کسی عمل میں تو ہوتا اُترا پورا - برائے اصلاح

کسی عمل میں تو ہوتا اُترا پورا
بندگی نہ گفتار میں تو اترا پورا
زندگی تو نے بے کار ہےگزاری
اسی لئے پھرتا ہے تو آدھا پورا
دیکھو تو کچھ بھی نہیں ہے کرنے کو
سمجھو تو کچھ نہیں ہے ڈھونڈا پورا
بہت سادہ زندگی ہے دور سےتو لگتی
مگر ہر کوئی یہاں الجھا ہے گہرا پورا
گنو تو بہت زیادہ عمر ہے بیتی
تولو تو نہیں وزن میں پلڑا پورا
بہتر ہےسمجھو تو سچ کہ دو رب سے
وہ خالق ہے جانے ہے سارا پورا
اپنےکرموں کو اِدھر تو لو اے لوگو
آخرت میں نہ چڑھا جو یہ پارا پورا
کیا عمل دِکھائے گا تو رب کو محمود
عاشق رسول بھی تھا تو بس پورا پورا
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
صرف پہلا مصرع بحر میں ہے۔
مفاعلاتن مفاعلاتن

باقی کو بھی اسی میں ڈھالنے کی کوشش کریں
 
سرسری صاحب آپ جیسے استاد نے کہا کہ اچھی کوشش ہے - یہ میرے لے بہت بڑی حوصلہ افزای ہے- اب کچھ لگ رہا ہے کہ مجھے شاعری کرنی چاہیے- ابھی مجھے بحروں سے زیادہ شناسائی نہیں ہوئی- سیکھ رہا ہوں- الف عین صاحب اچھی رہنمائی کر رہے ہیں- بہت سے ایسے سوال ہیں جو پوچھنے سے جھجھکتا ہوں- کہیں میری لا علمی کا پول نہ کھل جاے- میں ایک کمپیوٹر ؐینیجر ہوں- ادب سے کوئی تعلق نہیں۔ میں ابھی تک مفاعلاتن مفاعلاتن میں پھنسا ہوں۔ مجھے آپ سب اساتذہ کی زیادہ رہنمائی چاہیے-
 
محترم جناب محمود صاحب! میں سرسری ضرور ہوں مگر استاد نہیں۔۔۔۔
استاد جی الف عین(اعجاز عبید) صاحب کی رہنمائی میں ان شاء اللہ آپ بہت جلد اوزان بھی سیکھ لیں گے۔۔۔۔
یہاں سے ابتدائی رہ نمائی لی جاسکتی ہے۔
اور مسلسل مشق کے لیے یہاں سے آپ استفادہ کرسکتے ہیں۔
 
الف عین صاحب اگر میں مفاعلاتن کی بلند آواز کو 2 نمبر دوں اور نیچی آواز کو 1 نمبر دوں تو کیا مفاعلاتن 22121 کیہ سکتا ہوں۔ اصل میں مجھے اس طرح سمجھنے میں آسانی ہے۔
 
جو برا تھا کبھی اب ہو گیا اچھا کیسے
وقت کے ساتھ میں اس تیزی سے بدلا کیسے

جنکو وحشت سے علاقہ نہیں وہ کیا جانیں
بیکراں دشت میرے حصے میں آیا کیسے
اس کی بحر سمجھ میں نہیں آئی ، دوسرا شعر پہلے سے مختلف بحر میں لگتا ہے- کیا ایسا ہو سکتا ہے؟
 
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
دونوں اسی بحر میں ہے۔
 
آپ کے تمام اقساط پڑھ لیں ہیں۔ مگر ان میں کہیں فعلن نہیں پڑھا - فُعُولُن 221،
مَفاعِلُن 2121،
فاعِلاتُن 2212،
فاعِلُن 212 ،
مُسفَعِلُن 2112،
مُتفَاعِلُن 21211،
مَفاعِلَتُن 21121، مَفعُولات1212
 
آپ کے تمام اقساط پڑھ لیں ہیں۔ مگر ان میں کہیں فعلن نہیں پڑھا - فُعُولُن 221،
مَفاعِلُن 2121،
فاعِلاتُن 2212،
فاعِلُن 212 ،
مُسفَعِلُن 2112،
مُتفَاعِلُن 21211،
مَفاعِلَتُن 21121، مَفعُولات1212

