شمشاد

لائبریرین
سر پھرا صاحب یہ عمارت حکومت نہیں بنوا رہی جو یہ منصوبہ بدعنوانی کی نظر ہو جائے گا اور لوگ پیسہ کھا کر بھاگ جائیں گے۔

آپ کو غالباً علم نہیں کہ سیالکوٹ کے تاجروں نے سیالکوٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی ہوائی مستقر تعمیر کروایا ہے اور اس پر بہت ہی کم لاگت آئی ہے۔

اسی طرح یہ عمارت بھی ایک نجی کمپنی بنوا رہی ہے۔ اور نجی کمپنیاں پیسہ کمانے کے لیے سرمایہ کرتی ہیں نہ کہ پیسہ گنوانے کے لیے۔
 
1717.gif

بشکریہ:جنگ
 
بالکل صحیح کہہ رہے ہیں آپ ، لیکن یہ پاکستان ہے ، یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔۔۔
پاکستان میں اور بھی کتنے غیرملکی نجی منصوبے شروع ہوئے لیکن پھر کیا ہؤا ؟ کچھ بھی نہیں ۔۔۔
سیالکوٹ والی مثال اچھی بلکہ قابل ستائش ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسا قومی جذبہ شازو نازر ہی نظر آتا ہے ۔۔
 
وجی

لائبریرین
سر پھرا صاحب یہ عمارت حکومت نہیں بنوا رہی جو یہ منصوبہ بدعنوانی کی نظر ہو جائے گا اور لوگ پیسہ کھا کر بھاگ جائیں گے۔
آپ کو غالباً علم نہیں کہ سیالکوٹ کے تاجروں نے سیالکوٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی ہوائی مستقر تعمیر کروایا ہے اور اس پر بہت ہی کم لاگت آئی ہے۔
اسی طرح یہ عمارت بھی ایک نجی کمپنی بنوا رہی ہے۔ اور نجی کمپنیاں پیسہ کمانے کے لیے سرمایہ کرتی ہیں نہ کہ پیسہ گنوانے کے لیے۔
شمشاد بھائی سیالکوٹ میں ائرپورٹ انکی ضرورت تھی اسی لیئے پیسہ لگا ۔
کیا کراچی میں اتنی بڑی بلدنگ بنانا کراچی کی ضرورت ہے ۔
 
ساجد

محفلین
میری دلی تمنا اور دعا ہے کہ ایسا ایک نہیں بہت سارے شاندار منصوبے وطن عزیز کے طول و عرض میں شروع ہوں۔ سرمایہ کاری ہو اور لوگوں کو روزگار ملے لیکن جس ڈرامائی طریقے سے اس منصوبے کا اعلان ہوا ہے اس نے شکوک کو ہوا دی ہے اور پھر بحریہ ٹاؤن والے ملک ریاض صاحب کے زرداری صاحب کے خصوصی تعلقات کے ضمن میں اسے دیکھیں تو یہ الیکشن سے قبل ایک سیاسی سٹنٹ بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے بھی دیکھا جائے تو ملک صاحب زرداری کے مفاد کے لئے ہمہ وقت کوئی بھی کام کرنے کے لئے تیار ہی ملیں گے ۔ لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں جو زرداری ہاؤس تعمیر ہوا ہے وہ بھی ملک ریاض صاحب کی زرداری کے ساتھ عقیدت کا ایک مظہر ہے۔
باوجود ان حقائق کے میری دعا ہے کہ یہ مبینہ منصوبہ تکمیل کو پہنچے بھلے اس سے زرداری کو سیاسی فائدہ ہی پہنچے ۔ یہ نہ صرف ترقی کی بات ہے بلکہ ملک میں طاری اقتصادی جمود کو توڑنے میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی سیالکوٹ میں ائرپورٹ انکی ضرورت تھی اسی لیئے پیسہ لگا ۔
کیا کراچی میں اتنی بڑی بلدنگ بنانا کراچی کی ضرورت ہے ۔
سیالکوٹ میں ائرپورٹ ان کی ضرورت تھی کہ اس سے ان تاجروں کا فائدہ ہو گا۔ اس لیے انہوں نے پیسہ لگایا۔

اب کراچی میں پیسہ لگانے والے کو ضرورت ہو گی تاکہ اسے فائدہ پہنچے۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے بہت سے لوگوں کا بھی بھلا ہو جائے گا۔
 
arifkarim

معطل
اور جب اس عمارت میں شدت پسند دھماکہ کریں گے تو یہ تاریخ کی سب سے اونچی زمین دوس ہونی والی عمارت بن جائے گی!
 
