1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

تیرہویں سالگرہ کس نام سے پکاروں؟

فرقان احمد نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 13, 2018

  1. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,779
    اردو محفل میں بسا اوقات ایسے ناموں سے اندراجات سامنے آتے رہتے ہیں جوکافی غیر مانوس معلوم ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر انتہا، انجانا، سویدا، ضبط، وغیرہ وغیرہ۔ اسی سے یاد آیا کہ ہمیں پہلی منفی ریٹنگ بھی انجانا صاحب نے دی تھی، جو ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی۔بس ہمیں تب سے انجانا سا خوف لاحق رہتا ہے کہ خدا جانے کس آئی ڈی کے پیچھے کون ہے؟ :unsure:

    احباب بھی اپنے تجربات کی شراکت فرمائیں۔ کیا کبھی اردو محفل میں کسی ایسی آئی ڈی پرآپ کی نظر پڑی جس کو دیکھ کر آپ چونک گئے ہوں، یا کسی قدر حیران ہوئے ہوں، یا پھر مسکرا پڑے ہوں، وغیرہ وغیرہ!

    اس کے علاوہ، اگر آپ چاہیں، تو اپنے اصل نام یا عرفی نام سے متعلق آگاہ کر سکتے ہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,693
    موڈ:
    Cheerful
    جی مجھے عثمان نام سے بلایا جاتا ہے۔
    ابتدا میں البتہ "خود کلامی" کے مونیکر سے اندراج کیا تھا۔
     
    آخری تدوین: ‏مئی 13, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,693
    موڈ:
    Cheerful
    ملاحوں میں اُزی نام سے مقبول ہوں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,238
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ہمیں بھی اپنے عزیز مشفق اور علم دوست استاد صاحب کااصلی نام معلوم ہے۔
    اعجاز عبید
    المعروف بہ الف عین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    @فاصلہ رکھیں ۔۔۔:rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,012
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پہلے ایک صاحب روفی ہوتے تھے۔ کافی عرصہ یہ سمجھتا رہا کہ اب نہیں آتے، بعد میں پتہ چلا کہ فہد اشرف ہی روفی تھے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 7
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  7. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    یہ جو جان کے نام سے نیو ممبر آئے ہیں۔۔ اپنا نام بدل کر بھائی جان ہی رکھ لیں۔۔ :cautious::p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,693
    موڈ:
    Cheerful
    چونکہ آپ نے موضوع میں تدوین کی اس لیے میں نے بھی دھاگے میں اپنا اولین مراسلہ مدون کر دیا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,779
    تدوین بھی آپ کے مراسلے کی وجہ سے کی تھی۔ :) اس کا سبب دریافت نہ فرمائیے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  10. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    روفی یعنی شیطان بڑے مزے کا کردار تھا :):in-love:
     
    • متفق متفق × 5
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,761
    موڈ:
    Dead
    آپ پھپھو جان رکھ لیں تو مجھے بھائی جان منظور ہے تاکہ نیو ممبرز کو رشتے بنانے میں دقت نہ ہو۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
  12. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    پھر تو ان کو "بھائی جان بھائی" کہنا پڑے گا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  13. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    ایک روحانی بابا بھی ہوتے ہیں
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جب کہ موجودہ نک با محاورہ "جان بھائی جان" بنتا ہے!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  15. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    میرے والد صاحب مرحوم نے بچپن میں میرا ایک نِک رکھا ہوا تھا جو خاص فیملی تک محدود ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہی "اس نام سے پکاریں!"، ہاں کالج کے زمانے میں دوستوں میں میرا ایک عرف تھا جو دوستوں کی اس محفل میں بھی بیان کرنے میں کچھ حرج نہیں۔

    کالج کے زمانے میں ، اچھا خاصا موٹا ہونے کی وجہ سے دوست مجھے "پہلوان " کہتے تھے اور نئے دوستوں سے میرا تعارف کچھ اس طرح ہوتا تھا: "ایہہ پلوان اے، اینہوں شاعری تے ادب بہت پسند اے!" (یہ پہلوان ہے، اسے شاعری اور ادب بہت پسند ہے)۔ پہلوان اور شاعری کا تضاد عجب ہی رنگ دکھاتا تھا، میری پہلوانی تو خیر چھپائے نہیں چھپتی تھی لیکن کچھ گفتگو کے بعد وہ دوسری "حیثیت" کے بھی قائل ہو جاتے تھے! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
    • زبردست زبردست × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  16. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    اور اسی محاورے کی رو سے پھر تو "بھائی جان بھائی جان" کہلائیں گے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  17. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,012
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    گھر میں تو کوئی نک نہیں رکھا گیا۔ بلکہ ہماری فیملی میں سب سے بڑے بھائی کو بھائی صاحب، اور دوسرے نمبر والے کو بھائی جان کہتے ہیں۔ میں تیسرے نمبر پر ہونے کی وجہ سے چھوٹے بہن بھائی کے لیے تابش بھائی ہی ہوں۔
    دوستوں میں سکول، کالج، محلہ میں صدیقی ہی کہا جاتا تھا۔ البتہ یونیورسٹی میں قریبی دوست تابی کہہ کر بھی پکار لیا کرتے تھے۔

    انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پر ہر جگہ اپنے نام کے ساتھ ہی اکاؤنٹ بنایا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  18. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,156
    جھنڈا:
    Pakistan
    محفل پر آبی ٹوکول سب سے زیادہ تعجب خیز اور ناقابل فہم لگا...
    اور تب سے اب تک لگے جارہا ہے!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • متفق متفق × 2
  19. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,623
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    اس حوالے سے کچھ دلچسپ آئی ڈی یاد آ رہے ہیں۔

    ایک عزیز دوست پہلے قتیل غالب کی آئی ڈی سے آئے تھے۔ نام بتانے کی ضرورت تو نہیں ہوگی۔
    ایک اور دوست پہلے فوٹو ٹیک1 کی آئی ڈی سے آیا کرتے تھے۔ بھلا کون؟ :)
    اور اور صاحب متساوی الساقین مثلث کی آئی ڈی سے آتے تھے۔ بعد میں انہوں نے ایک اور آئی ڈی اختیار کر لی۔ ان کی نئی آئی ڈی مجھے یاد نہیں رہی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  20. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,779
    وارث بھیا سے پوچھ لیتے ہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر