کسی عمل میں تو ہوتا اُترا پورا - برائے اصلاح

ابن رضا

لائبریرین
دوسرا مصرا ایسے کر لیتا ہوں
بہانےبہانے وہ ترا لٹانا اچھا لگتا ہے

کیا وفا اور جیو اور جیا ہم وزن ہیں؟
واضح نہیں

وفا : 21 بروزن جِگر تاہم و فَ یعنی 11 بھی باندھا جا سکتا ہے
جیو: 21 بروزن وَفا۔۔۔۔۔ایضاً۔۔۔
جیا: 21 بروزن جِیو۔۔۔۔ ایضاً۔۔۔۔
ًًًٍٍٍٍ
 

ابن رضا

لائبریرین
اب فعلن کو اعراب کے ساتھ لکھ کے دیکھیں تو درجذیل دو صورتیں بنتی ہیں

فَعِلن فَعِلن فَعِلن یعنی ( 211 211 211) یعنی کوتاہ کوتاہ بلند

یا
فعْلن فعْلن فعْلن (22 22 22 ) یعنی بلند بلند

اب دیکھیں مذکور بیت دونوں اوزان پہ ۔نہیں ہے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
معذرت
فُعُولُن 221،فُعُولُن 221،فُعُولُن 221،

فعولن : وفا کرو (یہاں غلطی یہ ہے کہ کرو کا "و" اضافی ہے) کرو ، وتد مجمو ع شمار ہوتا ہے یعنی ایک کوتاہ اور ایک بلند
فعولن : تُ تم (یہاں صرف فعو تقطیع ہو رہا ہے ، یعنی نا مکمل ہے)
فعولن : نبی سے

فعولن: جیو یوں
فعولن : کہ ہو جاؤ ( یہاں بھی کرو والی غلطی ہے)
فعولن : نبی کے
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
وفا ہو تو پھر نبی سے
سدا ہو رہوتم نبی کے
اب تو ٹھیک لگ رہا ہے
صرف اوزان کے بارےمیں رائے
لگ تو پہلے بھی ٹھیک رہا تھا دوست مگر کیا ہے کہ ہمیں اساتذہ کرام یہی بتاتے ہیں کہ ٹھیک لگنا اور ٹھیک ہونا دونوں مختلف پہلو ہیں۔

فعولن: وفا ہو
فعولن: تُ پھر (فعو)
فعولن: نبی سے

سدا ہو
رہو تم
نبی کے
 

ابن رضا

لائبریرین
وفا جو ہو تو پھر نبی سے
کیا "ہو" 1 سمجھا جا سکتا ہے
بالکل
اس کی تقطیع ہو گی " ہُ "
اب وزن جو آپ چاہ رہے تھے موجود ہے مگر یہ بھی عرض کیےچلوں کہ مضمون کی ادائیگی بھی بہت اہم ہےکہ جو بات آپ کہنا چاہ رہے ہیں قاری بھی اس کا وہی مطلب لے
 
آخری تدوین:
الحمدللہ
میرا پہلا شعر یہ ٹھرا۔ جسے میں شعر کہ سکتا ہوں۔ کیوں کا اساتذہ نے پاس کر دیا
شکر ہے وہ بھی نعت کا تھا۔
باقی بھی کوشش کرتا ہوں
 

ابن رضا

لائبریرین
صرف وزن درست ہے، بسرتا کوئی لفظ نہیں ہے البتہ گزرتا آ سکتا ہے، اب وزن کے ساتھ فصاحت پر بھی غور کریں کہ جو کہنا چاہ رہے ہیں قاری کو سمجھ بھی آئے آسانی سے۔ پھر دونوں مصروں کو آپس میں مربوط بھی کریں اور ایک واضح مضمون کی ادائیگی یقینی بنائیں
 
کسی ہنر میں تو توہوتا، اُترا پورا
بندگی میں نہ گفتار میں، تو اترا پورا
زندگی تو نے بے کار گزاری
اسی لئے پھرتا ہے تو آدھا پورا
دیکھو تو کچھ بھی نہیں کرنے کو
سمجھو تو کچھ نہیں ڈھونڈا پورا
بہت سادہ زندگی دور سےہے لگتی
مگر ہر کوئی یہاں الجھا ہے گہرا پورا
بولو تو عمر بہت، بہت بیت گئی
تولو تو نہیں وزن میں پلڑا پورا







کیا عمل دِکھائے گا تو رب کو محمود
عاشق رسول بھی تھا تو بس پورا پورا




پلیز اسے اصلاح نا سمجھا جائے۔ جیسے مجھے اچھا لگا میں نے کردیا۔ مجھے بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ مجھے کچھ بھی نہیں معلوم شعروشاعری کے بارے میں
 
Top