میں نے بھی اوپر دی گئی تصویر کے ساتھ یہ ڈسکریپشن پڑھی ہے ایک جگہ:

ٹھیکیدار ملک ریاض کی ایک اور نو سربازی بے نقاب

ابو ظہبی گروپ نے ایسی کسی بھی ڈیل سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کے صرف ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے مگر بعد میں اس پر بھی فیصلہ نہ ہو سکا اور یادداشت بھی کینسل ہو چکی ہے

اصل معاملہ یہ تھا کے اسلام آباد میں قبضے کے بعد ملک ریاض کا اگلا نشانہ کراچی تھا جہاں اونے پونے داموں زمین لے کر بعد میں وہاں بھی کوئی ہائوسنگ سوسائٹی بنا دی جاتی اور کھربوں ڈالر اینٹھے جاتے مگر الله کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ :cautious::eek:
 
یہ اشتہار ہر اخبار کے صفحہ اول کی زینت ہے آج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک ریاض کے حوالے سے پہلی اچھی خبر تھی یہ اور وہ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
پردیسی

محفلین
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق '' ایل ڈی اے '' نے بحریہ ٹاؤن کے نئے بنائے جانے والے فیز کے متعلق لاتعلقی کا اعلان کر کے کہا کہ ان فیز کے زمین غیر قانونی ہے اور ان کے واجبات بھی ادا نہیں کئے گئے ہیں۔
 
آج سے دو تین سال قبل جب پاکستان میں شدید سیلاب آیا تھا، تو ملک ریاض نے بی بی سی پر ایک انٹرویو دیا جس میں اس نے اپنی دولت کا دو تہائی حصہ (جو کہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ بنتا تھا اس وقت) سیلاب زدگان کیلئے دینے کا اعلان کیا تھا اور انٹرنیشل میدیا میں یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اس دولت سے سیلاب زدگان کو کم لاگت والے پری فیبریکیٹڈ گھر بنا کر دے گا۔۔۔بڑی واہ واہ ہوئی تھی اس وقت۔۔۔
اب پتہ نہیں کہ وہ دعویٰ بھی اسی ابوظہبی پراجیکٹ کی مانند ایک مکروہ قسم کی اورجھوٹی شہرت حاصل کرنے اور عوام کو جھانسا دینے تک محدود رہا یا نہیں۔۔۔:angry2:
 
یہ رہا اس انٹرویو کا ایک کلپ۔۔یہ انسان کس قدر اعتماد سے سی این این پر دو ارب ڈالر سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کر رہا ہے۔۔۔اب ایسا ہوا بھی ہے یا نہیں، اگر کسی دوست کو کچھ معلومات ہوں تو براہِ کرم ضرور شئیر کیجئے۔
 
لو بھئی ہوگیا وہی جسکی توقع تھی ۔۔۔۔
کراچی میں بلند ترین عمارت بنانے کا منصوبہ ہی ختم کردیا گیا ۔۔۔۔؎
النہیان گروپ کے ساتھ ہونے والا اربوں ڈالرز کا یہ میمورنڈم تو ابتدائی شکل تھی ، آگے چل کر مزید معاہدے ہونے تھے لیکن افسوس معاہدہ بننے سے پہلے ہی یہ میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ ختم کردیا گیا ،اس طرح کراچی میں دنیا کی سب سے بڑی بلڈنگ کی تعمیر کا خواب چکنا چوری ہوگیا

میری نذدیک ، پاکستان کو بالخصوص کراچی کو موجودہ حالات کے تناظر میں زیب بھی نہیں دیتا تھا کہ وہ اس قسم کی فضول عمارت بنائے ۔۔۔۔
بلکہ پاکستان بھر میں جدید پلازہ و شاپنگ سینٹرز وغیرہ وغیرہ یہ بھی زیب نہیں دیتا کہ ہمارا ملک اس طرح کا نہیں ہے
ہمارا ملک افغانستان و عراق سے بھی زیادہ جنگ زدہ ہے ۔۔
کل کلاں کو کوئی جیکٹ والا گھس کر ساری ترقی کا ستیاناس ہی نہ کردے ۔۔۔
پہلے ملک کو حالت جنگ سے نکالے ، امن و امان قائم کرے ، پھر کوئی بھی پلازے ٹلازے بنائے تو اچھا بھی لگے ۔۔۔۔
 
Top