سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 16 (25 جولائی)

سید عاطف علی

لائبریرین
۱۳: کیا جس ادارے سے ان کا تعلق رہا وہ صنعت میں شمار کیا جاتا ہے؟
سائنس ٹیکنالوجی اور صنعت تھوڑے تھوڑے لَیگ کے ساتھ، اکٹھے چلتے ہیں سو یہ بھی مد نظر رہے تو اچھا ہو ۔ یعنی ٹیکنالوجی اور صنعت سے بھی رشتہ بن سکتا ہے دور کا ہی سہی ۔13-سوال جواب کے ضمن میں ایک رائے
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اتنی وضاحتوں نے مجھے چکرا کر رکھ دیا ہے۔
سائنس ٹیکنالوجی اور صنعت تھوڑے تھوڑے لَیگ کے ساتھ، اکٹھے چلتے ہیں سو یہ بھی مد نظر رہے تو اچھا ہو ۔ یعنی ٹیکنالوجی اور صنعت سے بھی رشتہ بنتا ہے دور کا ہی سہی ۔13-سوال جواب کے ضمن میں ایک رائے

ایک اور سہی ۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال 1: زندہ یا مردہ؟
جواب : مردہ۔
سوال 2 : مرد یا عورت؟
جواب : مرد۔
سوال 3: کیا وفات سنہ ٫۱۹۰۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔ وفات سنہ 1900 کے بعد ہوئی۔
سوال 4 :کیا وفات ٫۱۹۵۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 5 :براعظم ایشیا سے تعلق ہے؟
جواب :جی ہاں۔ تاہم، جہاں وہ پیدا ہوئے، وہ ایشیاء اور یورپ کا سنگم ہے جسے ویکی پیڈیا Eastern Europe/North Asia ظاہر کرتا ہے۔
سوال 6 :وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 7 :وجہ شہرت سائنس کا شعبہ ہے؟
جواب: اُن کا سائنس سے ایک تعلق رہا ہے تاہم یہ اُن کی بنیادی و مرکزی وجہ شہرت نہیں۔
سوال 8 : کیا وجہ شہرت صحافت اور ابلاغ کے شعبہ سے وابستگی ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 9 : کیا ان کے کام اور اقامت کا ایک واضح حصہ روس میں گذرا ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 10 : کیا ان کے کام اور اقامت کا واضح حصہ مغربی یورپ (اٹلی، جرمنی ، سویڈن اور اس کے مغربی ممالک) میں گذرا ہے؟
جواب :جی ہاں۔ اُن کی عملی زندگی کا ایک اہم حصہ یورپ میں بھی گزرا ہے۔ اسے واضح تو بلا شبہ کہا جا سکتا ہے تاہم وہ یورپ سے باہر بھی مقیم رہے اور یہ بھی ان کی عملی زندگی کا ہی حصہ تھا اور ہر دو صورت میں آپ اسے واضح کہہ سکتے ہیں
سوال 11 :کیا ان کی وفات ٫۱۹۹۰ سے قبل ہوئی؟
جواب : جی ہاں
سوال 12: کیا شخصیت حکومتی سطح پر کسی ادارے سے وابستہ رہی ہے؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 13 : کیا جس ادارے سے ان کا تعلق رہا وہ صنعت میں شمار کیا جاتا ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 14 : کیا حیاتیاتی سائنس سے تعلق ہے؟
جواب : جی نہیں۔ اُن کا سائنس کے شعبہ سے تعلق ثانوی تصور کیا جائے جیسا کہ گزارش کر چکا ہوں کہ اُن کی وجہ شہرت دراصل کسی اور نسبت سے ہے، یہ بھی پہلے عرض کر چکا، تاہم چونکہ سوال کیا گیا ہے تو اس کا جواب پیش خدمت ہے کہ، جی نہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
۱۵: کیا کسی عالمی ادارے سے ان کا گہرا تعلق رہا ہے؟

۱۵: کیا ان کا تعلق جرمنی سے ہے؟

اتنی وضاحتوں نے مجھے چکرا کر رکھ دیا ہے۔
تبھی تو دو بار 15 نمبر آ گیا ۔۔۔۔
 
عثمان

محفلین
ایک وضاحت عبدالروؤف صاحب کے کہنے پر یہ بھی کر دوں کہ ان کی وجہ شہرت کے دو حوالے اس قدر مضبوط ہیں کہ انہیں مساوی تصور کیا جا سکتا ہے۔ :) اس سلسلے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایک شعبہ سے طویل عمر تک وابستہ رہے اور پھر وہ ایک ادارے سے وابستہ ہو گئے اور اس کے باعث بھی شہرت سمیٹی تاہم عملی زندگی ان کی جس شعبہ سے متعلق رہی میرا فوکس اس پر ہی ہے اور وہ ایک نمایاں شعبہ ہے جس کے متعلق اب تک سوال نہ پوچھا گیا۔
یعنی دونوں شعبہ جات ہی اب تک بوجھ نہ پائے۔ عمدہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عثمان بھائی تو وضاحتوں سے چکرائے ہی۔۔۔ مگر ہمیں بھی سوالوں کی ترتیب نے گھمایا۔۔
لیجئیے اب حاضر ہے تازہ ترین صورت حال

