کرکٹ ورلڈ کپ 2007

شمشاد

لائبریرین
آج کا میچ کانٹے دار ہے۔

سری لنکا نے میچ جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس وقت 184 پر 7 آؤٹ ہیں اور اوور 43 ہو چکے ہیں۔
آسٹریلیا کا دباؤ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے آخری پانچ اوور میں تھوڑی سی ہمت کر ہی لی۔

226 پر سب آؤٹ ابھی دو گیندیں باقی تھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آسٹریلیا میچ آسانی سے جیت جائے گا۔

10 اوور میں 59 سکور ہے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
جیت گیا جناب۔

کرکٹ کو بائی چانس کہنے والوں سے ایک چھوٹا سا سوال کہ آسڑیلیا کے لئے یہ بائی چانس گیم کیوں نہیں ہے؟؟
 

عمر سیف

محفلین
آسٹریلیا کی ٹیم پروفیشنل اپروچ رکھتی ہے۔ ان کے لیے یہ ایک جاب ہے جو انہیں ٹھیک سے انجام دینی ہے ورنہ وہ جاب سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور کوئی دوسرا ان سے بہتر اس کی جگہ لے لے گا۔ اور شاید اسی لیے وہ چانس لیے بغیر کھلتے ہیں اور جیت جاتے ہیں۔

پر یہ میچ کتنے اوورز میں ختم ہوا۔ یہاں تو لائیٹ بند تھی۔ سکور کارڈ کیا رہا‌؟
 

خرم

محفلین
چھڈو جی ہمارے ملک میں‌ تو “نان پروفیشنل“ لوگ حکومت کر رہے ہیں، پروفیشنل اپروچ آئے کہاں سے؟ باقی رہا ورلڈکپ تو اور کونسا کپ جیت لیا ہم نے جو اس ایک کی فکر کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا : 226 سکور پر چھکا مار کر میچ جیتا۔

آخری سکور

232 پر 3 آؤٹ 42 اوور اور چار گیندیں۔

بڑی آسانی سے میچ جیتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی انگلینڈ ورلڈ کپ سے باہر
صرف 9 وکٹوں سے ہارا ہے، 20 اوور میں ہی دشمن نے سکور پورا کر لیا تھا۔
 

عمر سیف

محفلین
آج کا میچ تو سوا نو بجے ہی ختم ہوگیا۔
آئرلینڈ سری لنکا سے ہار گیا۔

اب کل کا میچ مزے کا ہوگا۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا میچ تو ریکارڈ میچ ہو گا اس ورلڈ کپ کا۔

سب سے کم سکور 77
سب سے کم اوور میں ختم 10
 
Top