کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
آج سری لنکا نے زمبابوے کو 328 رنز کا ہدف دیا ہے

اب تک 2 اوورز میں زمبابوے نے 13 رنز بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے مقررہ پچاس اوور میں 327 اسکور بنائے تھے،

تھرنگا نے 133 جس میں 17 چوکے شامل ہیں اور دلشان نے 144 اسکور بنائے جس میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ یہ پارٹنرشپ ورلڈ کپ نیا ریکارڈ ہے۔

15 اسکور فالتو فنڈ کے تھے۔

باقی کے 35 اسکور چھ کھلاڑیوں نے بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زمبابوے نے اب تک 21 اوور میں 120 اسکور بنائے ہیں اور ان کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

جس اعتماد سے زمبابوے نے آج ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی اور جس اعتماد سے وہ کھیل رہے ہیں، لگتا پاکستان سے ان کا میچ بڑا مقابلے والا ہو گا اور پاکستان کو ہرا دیں گے۔
 

رانا

محفلین
میں 17 ویں اوور کے بعد زمبابوے کی بیٹنگ نہیں دیکھ سکا تھا۔ لیکن یہاں رزلٹ دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی کہ اسٹارٹ تو اتنا زبردست تھا لیکن انجام!!! لگتا ہے over confidence کا شکار ہوگئے تھے۔
 

عثمان

محفلین
لیں بھئی آئرلینڈ نے تو ویسٹ انڈیز کو نَپ کے رکھا ہے۔ چھتیس اوورز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 154 پر تین آؤٹ ہیں۔
 

عثمان

محفلین
لو وئی۔۔ اب ویسٹ انڈیز والے تُن کے رکھ رہے ہیں۔ پچھلے پانچ اوورز میں 55 رنز بنے۔ اکتالیس اوورز کے اختتام پر 209 رنز۔ آؤٹ ابھی بھی تین ہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آئی سی سی ورلڈ کپ (گروپ بی) کا 27واں میچ ویسٹ انڈیز اور ائرلینڈ کے درمیان ہندوستان کے شہر موہالی میں کھیلا جا رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں دس وکٹوں پر 275 اسکور بنائے تھے۔

جواب میں ائرلینڈ نے پانچ اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 35 اسکور بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسری طرف آئی سی سی ورلڈ کپ (گروپ اے) کا 28واں میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کھیلا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاش جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھلینے کی دعوت دی ہے۔

انگلینڈ نے دو اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 6 اسکور بنائے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top