سوال 1: زندہ یا مردہ؟
جواب : مردہ۔
سوال 2 : مرد یا عورت؟
جواب : مرد۔
سوال 3: کیا وفات سنہ ٫۱۹۰۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔ وفات سنہ 1900 کے بعد ہوئی۔
سوال 4 :کیا وفات ٫۱۹۵۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 5 :براعظم ایشیا سے تعلق ہے؟
جواب :جی ہاں۔ تاہم، جہاں وہ پیدا ہوئے، وہ ایشیاء اور یورپ کا سنگم ہے جسے ویکی پیڈیا Eastern Europe/North Asia ظاہر کرتا ہے۔
سوال 6 :وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 7 :وجہ شہرت سائنس کا شعبہ ہے؟
جواب: اُن کا سائنس سے ایک تعلق رہا ہے تاہم یہ اُن کی بنیادی و مرکزی وجہ شہرت نہیں۔
سوال 8 : کیا وجہ شہرت صحافت اور ابلاغ کے شعبہ سے وابستگی ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 9 : کیا ان کے کام اور اقامت کا ایک واضح حصہ روس میں گذرا ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 10 : کیا ان کے کام اور اقامت کا واضح حصہ مغربی یورپ (اٹلی، جرمنی ، سویڈن اور اس کے مغربی ممالک) میں گذرا ہے؟
جواب :جی ہاں۔ اُن کی عملی زندگی کا ایک اہم حصہ یورپ میں بھی گزرا ہے۔ اسے واضح تو بلا شبہ کہا جا سکتا ہے تاہم وہ یورپ سے باہر بھی مقیم رہے اور یہ بھی ان کی عملی زندگی کا ہی حصہ تھا اور ہر دو صورت میں آپ اسے واضح کہہ سکتے ہیں
سوال 11 :کیا ان کی وفات ٫۱۹۹۰ سے قبل ہوئی؟
جواب : جی ہاں
سوال 12: کیا شخصیت حکومتی سطح پر کسی ادارے سے وابستہ رہی ہے؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 13 : کیا جس ادارے سے ان کا تعلق رہا وہ صنعت میں شمار کیا جاتا ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 14 : کیا کسی عالمی ادارے سے ان کا گہرا تعلق رہا ہے؟
جواب: جی نہیں۔ عالمی ادارے سے تعلق نہیں۔
سوال 15 : کیا ان کا تعلق جرمنی سے ہے؟
جواب :جی نہیں۔
 
علی وقار

محفلین
یعنی دونوں شعبہ جات ہی اب تک بوجھ نہ پائے۔ عمدہ
ان کا بنیادی شعبہ تو ایک ہی ہے جس کا تعلق سائنس کے عملی پہلو سے کہیں نہ کہیں جڑ جاتا ہے مگر آپ اسے براہ راست سائنس نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس شعبے کا الگ سے ایک نام اور شناخت ہے جس سے وہ وابستہ رہے، اور ان کی ایک ادارے سے وابستگی کے باعث ان کی شہرت کا ایک اور سبب یہ بھی بن گیا۔ بہتر ہوتا کہ اب تک آپ ان کا اصل شعبہ کھوج نکالتے۔
 
عثمان

محفلین
ان کا بنیادی شعبہ تو ایک ہی ہے جس کا تعلق سائنس کے عملی پہلو سے کہیں نہ کہیں جڑ جاتا ہے۔ بہتر ہوتا ہے کہ اب تک آپ ان کا اصل شعبہ کھوج نکالتے۔
مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم سائنس کی طرف سفر کرتے ہیں تو آپ اسے ثانوی کہہ کر رد کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی معاملہ جغرافیہ کے متعلق رہا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم سائنس کی طرف سفر کرتے ہیں تو آپ اسے ثانوی کہہ کر رد کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی معاملہ جغرافیہ کے متعلق رہا ہے۔
جی ہاں۔ میں تو بالکل درست رہنمائی کر رہا ہوں کیونکہ ان کا تعلق سائنس سے بنیادی نوعیت کا نہیں، ان کی وابستگی سائنس کے ایک نسبتاََ غیر روایتی شعبے سے ہے تاہم ان کا اصل شعبہ الگ سے پہچان اور شناخت رکھتا ہے۔ آپ سوالات پوچھنے میں آزاد ہیں۔ میری دانست میں سائنس سے متعلقہ سوالات کے ذریعے شاید آپ ان تک اس لیے پہنچ نہ پائیں گے۔ بہرصورت، سوالات پوچھنا آپ کے ذمہ ہے۔ :)
 
Top