کرکٹ ورلڈ کپ 2007

ماوراء

محفلین
جیتے گا تو شاید آسٹریلیا ہی۔ لیکن میری نیک تمنائیں سری لنکا کے ساتھ!

کسی نے شرط لگانی ہے میرے ساتھ تو میں حاضر ہوں۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
شرط لگانی تو نہیں چاہیے لیکن تمہارے ساتھ لگا لیتا ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ اگر ہارو گی تو دو گی تو کچھ نہیں اور اگر خدانخواستہ جیت گئی تو اپنی خیر نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
چلیں، پھر آپ بتائیں۔۔ کہ کون جیتے گا؟؟
بعد میں میں بتاؤں گی۔ لیکن اگر ہم دونوں ایک ہی ٹیم کے ساتھ ہوئے تو؟؟ :roll:
ہاں۔۔ دینا تو میں نے کچھ نہیں۔ آپ نے کچھ دینا ہوا تو سو بسم اللہ۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اسی بات کا خطرہ تھا کہ یہی ہو گا۔

ویسے سری لنکا جیتے گا کہ اس نے جان لڑا دینی ہے اور آسٹریلیا نے اسی خوش فہمی میں مار کھا جانی ہے کہ اس نے مسلسل سارے میچ جیتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
تو میں بھی تو سری لنکا کے ساتھ ہوں نا۔ آسٹریلیا کا ساتھ دینے کا جی نہیں کر رہا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا ہی جیتے گا۔

چلیں۔۔ میں آسٹریلیا کی طرف۔ اور آپ سری لنکا کی طرف۔ :!:
 

ماوراء

محفلین
اللہ کرے کہ سری لنکا ہی جیتے۔ لیکن میں آسٹریلیا کے ساتھ ہوں اب۔ ہار بھی گئی تو کیا ہے۔ کون سا آپ نے کچھ دے دینا ہے مجھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹاس آسٹریلیا جیت گیا اور باری بھی پہلے وہی لے گا لیکن بارش کی وجہ سے میچ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔
 

ماوراء

محفلین
273_dua_3.gif
 

شمشاد

لائبریرین
پچ پر سے آخری کور بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ میچ شروع ہونے والا ہے لیکن اب میچ 50 اوور کی بجائے 38 اوور کا ہو گا۔

مزہ نہیں آئے گا۔
:(
 
Top