کراچی دھماکے کے بعد دنگا فساد کرنے والے کون؟

سویدا

محفلین
طالبان اور سازش کرنے والے سب ایک ہیں‌
نام چار ہیں‌!
یعنی ایک ہی کام چار مختلف ناموں‌سے اور مختلف انداز سے کیا جارہا ہے
 
آفت

محفلین
یہ سوال اگر عوام نے پوچھنے ہیں اور سپریم کورٹ نے حل کرنے ہیں تو ایم کیو ایم اب تک حکومت میں بیٹھی کیا کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا خاموش ایگریمنٹ ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کا کنٹرول ایم کیو ایم کے پاس رہے گا جب کے باقی صوبے کا پیپلز پارٹی کے پاس ۔
سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن والی بات پر ہنسی آتی ہے ۔ اب ہر بات پر سپریم کورٹ ایکشن لینے لگے گی تو حکومت کیا کرے گی اور اب تک جو ایکشن سپریم کورٹ نے لیے ہیں ان پر حکومت نے کتنا عمل کروایا ہے؟؟؟؟
بچاری سپریم کورٹ "بارہ مئی" پر ایکشن نہیں لے سکی جس میں خود چیف جسٹس بھی گواہ ہیں ۔
میرے چند سوالات
پولیس اور رینجرزکس نادیدہ قوتوں کے اشارے پر خاموش تماشائی بنی رہیں؟؟؟
پولیس اور رینجرز وزیرداخلہ سندھ کے انڈر میں تھیں تو وزیرداخلہ سندھ کیوں اب تک خاموش ہے؟؟؟
سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیا اب تک ؟؟؟
 
سویدا

محفلین
مصطفی کمال صاحب نے بالآخر ضبط کا دامن چھوڑ کر لعن طعن شروع ہی کردی
بارہ مئی کے سانحے پر کسی سیاست دان کسی اینکر نے اس قسم کی زبان ایم کیو ایم کے خلاف استعمال نہیں‌کی
اور اگر سانحہ عاشورہ کا الزام غلط بھی ہے تو اس پر اتنے بھنانے کی کیا ضرورت ہے
پاکستانی قوم کو لعنت بھیج رہے ہیں افسوس ہوا مصطفی کمال صاحب جیسے آدمی سے ایسی زبان سن کر
بلکہ ان کی گفتگو کے طالبانہ انداز نے اس امکان کو مزید قوی کردیا کہ کہیں‌نہ کہیں‌دال میں‌کچھ کالا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
دال میں کہیں نہ کہیں نہیں، بہت کچھ کالا ہے، بلکہ یہ کہیں کہ صرف کہیں نہ کہیں سفید رہ گئی ہے۔

کراچی کے سی سی او پی کے بیانات سُن کر ایسا لگتا ہے کہ بچوں کو بہلا رہے ہیں۔ ایسی بونگیاں اس جیسے آدمی کو زیب نہیں دیتیں۔
 
مغزل

محفلین
ایسا کیا جائے کہ عاشورہ کے دھماکے پہلے کے دنوں کی ویڈیو دیکھی جائے ، ۔۔ پتہ چل جائے گا کہ بم کب او ر کس نے نصب کیا، ۔۔۔
اب ویڈیو نہیں ملے گی ۔۔ ( ویسے یہ کیمرے ہروقت کام کرتے ہیں ، آدھی رات کوبھی )۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیمرے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔

نیتیں صاف ہوں تو چند گھنٹوں میں سب سچ سامنے آ سکتا ہے۔ لیکن نہیں، ہر کوئی سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور یہ کیس بھی کھوہ کھاتے میں چلا جائے گا۔ بس ایک دوسرے پر الزام تراشیاں ہوتی رہیں گی۔
 
میر انیس

لائبریرین
یہ سوال اگر عوام نے پوچھنے ہیں اور سپریم کورٹ نے حل کرنے ہیں تو ایم کیو ایم اب تک حکومت میں بیٹھی کیا کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا خاموش ایگریمنٹ ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کا کنٹرول ایم کیو ایم کے پاس رہے گا جب کے باقی صوبے کا پیپلز پارٹی کے پاس ۔
سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن والی بات پر ہنسی آتی ہے ۔ اب ہر بات پر سپریم کورٹ ایکشن لینے لگے گی تو حکومت کیا کرے گی اور اب تک جو ایکشن سپریم کورٹ نے لیے ہیں ان پر حکومت نے کتنا عمل کروایا ہے؟؟؟؟
بچاری سپریم کورٹ "بارہ مئی" پر ایکشن نہیں لے سکی جس میں خود چیف جسٹس بھی گواہ ہیں ۔
یہی بات تو پرویز مشرف بار بار کہتا تھا کہ کیا ادارے گھانس کھودنے کے لیئے ہیں۔ ہر کام میں چیف جسٹس دخل دے گا تو پھر ان اداروں کے لوگوں کا آخر کیا فائدہ۔ بند کردیں سب یہ۔
ہوسکتا ہے اس واقعے میں چیف جسٹس پر بھی قانونی طور پر کچھ پکڑ ہوتی ہو اسلیئے وہ کچھ نہیں بولتے حالانکہ اب تو عدلیہ آزاد ہے اب وہ کم از کم 12 مئی کہ واقع کی تو چھان بین کراسکتے ہیں نا ۔ مگر بات یہ ہے کہ ہیں کواکب اور نظر آتے ہیں اور
 
طالوت

محفلین
سڑک پر بم نصب ہو تو غالبا گھڑا پڑنا چاہیے ۔ مجھے علم نہیں کہ پڑا یا نہیں ۔ رہی املاک جلانے کی بات تو کراچی میں دانستہ و غیر دانستہ طور پر ایم کیو ایم ہی دراصل جلاؤ گھیراؤ کی پالیسی متعارف کروانے اور اس کی حوصلہ افزائی میں ملوث رہی ہے اور اب تک بھی ہے ۔ کیمیکل سے آگ لگانے کے ماہرین انھی کے ہاں پائے جاتے ہیں ۔ اب سوال اس کا کہ یہ کس نے کیا تو جواب وہی جو "گرائیں"دے چکے ۔
حیرت ہے ملک کے دوسرے حصوں میں جو مرضی ہو جائے ایسا رد عمل سامنے نہیں آتا مگر کراچی میں کوئی معمولی واقع ہو یا غیر معمولی اس کے نتیجے میں جلاؤ گھیراؤ ضرور ہوتا ہے اور بالا اتفاق مجرمان کبھی نہیں پکڑے جاتے اور نہ پکڑے جانے کا امکان ہے ۔
پیر و مرشد سے گزارش ہے کہ کارکنان سے پاکستان واپسی کا ڈرامہ کرنے اور کروانے کی بجائے اہل کراچی کو ان کے حال پر چھوڑ دیں ۔ یا کم از کم اس کے بعد حکومت ہی چھڑوا دیں ۔ مگر نہیں "میٹھا میٹھا ۔۔۔۔۔";)
وسلام
 
Top