فیض کس شہر نہ شہرہ ہوا نادانئ دل کا

ملائکہ

محفلین
کس شہر نہ شہرہ ہوا نادانئ دل کا
کس پر نہ کھلا راز پریشانئ دل کا
آؤ کریں محفل پہ زر زخم نمایاں
چرچا ہے بہت بے سروسامانئ دل کا
دیکھ آہیں چلو کوئے نگاراں کا خرابہ
شاید کوئی محرم ملے ویرانی دل کا
پوچھو تو ادھر تیر فگن کون ہےیارو
سونپا تھا جسے کام نگہبانئ دل کا
دیکھو تو کدھر آج رخ بادصبا ہے
کس رہ سے پیام آیا ہے زندانئ دل کا
اُترے تھے کبھی فیض وہ آئینہء دل میں
عالم ہے وہی آج بھی حیرانئ دل کا

(فیض احمد فیض)
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ ملائکہ بہت خوبصورت غزل ہے - لیکن حیرت ہے میں نے پہلے نہیں پڑھی شائد یہ نسخے میں‌نہیں‌ہے - لیکن بہت اچھی غزل ہے -
 
آپ کے ساتھ ساتھ مجھے بھی حیرت ہورہی ہے اور بہت خوشی بھی ہورہی ہے کہ آپ نے یہ غزل پہلی مرتبہ پڑھی ہے۔:):):)
 
الف عین

لائبریرین
ذرا کلیات دیکھیں۔۔ کس مجموعے کی غزل ہے یہ۔۔ میں لفظ لفظ جلد دوم کی ہانک لگا چکا ہوں۔ اور اس کی مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے اگر کوئی یہاں پوسٹ کرنے کے لئے دوبارہ ٹائپ کرے۔ یا لائبریری میں ہی۔ اور اتنی بت شمار ایسی پوسٹس یہاں اور ایسی دوسری فورمس میں ہیں کہ پتہ چلتا ہے کہ کئی مجموعے اس طرح ٹائپ ہو گئے ہیں۔ اور جو لوگ کاپی پیسٹ کرتے ہیں، اس کا پتہ بھی چل جاتا ہے۔ بہت سی تخلیقات میں جو ایک جگہ املا کی غلطی ہے، وہ سب جگہ جاری رہتی ہے!!! اب اگر ای بک بنائیں بھی تو اصل تائپنگ میں کس کا نام دیں؟؟ میں نے ادھر کچھ ای بکس میں محض یہ لکھ دیا ہے
ٹائپنگ: اردو کی مختلف انتر نیٹ فورموں کے ارکان
 
میں اب اس معاملے میں کیا کرسکتی ہوں
 
Top