کراچی دھماکہ-ملک بھر میں یوم سوگ

کراچی دھماکہ-ملک بھر میں یوم سوگ

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہاہے، ملک بھر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں کے خلاف عوام نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔اور ہیں،اورتمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
 

فہیم

لائبریرین
کراچی دھماکہ-ملک بھر میں یوم سوگ

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہاہے، ملک بھر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں کے خلاف عوام نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔اور ہیں،اورتمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اور اگر ان ریلیوں میں ہی خدانخواستہ کوئی تخریب کاری ہوگئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
 

مغزل

محفلین
کوئی مجھ ایسے کوڑھ مغز کو سمجھائے ۔ کہ حسین ( رضی اللہ تعالیٰ ) کی شہاد ت پر ۔۔ قمع، زنجیر کا ماتم اور سینہ کوبی ، مگر حسین (رضی اللہ تعالیٰ ) کے چاہنے والوں کی شہادت پر حسین (رضی اللہ تعالیٰ ) کے چاہنے ماننے والوں کی املاک سمیت ا نہیں جلادینا کون سا ’’ اسلام ‘‘ ہے ۔۔۔؟؟؟؟ خدا کے لیے مجھے کوئی سمجھائے ؟؟؟؟
 
دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم شہری از روئے شرع قطعی طور پر شہید ہیں..........ہماری ہزاروں جانیں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام پر قربان...........ہمارا جو بھی کچھ ہے وه تمام آنحضور پہ اور آپ کی آل پہ قربان
 
ان بچوں کی طرح کل آپ کے بچے کی بھی باری آسکتی ہے۔
Stop Talibanization
12-29-2009_92428_1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔

ان پھولوں کا کیا قصور تھا؟ آنکھیں ایکدم سے نمناک ہو گئیں۔
 

سویدا

محفلین
اللہ ہماری اس آزمائش کو جلد از جلد ختم کرے ، آمین

جن لوگوں‌نے دکانوں کو اور عوام کی املاک کو جلایا ہے ان کو جلا دینا چاہیے
 

مغزل

محفلین
اللہ ہی مرحومین کے پسماندگان کو صبر عطا فرمائے اور دیگر کے نقصانات کی تلافی ، حکومت تو بس بیان دے کر بری الذمہ ہوجاتی ہے ۔
 

dxbgraphics

محفلین
لیکن یہ بات عقید ہے کہ بے گناہوں اور شہیدوں کو آخرت میں اللہ تعالیٰ نعمتوں سے نوازے گا۔ اور اللہ ہم سب کو غیرالمغضوب علیہم ۔ ولضالین والوں میں شامل کرے۔
 

اظہرالحق

محفلین
مرنے والا کون تھا!!!
کوئی اور نہیں وہ میں ہی تھا
وہ تم ہی تھے
وہ ہم ہی تھے
شاید ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اسی لئے تو اب احساس نہیں
کوئی امید نہیں کوئی آس نہیں
ہم سب مر چکے ہیں
شاید نہیں
یقیناَ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہم سے کوئی آس نہ رکھو
ہم سے کوئی آس نہ رکھو
مت پوچھو کہ کون مرا ۔ ۔ ۔
کہ مرنے والا کوئی اور نہیں
وہ میں ہی تھا
وہ تم ہی تھے
وہ ہم ہی تھے ۔ ۔ ۔ ۔
 

ابوشامل

محفلین
بھائی فرحان! آپ کیا ایم کیو ایم کا ماؤتھ پیس بنے ہوئے ہیں، کبھی اس سے باہر بھی جھانک لیا کیجیے۔ میرا نہیں خیال کہ ہر معاملے میں ان کے بیانات اور "اپیلوں" کو گھسیڑنے کی ضرورت ہے۔ یہاں کسی اور کو آپ نے اپنی جماعت کی اس طرح "تشہیر" کرتے دیکھا ہے؟
 

مغزل

محفلین
فرحان بھائی میرا بھی یہی خیال ہے ، اور امید ہے کہ دیگر لوگ بھی توجہ کریں گے ، فہد بھائی کا کہنا ٹھیک ہے ، ویسے ان کے جملے کی زبان پر مجھے اختلاف ہے ۔امید ہے آپ بھی کرم کیجے گا،
 

میر انیس

لائبریرین
اور اگر ان ریلیوں میں ہی خدانخواستہ کوئی تخریب کاری ہوگئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
اللہ کا شکر ہے کہ جلوسِ جنازہ میں کوئی نا خوشگوار واقعہ نہیں ہوا ورنہ شر پسندوں نے جسطرح دکانوں اور گاڑیوں میں آگ لگائی تھی اسی طرح وہ شیعہ سنی دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیئے آگ لگانے میں کامیاب ہوجاتے۔
اب تو آپ لوگوں نے دیکھ ہی لیا ہوگا کہ عزادار کبھی لوگوں کا اتنے منظم طریقے سے نقصان نہیں کرسکتے تھے ورنہ آج انکے لیئے زیادہ آسان تھا یہ سب کرنا جلوسِ جنازہ شہر کے بیچ سے ہوکر گذرا تھا۔ اللہ کا شکر ہے ہم سب حسینیوں نے چاہے وہ سنی ہو یا شیعہ استعمار کی ایک زبردست طریقے سے کھیلی ہوئی باذی کو اس سے بھی زیادہ زبردست انداز سے اُلٹ دیا۔
میں 2 دن سے ظہیر صاحب کو تلاش کر رہا ہوں کہ جو انہوں نے میرے اتحاد بین المسلمین کے نعرے کے جواب میں کہا تھا کہ یہ ناممکن ہے ۔ دیکھئے کہ ہم نے اس ناممکن کو کیسے ممکن بنایا ہے۔ ہم پھر جیت گئے اور سنی شیعہ کو لڑانے کا پلان بنانے والے پھر ناکام ہوگئے۔

قضا بھی کانپ جاتی ہے علی کے ایک نعرہ سے
مصیبت میں محبوں کے مقدر جیت جاتے ہیں
تمہیں یہ ہے غلط فہمی کہ تم ہم کو مٹادو گے
ہمارے ہاں تو لاکھوں سے 72 جیت جاتیں ہیں
 
Top