ایک دم اتنا بوجھ نہ ڈالیں حضور اپنے سر پر۔ آہستہ آہستہ سمجھ میں آجائے گا سب کچھ۔ :)
آپ ابھی محض وزن کو وزن سمجھ کر یاد کریں وہی کافی ہے۔ پھر جب تقطیع سمجھ آنے لگے تو آہستہ آہستہ آگے بڑھیں گے :)
جو سمجھ نہ آئے وہ پوچھتے رہیں۔ یہاں بہت سے اساتذہ رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔
مثلاً: محمد یعقوب آسی
الف عین
محمد وارث
فاتح
محمد خلیل الرحمٰن
محمد اسامہ سَرسَری
مہدی نقوی حجاز
سید عاطف علی
محمد اظہر نذیر
اور دیگر بہت سے حضرات جو ہر کسی کے رہنمائی اب تک بھی کرتے آئے ہیں اور آپ کی بھی کریں گے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک دم اتنا بوجھ نہ ڈالیں حضور اپنے سر پر۔ آہستہ آہستہ سمجھ میں آجائے گا سب کچھ۔ :)
آپ ابھی محض وزن کو وزن سمجھ کر یاد کریں وہی کافی ہے۔ پھر جب تقطیع سمجھ آنے لگے تو آہستہ آہستہ آگے بڑھیں گے :)
جو سمجھ نہ آئے وہ پوچھتے رہیں۔ یہاں بہت سے اساتذہ رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔
اور دیگر بہت سے حضرات جو ہر کسی کے رہنمائی اب تک بھی کرتے آئے ہیں اور آپ کی بھی کریں گے :)
بہت ہی صائب مشورے ہیں برادر سرسری اور برادرمزمل شیخ بسمل کے۔ ۔۔ کسی ایک بحر کو اچھی طرح اس حد تک سمجھیں کہ اس بحر کے ۔۔ انٹرنسک ۔۔۔یعنی فطری زیرو بم سے وہ لطف آنے لگے جو اس بحر کا مخصوص فلیور ہوتا ہے۔۔۔۔۔پھر آگے بڑھیں۔اور۔۔۔۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ۔
 
آپ ٹھیک فرماتے ہیں۔ تقطیع کی کچھ سمجھ آ گئی ہے ۔ مگر الفاظ بحر کے مطابق ملنے مشکل ہو رہے ہیں۔ بحر دیکھتا ہوں تو جو کہنا چاہتا ہوں وہ نہیں کہ سکتا- ایسا لگتا ہےہر بحر کے الفاظ کی کوئی فہرست بنانی پڑے گی- جن الفاظ کے پہلے نیچی آواز ہو ڈھوندنا مشکل ہو رہے ہیں۔ آپ بھی کہیں گے کس جاہل سے پالا پڑ گیا ہے۔ کچھ مدد کریں۔
 
حضور والا الفاظ تقریباً تمام بحروں میں ہی آجاتے ہیں۔ اسی میں تو فن شاعر ہے کہ وہ کس طرح ڈھالتا ہے خیالات کو بحور کے سانچے میں۔ اور ایسا نہ سمجھا جائے کہ شعر کبھی آسانی سے کہے جاتے ہیں۔
خشک سیروں تنِ شاعر میں لہو ہوتا ہے
تب کہیں آتی ہے اک مصرعِ تر کی صورت!
 
کوئی شارٹ کٹ بھی ہوں گے - تا کہ کام چلایا جا سکے-کوئی اور کتاب بتا دیں جو انتر نیت پر ہو۔
جناب میرے نزدیک شاعری کتابیں پڑھنے سے نہیں آتی۔ "شارٹ کٹ" یہ رہے گا کہ آپ پہلے بہ یک وقت مختلف استاد شعرا کے 2500 اشعار حفظ کر لیں۔ طبع خود رواں ہو جائے گی۔ بالکہ اس سے قبل ہی آپ محسوس کریں گے کہ آپ موزوں شعر کہنے پر قادر ہو گئے ہیں۔ فن کی باریکیاں وسیع مطالعہ رکھنے سے رفتہ رفتہ سمجھ آتی رہیں گی!
 
Top