سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 16 (25 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال 1: زندہ یا مردہ؟
جواب : مردہ۔
سوال 2 : مرد یا عورت؟
جواب : مرد۔
سوال 3: کیا وفات سنہ ٫۱۹۰۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔ وفات سنہ 1900 کے بعد ہوئی۔
سوال 4 :کیا وفات ٫۱۹۵۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 5 :براعظم ایشیا سے تعلق ہے؟
جواب :جی ہاں۔ تاہم، جہاں وہ پیدا ہوئے، وہ ایشیاء اور یورپ کا سنگم ہے جسے ویکی پیڈیا Eastern Europe/North Asia ظاہر کرتا ہے۔
سوال 6 :وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 7 :وجہ شہرت سائنس کا شعبہ ہے؟
جواب: اُن کا سائنس سے ایک تعلق رہا ہے تاہم یہ اُن کی بنیادی و مرکزی وجہ شہرت نہیں۔
سوال 8 : کیا وجہ شہرت صحافت اور ابلاغ کے شعبہ سے وابستگی ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 9 : کیا ان کے کام اور اقامت کا ایک واضح حصہ روس میں گذرا ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 10 : کیا ان کے کام اور اقامت کا واضح حصہ مغربی یورپ (اٹلی، جرمنی ، سویڈن اور اس کے مغربی ممالک) میں گذرا ہے؟
جواب :جی ہاں۔ اُن کی عملی زندگی کا ایک اہم حصہ یورپ میں بھی گزرا ہے۔ اسے واضح تو بلا شبہ کہا جا سکتا ہے تاہم وہ یورپ سے باہر بھی مقیم رہے اور یہ بھی ان کی عملی زندگی کا ہی حصہ تھا اور ہر دو صورت میں آپ اسے واضح کہہ سکتے ہیں
سوال 11 :کیا ان کی وفات ٫۱۹۹۰ سے قبل ہوئی؟
جواب : جی ہاں
سوال 12: کیا شخصیت حکومتی سطح پر کسی ادارے سے وابستہ رہی ہے؟
جواب: جی ہاں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

علی وقار

محفلین
سارا دھیان حاتم طائی بننے پر جو لگا دیا تھا۔
جائیے دو چار بادام کھا آئیے وقار بھائی۔
تب تک عثمان بھائی بھی ناشتہ کر لیں اگر نہیں کیا تو ۔:D
دراصل کسوٹی میں وضاحت سیدھے رخ پر لگانے کے لیے ضروری ہے۔ ایک بار بندہ بھول بھلیوں میں گم جائے تو وہ گیا۔ :)
 

علی وقار

محفلین
۱۴: کیا حیاتیاتی سائنس سے تعلق ہے؟
14۔ جی نہیں۔ اُن کا سائنس کے شعبہ سے تعلق اس کسوٹی کے حوالے سے ثانوی تصور کیا جائے جیسا کہ گزارش کر چکا ہوں کہ اُن کی وجہ شہرت دراصل کسی اور نسبت سے ہے، یہ بھی پہلے عرض کر چکا، تاہم چونکہ سوال کیا گیا ہے تو اس کا جواب پیش خدمت ہے کہ، جی نہیں۔
 

عثمان

محفلین
14۔ جی نہیں۔ اُن کا سائنس کے شعبہ سے تعلق اس کسوٹی کے حوالے سے ثانوی تصور کیا جائے جیسا کہ گزارش کر چکا ہوں کہ اُن کی وجہ شہرت دراصل کسی اور نسبت سے ہے، یہ بھی پہلے عرض کر چکا، تاہم چونکہ سوال کیا گیا ہے تو اس کا جواب پیش خدمت ہے کہ، جی نہیں۔
اس کو مدنظر رکھ کر ہی سوال پوچھا ہے۔ ایک میڈیکل ڈاکٹر یا نرس کو آپ سائنسدان نہیں کہیں گے لیکن ان کا کام سائنس کے عملی میدان سے وابستہ ہے۔
 

علی وقار

محفلین
اس کو مدنظر رکھ کر ہی سوال پوچھا ہے۔ ایک میڈیکل ڈاکٹر یا نرس کو آپ سائنسدان نہیں کہیں گے لیکن ان کا کام سائنس کے عملی میدان سے وابستہ ہے۔
جی ہاں۔ وہ ایک ایسے ادارے سے وابستہ رہے جس کا تعلق سائنس سے بنتا ہے۔ یہ بھی ان کی عملی زندگی کا ایک پہلو ہے۔ تاہم ان کی اصل وجہ شہرت کا تعین میری نظر میں اب تک نہ ہو پایا۔
 

علی وقار

محفلین
۱۵: کیا کسی عالمی ادارے سے ان کا گہرا تعلق رہا ہے؟
15 ویں سوال سے قبل ایک وضاحت کر دوں اور چاہے تو آپ اس سوال کو نظرثانی کر کے پوچھ سکتے ہیں اور اگلا سوال نمبر 14 شمار کر لیجیے گا کیونکہ اس سے اگلا سوال اسی ذیل میں تھا اور شاید نہ پوچھا جاتا۔
۱۳: کیا جس ادارے سے ان کا تعلق رہا وہ صنعت میں شمار کیا جاتا ہے؟
عاطف بھائی کے خیال میں اس ادارے کو صنعت میں شمار کیا جا سکے یا نہ کیا جا سکے تاہم اس کا تعلق ایک طرح سے صنعت سے بھی بنتا ہے۔
اب آپ حیاتیاتی سائنس والا سوال ختم سمجھیں۔ اور سوال نمبر 14 پوچھ سکتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
15 واں سوال آ چکا ہے۔۔۔ وقار بھائی کی طرف سے جواب کا انتظار ہے۔

آیا تو تھا پندرھواں سوال۔۔۔ مگر آج وقار بھائی حاتم طائی ثانی بن کر رہیں گے ۔۔۔ سو ہمیں اپنے مراسلہ کی "تدوین" کرنی پڑی۔
ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ زیک بھائی اپنی کافی کے لئے بینز گرائینڈ کر چکے ہیں یا جواب کے منتظر ہیں۔ اور عثمان بھائی کے ناشتہ کا بھی کوئی ذکر نہیں ۔ لیکن ہمارا رخ کچن کی طرف ضرور ہو رہا ہے صرف اور صرف چائے کی خاطر۔
 

علی وقار

محفلین
ایک وضاحت عبدالروؤف صاحب کے کہنے پر یہ بھی کر دوں کہ ان کی وجہ شہرت کے دو حوالے اس قدر مضبوط ہیں کہ انہیں مساوی تصور کیا جا سکتا ہے۔ :) اس سلسلے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایک شعبہ سے طویل عمر تک وابستہ رہے اور پھر وہ ایک ادارے سے وابستہ ہو گئے اور اس کے باعث بھی شہرت سمیٹی تاہم عملی زندگی ان کی جس شعبہ سے متعلق رہی میرا فوکس اس پر ہی ہے اور وہ ایک نمایاں شعبہ ہے جس کے متعلق اب تک سوال نہ پوچھا گیا۔
 
Top