کاشفی

محفلین
ابوظہبی: پاکستان کی تاریخ میں 45ارب ڈالر کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری،کراچی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک ریاض اورابوظہبی گروپ کے درمیان معاہدہ طےپاگیا ہے جس پر چیئرمین ابوظہبی گروپ شیخ نہیان بن مبارک النہیان اورملک ریاض نے دستخط بھی کر دیئے ہیں ، منصوبوں سے25لاکھ سے زائدافرادکو روزگار ملے گا جبکہ معاہدے کے تحت سندھ میں 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جب کہ اسلام آباد اور لاہورمیں بھی 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی، منصوبوں سے25لاکھ سے زائدافرادکو روزگار ملے گا ۔
معاہدے کے تحت دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ سے بھی اونچی عمارت کراچی میں بنائی جائے گی،دنیا کے سات عجوبوں کی نقل پاکستان میں بنائی جائے گی جبکہ سمندرسےبجلی بنانے کا پلانٹ اور سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لئے بھی جدید پلانٹ لگا یا جائے گا ۔
اس موقع پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لئے ابوظہبی گروپ کااعتماداعزازہے اور پاکستان میں اتنی بڑی سرمایہ پہلےکبھی نہیں کی گئی۔
بشکریہ :ایکسپریس نیوز ، جیو نیوز ،دنیا نیوز ، لاہور ٹائمز

کراچی میں غیرملکی سرمایہ لگائیں تو یہ بات اچھی لگتی ہے۔۔اور حقیقت کے کچھ قریب بھی لگتی ہے۔۔۔۔لیکن ملکی غیر لوگ سرمایہ لگائیں یہ مزاحیہ لگتی ہے۔۔۔۔
کراچی میں عجوبہ بنانے کی ضرورت نہیں۔۔کراچی خود ایک آٹھواں عجوبہ ہے۔۔۔۔
 
دوست

محفلین
64722_10151307514502293_506896755_n.jpg
 
ملائکہ

محفلین
مجھے میرے بھائی نے یہ خبر بتائی تھی۔۔۔ بہت اچھی خبر ہے اگر کسی کو اس عمارت کے بننے سے مسئلہ ہے تو وہ چپ ہوجائے ورنہ اسکے ساتھ اچھا نہیں ہوگا:p :beating:
 
ابوظہبی: پاکستان کی تاریخ میں 45ارب ڈالر کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری،کراچی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک ریاض اورابوظہبی گروپ کے درمیان معاہدہ طےپاگیا ہے جس پر چیئرمین ابوظہبی گروپ شیخ نہیان بن مبارک النہیان اورملک ریاض نے دستخط بھی کر دیئے ہیں ، منصوبوں سے25لاکھ سے زائدافرادکو روزگار ملے گا جبکہ معاہدے کے تحت سندھ میں 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جب کہ اسلام آباد اور لاہورمیں بھی 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی، منصوبوں سے25لاکھ سے زائدافرادکو روزگار ملے گا ۔
معاہدے کے تحت دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ سے بھی اونچی عمارت کراچی میں بنائی جائے گی،دنیا کے سات عجوبوں کی نقل پاکستان میں بنائی جائے گی جبکہ سمندرسےبجلی بنانے کا پلانٹ اور سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لئے بھی جدید پلانٹ لگا یا جائے گا ۔
اس موقع پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لئے ابوظہبی گروپ کااعتماداعزازہے اور پاکستان میں اتنی بڑی سرمایہ پہلےکبھی نہیں کی گئی۔

بشکریہ :ایکسپریس نیوز ، جیو نیوز ،دنیا نیوز ، لاہور ٹائمز

بقول ڈان نیوز کے "بڑا ٹکٹ ڈراما" اور آئی ٹریبیون کہتا ہے بکواس،
malik-riaz.jpg

آپ ان چوروں سے ایسی توقع کر سکتے ہیں۔
 
Top