کسی عمل میں تو ہوتا اُترا پورا - برائے اصلاح

سید عاطف علی

لائبریرین
کے لیے ۔ کی تقتع کیا ہو گی۔ 12
۔کے لئے۔ معتدل اور معیاری تقطیع تو ۔۔212۔۔ہوگی لیکن ۔ کے۔ اور۔ لئے۔ دونوں معتل الفاظ ہیں اور ان سے ی کو قدرے گرا کر مصرع کے باقی الفاظ سے پیوست کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں ان کی تقطیع بھی مصرع کے بقیہ ارکان کے مطابق کی جائے گی۔
مثلا" ۔
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرّوبیاں۔۔۔۔تقطیع۔معتدل اور معیاری۔212
نہ تو زمیں کے لئے ہے نہ آسماں کے لئے۔ تقطیع۔ متغیر ۔ ون ون ٹو۔۔۔۔اعداد میں صحیح نہیں لکھا جارہا ۔:)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
متغیر والی تو اپر سے گزر گیئ۔ کچھ اور تفصیل بتا سکتے ہیں-
اور "بھی" کی بھی تقتیع بتا دیں۔
اس کی وضاحت یہ ہے کہ دوسری مثال میں ۔۔۔ کے۔۔۔ کی ۔۔۔ے ۔۔۔۔کو مکمل طور پر پڑھا نہیں جارہا بلکہ لئے کے ل سے فورا" متصل کر دیا جارہا ہے۔اسی لئے اس کی تقطیع ۔ ٹو ون ٹو کے بجائے ۔ ون ون ٹو کی گئی ہے۔بھی کی تقطیع اسی طرح کر لیجئے۔
۔مزمل شیخ بسمل ۔اور ۔۔محمد یعقوب آسی ۔ صاحبان کی رائے لے لیجئے۔
 
کے لیے ۔ کی تقتع کیا ہو گی۔ 12
آسان کرنے کوشش کرتا ہوں۔
”کے لیے“ یہ کل پانچ حروف ہیں ، ان کی تقطیع ہوتی ہے: 212
چونکہ تقطیع میں اعتبار لکھنے کا نہیں بلکہ بولنے کا ہے اس لیے اگر ”کے لیے“ کو ”کِ لیے“ پڑھیں گے تو تقطیع ہوگی: 211 اور اگر ”کے لِ ےِ“ پڑھیں گے تو تقطیع ہوگی: 112۔
خلاصہ یہ کہ ”کےلیے“ کی تقطیع تین انداز سے ہوسکتی ہے:
1۔ ”کے لیے“ تقطیع: 212 بروزن فاعلن
2۔ ”کِ لیے“ تقطیع: 211 بروزن فَعِلن
3۔ ”کے لِ ےِ“ تقطیع: 112 بروزن فاعِلُ
سید عاطف علی
مزمل شیخ بسمل
 
ہر بلندی کے پیچھے محنت چُھپی ہے
پرکھ اپنے کو کہ دن بھر کیا کرتا ہے

سرسری صاحب، اس شعر کو بحر کے مطابق کرنے میں مدد کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
ہر بلندی کے پیچھے محنت چُھپی ہے
پرکھ اپنے کو کہ دن بھر کیا کرتا ہے

سرسری صاحب، اس شعر کو بحر کے مطابق کرنے میں مدد کریں۔
شعر اسی کو کہتے ہیں جو بحر میں ہو!!!
ویسے بلندی اور محنت کا تعلق؟ فلک بھی بلند ہوتا ہے، اس میں کس کی محنت ہے؟
 
الف عین صاحب آپ نے تقتیع مفاعلاتن مفاعلاتن کی ہے"کسی عمل میں تو ہوتا اُترا پورا"
مفاعلاتن 22121 بنتا ہے پر یہ مصرع مجھے 22121 مفاعلاتن اور بعد میں 22121212 لگتا ہے
ذرا سمجھا دیں
 

الف عین

لائبریرین
الف عین صاحب آپ نے تقتیع مفاعلاتن مفاعلاتن کی ہے"کسی عمل میں تو ہوتا اُترا پورا"
مفاعلاتن 22121 بنتا ہے پر یہ مصرع مجھے 22121 مفاعلاتن اور بعد میں 22121212 لگتا ہے
ذرا سمجھا دیں
دوسرا حصہ یوں ہے
تہوتپورا
 
Top