کسی عمل میں تو ہوتا اُترا پورا - برائے اصلاح

مجھے دوسرا مصرا پہلے سے ملتا نہیں دکھتا، دوسرے مصرے کی تقتطع
2221212222
جو کہ کسی بحر کا حصہ نہیں لگتی۔
الف عین صاحب ، کیا کچھ اور بھی اصول ہیں جو میں نے نہیں پڑہے یا سمجھنے میں غلطی کر رہا ہوں؟
 

الف عین

لائبریرین
حروف کے سقوط کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں کافی کچھ عزیزی بسمل نے اپنی پوسٹس میں کور کر دئے ہیں۔
یہ شعر فاعلاتن مفاعلن ۔فعلن افاعیل پر ہے
آپ کِ لط۔ ف مے تُ شک۔ ہِ نہی
دل کُ کس با۔ت کی شکا۔ یت ہے
 

الف عین

لائبریرین
مفاعلاتن مفاعلاتن میں یہ کس طرح آ سکتا ہے، تقطیع کر کے دیکھ لو۔ بندگی ہی مفاعلن ہے۔ اور نہ گفتار آ سکتا ہے، ’ہی‘ تو مناسب جگہ آ سکتا ہے۔
 
شکریہ،
میں سقطیع کرنے میں ہی غلطی کر رہا تھا۔
امید ہے آپ میری اس کوشش در کوشش سے بےزار نہیں ہوں گے۔ اس میں مجھے بہت چھوٹی چھوٹی باتوں کا پتا چل رہا ہے۔
وقت کی کمی کی وجہ سے میری کوشش میں دیر ہو جاتی ہے۔ پر میں اسے چھوڑنا نہیں چاہتا-
 

ابن رضا

لائبریرین
شکریہ،
میں سقطیع کرنے میں ہی غلطی کر رہا تھا۔
امید ہے آپ میری اس کوشش در کوشش سے بےزار نہیں ہوں گے۔ اس میں مجھے بہت چھوٹی چھوٹی باتوں کا پتا چل رہا ہے۔
وقت کی کمی کی وجہ سے میری کوشش میں دیر ہو جاتی ہے۔ پر میں اسے چھوڑنا نہیں چاہتا-
قادری بھائی آپ شاعری کے بنیادی قواعد بھی ضرور دیکھیں پہلے ۔ جن میں بحر و اوزان کے علاوہ، قافیہ، ردیف، صنعت، املا، لغت کا صحیح استعمال اور دیگر باریکیاں شامل ہیں۔ پھر دوبارہ خیال آرائی کر کے آگے بڑھیں تو کوئی راستہ مل ہی جائے گا۔ انشااللہ ۔ویسے یہ کتاب بھی بہت مفید ہے۔یہاں سے حاصل کریں
 

ابن رضا

لائبریرین
ا ل لا ہ = 122
یا
ال لا = 22
یا
ال لٰ = 12
پہلا لام مشدد ہے اس لیے پہلے بہرصورت ہجائے بلند آئے گا
 
شکریہ
آپ کی بتائی ہوئی کتاب پڑ رہا ہوں۔
پہلے آسی صاحب کی کتاب ُپڑہی ہے، خاصی عام فہم کتاب ہے
یہ والی میں تفصیل زیادہ ہے۔ امید ہے کچھ اور سیکھوں گا۔
 

ابن رضا

لائبریرین
شکریہ
آپ کی بتائی ہوئی کتاب پڑ رہا ہوں۔
پہلے آسی صاحب کی کتاب ُپڑہی ہے، خاصی عام فہم کتاب ہے
یہ والی میں تفصیل زیادہ ہے۔ امید ہے کچھ اور سیکھوں گا۔
دوسری والی زیادہ مفصل ہے اور پہلی والی صرف عروض کے متعلق تھی۔ اگر آپ ذوقِ سلیم کے حامل ہیں تو جلد باریکیوں سے آشنا ہو جائیں گے کہ صاحب علم سے اصلاح لینے سے پہلے اپنے اندر موجود اصلاح جو سے کانٹ چھانٹ کرا کے آگے بڑھیں گے تو بہت مفید سفر ہو گا
 

ابن رضا

لائبریرین
وہ تیرے بہانے ترا بلانا اچھا لگتا ہے
بہانےبہانے وہ توجہ سمیٹنا اچھا لگتا ہے

فعلن فعلن فعلن فعلن
اس میں فوری گزارش یہ ہے کہ قافیہ درست نہیں بلانا کے ساتھ جانا، کھانا بتانا، مٹانا وغیرہ آ سکتا ہے اور سمیٹ کے ساتھ شائد ہی کچھ اور آ سکے۔ اور تقطیع بھی درست نہیں
 
آخری تدوین:
Top