ملا

    کوئی باقی نہیں اب ترکِ تعلق کے لیئے
    وہ بھی جا کر صفِ احبابِ گریزاں سے ملا

    کیا کہیں اس کو جو محفل میں شناسا بھی نہ تھا
    کبھی خلوت میں در آیا تو دل و جاں سے ملا

    میں اسی کوہ صفت خون کی اک بوند ہوں جو
    ریگ زارِ نجف وخاکِ خراساں سے ملا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,874
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,725
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت خوبصورت غزل ہے - بہت شکریہ بنگش!‌
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. غزل جی

    غزل جی محفلین

    مراسلے:
    234
    کفِ مومن سے، نہ دروازۂ دوراں سے مِلا
    رِشتۂ درد اُسی دُشمنِ ایماں سے مِلا

    اِس کا رونا ہے کہ پیماں شکَنی کے با وصف
    وُہ ستمگر اُسی پیشانیٔ خنداں سے مِلا

    طالبِ دَستِ ہَوس اَور کئی دامن تھے
    ہم سے مِلتا جو نہ یُوسف کے گریباں سے مِلا

    کوئی باقی نہیں اَب ترکِ تعلق کے لیئے
    وُہ بھی جا کر صفِ احبابِ گُریزاں سے مِلا

    کیا کہیں اُس کو جو محفل میں شناسا بھی نہ تھا
    کبھی خلوت میں در آیا تو دِل و جاں سے ملا

    مَیں اُسی کوہ صِفَت خُون کی اِک بُوند ہُوں جو
    ریگ زارِ نجف وخاکِ خُراساں سے مِلا

    مصطفیٰ زیدی

    گریباں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کوئی باقی نہیں اب ترکِ تعلق کے لیئے
    وہ بھی جا کر صفِ احبابِ گریزاں سے ملا
    واہ ۔ بہت خوب بنگش صاحب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت ہی خوبصورت انتخاب :)
     

اس صفحے کی تشہیر