کرکٹ ورلڈ کپ 2007

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا کے ملنگا نے چار گیندوں پر لگاتار ساؤتھ افریقہ کے چار کھلاڑی آؤٹ کر دیئے۔
 

عمر سیف

محفلین
سری لنکا اچھا کھیلا آخری وقت تک لڑتے رہے۔ ملنگا نے اچھی بال کروائی اور ریکارڈ بھی بنا دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا اپنے بلے بازوں کی وجہ سے ہار گیا کہ اچھا سکور نہ کر سکے۔

آج کس کس کا میچ ہے؟
 

عمر سیف

محفلین
اگر سری لنکا کے آخری 4 بلےباز ٹک کر کھیل لیتے 20، 25 رنز اور کر لیتے تو شاید جیت جاتے۔

آج نیوزی لینڈ اور ویست انڈیز کا میچ ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
انگلینڈ سری لنکا کا کافی کڑا مقابلہ ہوا۔ اب انگلینڈ کو اپنے باقی میچز جیتنا لازمی ہوگیا ہے۔ ورنہ سیمی فائنل سے باہر۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کو بھی باقی میچ جیتنے لازمی ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
انگلینڈ کا اگلا میچ اتوار کو
جس ٹیم سے ہے میرا نہیں‌خیال وہ انگلینڈ کو جیتنے دے گی :D
 

عمر سیف

محفلین
مجھے تو اسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتی معلوم ہوتی ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ضبط نے کہا:
مجھے تو اسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتی معلوم ہوتی ہیں۔

آپ کو تو اب لگ رہی ہیں۔
میں نے تو جب سپر 8 شروع ہوا تھا یہ بات کہہ دی تھی کے آخری 4 ٹیمیں یہی ہونگی :)
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مطلب ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں سے ہے۔ کہ وہ سیمی فائینل میں نہیں پہنچ سکیں گی۔
 

عمر سیف

محفلین
بنگلہ دیش بمقابلہ ساؤتھ افریقہ

بنگلہ دیش مقررہ 50 اوورز میں 251سکور 9 کھلاڑی آؤٹ۔

ساؤتھ افریقہ 26 اوورز میں 86 سکور 6 کھلاڑی آؤٹ۔

لگتا ہے آج ساؤتھ افریقہ بھی لِسٹ میں شامل ہو جائے گا۔ :)
 

پاکستانی

محفلین
واقعی آج بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو وقت ڈال دیا ہے، جنوبی افریقہ کے ہاتھ سے یہ والا میچ تو گیا۔
 
Top