کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو

میم الف

محفلین
تمام محفلین کو السلام علیکم!
کافی عرصے کے بعد کچھ تک بندی کی ہے۔
پیشِ خدمت ہے:

کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو
میں تو نہیں کہتا کہ مجھ سے بات کرو

اُس سے ہفتے دو ہفتے میں مل آؤ
کس نے کہا ہے پابوسی دن رات کرو

عامل بابا پہلے اپنا جن پکڑو
بعد میں قابو اوروں کے جنات کرو

ہمت ہے تو ہم سخنِ منصور بنو
حوصلہ ہے تو پیرویِ سقراط کرو

کس نے کیا ہے؟ کس پہ کیا ہے؟ ہوش نہ ہو
کرنے ہوں تو ایسے احسانات کرو

بات وہ کیا ہے جس میں ہو اندازِ غیر
کرنی ہو تو اپنے ڈھب کی بات کرو

آنسو دیکھ کے بھی تم ہنستے رہتے ہو
کچھ تو ہماری توقیرِ جذبات کرو

میم الف | جون ۲۰۲۱
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تو عنوان دیکھ کر چلا آیا کہ جانے کیا پیشکش ہو۔ آگے غزل نکلی۔۔۔ وہ بھی لفظی۔۔۔۔۔ ہماری طرف سے داد شاد قبول کریں۔
 
فاخر رضا

محفلین
تمام محفلین کو السلام علیکم!
کافی عرصے کے بعد کچھ تک بندی کی ہے۔
پیشِ خدمت ہے:

کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو
میں تو نہیں کہتا کہ مجھ سے بات کرو

اُس سے ہفتے دو ہفتے میں مل آؤ
کس نے کہا ہے پابوسی دن رات کرو

عامل بابا پہلے اپنا جن پکڑو
بعد میں قابو اوروں کے جنات کرو

ہمت ہے تو ہم سخنِ منصور بنو
حوصلہ ہے تو پیرویِ سقراط کرو

کس نے کیا ہے؟ کس پہ کیا ہے؟ ہوش نہ ہو
کرنے ہوں تو ایسے احسانات کرو

بات وہ کیا ہے جس میں ہو اندازِ غیر
کرنی ہو تو اپنے ڈھب کی بات کرو

آنسو دیکھ کے بھی تم ہنستے رہتے ہو
کچھ تو ہماری توقیرِ جذبات کرو

میم الف | جون ۲۰۲۱
خوب بھڑاس نکالی ہے بھائی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ جی کیا ہی بات ہے۔
"ورنہ معاف کرو" عاجزی والی معافی ہے یا وہ والی جو کہتے ہیں "جاؤ بابا معاف کرو"
بس علم میں تھوڑا اضافہ مطلوب ہے ورنہ دونوں ہی صورتوں میں کیا ہی دل کھول کے دل میں آئی باتیں بیان فرمائی ہیں آپ نے بھائی۔
 
سیدھا کہیے بھڑاس نکالی ہے
 
سید رافع

محفلین
کچھ نادان رشتوں سے بیزاری کی صاحب فراش شکایت کر رہا ہے جو ایک حد تک رشتے نبھا بھی رہے ہیں لیکن احسان رکھ کر۔ مجبوری یہ ہے کہ کہیں جایا بھی نہیں جا سکتا۔
 
میم الف

محفلین
واہ جی کیا ہی بات ہے۔
"ورنہ معاف کرو" عاجزی والی معافی ہے یا وہ والی جو کہتے ہیں "جاؤ بابا معاف کرو"
بس علم میں تھوڑا اضافہ مطلوب ہے ورنہ دونوں ہی صورتوں میں کیا ہی دل کھول کے دل میں آئی باتیں بیان فرمائی ہیں آپ نے بھائی۔
لکھتے وقت تو ایک ہی طرح کی معافی ذہن میں تھی
لیکن چونکہ آپ نے دو صورتوں کی طرف اشارہ کیا ہے
اس لیے ہم چاہیں گے کہ کسی خاص معافی کی نشاندہی کر کے معنی کی وسعت میں کمی نہ لائیں :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لکھتے وقت تو ایک ہی طرح کی معافی ذہن میں تھی
لیکن چونکہ آپ نے دو صورتوں کی طرف اشارہ کیا ہے
اس لیے ہم چاہیں گے کہ کسی خاص معافی کی نشاندہی کر کے معنی کی وسعت میں کمی نہ لائیں :)
معنی کی وقعت میں کمی کا تو سوال ہی نہیں ہوتا اب۔
البتہ ہمیں جستجو لگی رہے گی یہ جاننے کی کہ لکھتے وقت کون سا "معاف کرو" آپ کے ذہن میں تھا ۔ :)
 
تمام محفلین کو السلام علیکم!
کافی عرصے کے بعد کچھ تک بندی کی ہے۔
پیشِ خدمت ہے:

کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو
میں تو نہیں کہتا کہ مجھ سے بات کرو

اُس سے ہفتے دو ہفتے میں مل آؤ
کس نے کہا ہے پابوسی دن رات کرو

عامل بابا پہلے اپنا جن پکڑو
بعد میں قابو اوروں کے جنات کرو

ہمت ہے تو ہم سخنِ منصور بنو
حوصلہ ہے تو پیرویِ سقراط کرو

کس نے کیا ہے؟ کس پہ کیا ہے؟ ہوش نہ ہو
کرنے ہوں تو ایسے احسانات کرو

بات وہ کیا ہے جس میں ہو اندازِ غیر
کرنی ہو تو اپنے ڈھب کی بات کرو

آنسو دیکھ کے بھی تم ہنستے رہتے ہو
کچھ تو ہماری توقیرِ جذبات کرو

میم الف | جون ۲۰۲۱
اچھی کوشش کی ہے
 
میم الف

محفلین
معنی کی وقعت میں کمی کا تو سوال ہی نہیں ہوتا اب۔
البتہ ہمیں جستجو لگی رہے گی یہ جاننے کی کہ لکھتے وقت کون سا "معاف کرو" آپ کے ذہن میں تھا ۔ :)
یہ عاجزی والی معافی ہے جی
کہ فقیر حاضر ہے - کچھ بات کرنی ہے تو کر لو - ورنہ معاف کر دو
 
یاسر شاہ

محفلین
وعلیکم السلام
مطلع کی کمی ہے ۔پہلا مصرع یوں کر دیں مطلع تیار:

کرنی ہے تو داد_ غزل خیرات کرو
میں تو نہیں کہتا کہ مجھ سے بات کرو
 
Top