کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء (قسط 2)

محمداحمد

لائبریرین
دعا کرو کہ ہندوستان جیت جائے

کسے خبر کے نئے سال میں تو کس کو پڑھے
ترا مزاج بدلتا ہے نصابوں کی طرح​

(پروین شاکرؔ)​

ہمت بھائی آپ کا بھی پتہ نہیں چلتا کہ کب کسے سپورٹ کریں گے۔ کل تک تو آپ آسٹریلیا کو سپورٹ کر رہے تھے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے زیادہ تر پاکستانی بھی انڈیا کو ہی سپورٹ کر رہے ہیں۔

اس سے ایک تو انڈیا پاکستان کا میچ دیکھنے کو ملے گا اور اس طرح سے ورلڈ کپ کو آسٹریلیا سے بھی آزاد کرا لیا جائے گا۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
ہاں ٹھیک تو ہے، مگر پھر بھی انڈیا سے ڈر لگتا ہے، پاکستان کا ٹریک ریکارڈ خراب ہے
 

mfdarvesh

محفلین
نہیں ہوسکا، معمولی سا ٹھپا لگ گیا تھا، ہاتھ میں آنے سے پہلے، پر کیچ اچھا تھا
 

mfdarvesh

محفلین
یہ تو خطرناک لگ رہا ہے آسٹریلیا تو تقریبا بے بس ہو گیا ہے، اب سکور ہو گیا ہے 62 اور ایک ہی آؤٹ، 12 اور جاری ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
13 اوور 67 اور ایک آؤٹ میچ انڈیا کے لیے اچھا جا رہا ہے اسی طرح آرام سے کھیلنا ہو گا اگر یہاں ایک دو آؤٹ ہو گے تو پھر مشکل ہوجائے گی
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں اس وقت تک تو انڈیا کا پلا بھاری ہے، آسٹریلیا بے بس نظر آرہا ہے ٹاپ کے دونوں بالر ناکام رہے ہیں
 
Top