سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 16 (25 جولائی)

علی وقار

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم سائنس کی طرف سفر کرتے ہیں تو آپ اسے ثانوی کہہ کر رد کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی معاملہ جغرافیہ کے متعلق رہا ہے۔
جغرافیہ کا معاملہ تو بالکل واضح ہے کہ وہ سائبریا میں پیدا ہوئے۔ سائبریا ایشیا میں ہے، پھر وہ کسی یورپی ملک میں چلے گئے یعنی کہ وسطی یورپ کے ایک ملک میں، جہاں انہوں نے شہریت لی۔ اس کے بعد وہ مغربی یورپ چلے گئے۔ اس میں کیا ابہام ہے۔ ہاں، وہ کسی اور براعظم بھی جا سکتے ہیں یا گئے ہوں گے اس متعلق سوال نہ آیا اور نہ ہی جواب دیا گیا۔
اس میں کوئی ابہام نہیں۔
جہاں تک ان کا تعلق سائنس سے ہے کا معاملہ ہے تو اس میں مجھے کوئی ابہام نہیں کہ وہ بنیادی طور پر سائنس دان نہ تھے۔ ان کی عملی زندگی ایک نمایاں شعبے سے متعلق ہے جس کے متعلق سوال نہ آیا۔ سائنس سے تعلق کے باعث آپ سائنس کی ذیلی شاخوں پر چلے جائیں گے اس لیے میں نے ایک وضاحت کر دی کہ یہ غیر روایتی شعبہ ہے اور ان کی وجہ شہرت کا میدان سائنس سے تعلق کی بہ نسبت، ایک اور شعبے سے تعلق کی بنا پر ہے جس میں سائنس کا اطلاقی پہلو بھی نمایاں ہو جاتا ہے۔ :)
 
علی وقار

محفلین
ان وضاحتوں کے بعد بھی سر چکرائے تو وہ وضاحتوں کے بغیر بھی چکرا سکتا ہے کہ اب تک شعبہ کا تعین نہ ہو پایا۔ ازراہ تفنن آن لائٹر نوٹ !!!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جتنا وضاحتوں نے کنفیوز کیا ہے اس کے بعد سے ڈر لگ رہا ہے
حالانکہ میں بوجھنے والوں میں کبھی شامل نہیں رہا لیکن مجھے اسی بات کا خدشہ تھا کہ وضاحتیں یا تو سوال کو حد درجہ آسان یا پھر پیچیدہ کر دیں گیں
 
علی وقار

محفلین
حالانکہ میں بوجھنے والوں میں کبھی شامل نہیں رہا لیکن مجھے اسی بات کا خدشہ تھا کہ وضاحتیں یا تو سوال کو حد درجہ آسان یا پھر پیچیدہ کر دیں گیں
مجھے ایسی کوئی وضاحت بتائیں جو غیر ضروری ہو۔ :) اب اس میں میرا کیا قصور کہ موصوف ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع جگہ پر پیدا ہوئے۔ :) جواب پھر بھی ہاں دیا گیا مگر یورپ تک پہنچانے کے لیے وضاحت دی گئی اور وسطی یورپ کے ایک ملک کی شہریت کا بتا دیا گیا اور مغربی یورپ میں بھی عملی زندگی کا وقت گزارا، یہ بھی بتلا دیا گیا۔ اب کہہ دوں کہ سائنس دان نہیں تھے تو پھر یہ بھی تو بتانا ضروری تھا کہ سائنس سے تعلق تو تھا مگر ان کا شعبہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے براہ راست سائنس سے متعلق نہیں ہے تو یہ وضاحت بھی ضروری تھی اور پھر یہ وضاحت بھی ضروری سمجھی گئی کہ جس ادارے سے پروفیشنل زندگی کے آخری دور میں منسلک ہوئے وہ سائنس سے تعلق رکھتا تھا مگر صنعت سے ایک دور پار کا تعلق بھی اس ادارے کا بہرصورت تھا۔ :) شخصیت ہی قدرے پیچیدہ اور ہمہ جہت ہے تو اس کا کیا علاج؟ یہ الگ بات کہ جس شعبہ سے وہ وابستہ رہے وہ اب تک نہ پوچھا گیا۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے ایسی کوئی وضاحت بتائیں جو غیر ضروری ہو۔ :) اب اس میں میرا کیا قصور کہ موصوف ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع جگہ پر پیدا ہوئے۔ :) جواب پھر بھی ہاں دیا گیا مگر یورپ تک پہنچانے کے لیے وضاحت دی گئی۔ اب کہہ دوں کہ سائنس دان نہیں تھے تو پھر یہ بھی تو بتانا ضروری تھا کہ سائنس سے تعلق تو تھا مگر ان کا شعبہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے براہ راست سائنس سے متعلق نہیں ہے تو یہ وضاحت بھی ضروری تھی اور پھر یہ وضاحت بھی ضروری سمجھی گئی کہ جس ادارے سے پروفیشنل زندگی کے آخری دور میں منسلک ہوئے وہ سائنس سے تعلق رکھتا تھا۔ :)
علی بھائی آپ خود کھلاڑی ہیں مجھ سے بہت بہتر جانتے ہیں، میں تو صرف اپنے خدشات کا اظہار کر رہا تھا
 
سید عاطف علی

بھئی یہ تو وضاحتوں کی بھی ایک وضاحت ہو گئی ۔:LOL:
 
علی وقار

محفلین
علی بھائی آپ خود کھلاڑی ہیں مجھ سے بہت بہتر جانتے ہیں، میں تو صرف اپنے خدشات کا اظہار کر رہا تھا
آپ کے خدشات سر آنکھوں پر۔ :) وضاحتوں کے بغیر بھی تو دیکھیے نا کہ کہاں تک ۔۔۔۔ بہرصورت ۔۔۔۔۔۔! :)
بھئی یہ تو وضاحتوں کی بھی ایک وضاحت ہو گئی ۔:LOL:
:ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حالانکہ میں بوجھنے والوں میں کبھی شامل نہیں رہا لیکن مجھے اسی بات کا خدشہ تھا کہ وضاحتیں یا تو سوال کو حد درجہ آسان یا پھر پیچیدہ کر دیں گیں

حالانکہ وضاحتیں تو کنفیوژن دور کرنے کے لیے ہوتی ہیں ۔

جو بھی ہے۔۔۔ "سنڈے" کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے ۔۔۔ ہمارا چائے کا چوتھا مگ سامنے ہے آج کا۔ :D
 
علی وقار

محفلین
۱۷: کیا براعظم شمالی امریکہ میں بھی ان کا کام ہے؟
میں نے بریک لی ہوئی ہے پھر بھی جواب عرض ہے کہ، جی نہیں۔

کچھ ہمارے قریب بھی کھسک آئیے۔ شمالی امریکا آپ کا فیورٹ ہے شاید! :)

اب میں پورے ایک گھنٹہ اور 15 منٹ بعد حاضر ہوں گا۔ مجھے گھر کے ضروری کام کرنے ہیں۔ سمجھا کیجیے۔
 
اس دوران اگر احباب (رازدار محفلین) جواب دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں کہ یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے۔ :)
 
Top