کراچی دھماکہ-ملک بھر میں یوم سوگ

شاہ حسین

محفلین
اللہ پاک شہیدوں کے درجات بلند فرمائے ۔

میں بھی اس دھماکے کا چشم دید گواہ ہوں دھماکے کے مقام سے میں زیادہ سے زیادہ 20 فٹ کے فاصلے پر ہوں گا اور میرے کپڑے انسانی اعضاء سے لتھڑ گئے تھے ۔ ایک قیامت کا منظر تھا ۔ دھماکے کے عین سامنے ایک ایمبولینس کی موجودگی کی وجہ سے وہ جگہ متاثر ہونے سے رہ گئی جہاں میں‌موجود تھا ۔
مگر میرا ایک کان بلکل ہی ناکارا ہو گیا ہے ہوئے تو دونوں کان ہی متاثر ہوئے تھے مگر بائیں طرف کا کان تقریباً سماعت سے محروم ہے ۔

ابھی لوگ سنبھل بھی نہ پائے تھے اور وہاں موجود لوگوں کی ترجیح زخمیوں کو امداد پہنچانے کی تھی اسی دوران تقریباً 5 سے 7 منٹ کے اندر بولڈن مارکیٹ تک آگ ہی آگ نظر آنے لگی تھی ۔ ! ؟
 
12-30-2009_92556_1.gif
 

سویدا

محفلین
طالبان پر بات ڈال کر ہم اپنے اوپر سے ذمہ داری ہٹالیتے ہیں‌!
طالبان نے کیا بھی تو وہ ہماری طرح‌انسان ہیں‌
کیا ہماری حکومت فورسز ایجنسیاں‌باوجود اتنی سختی اور تلاشی کے ان کو روک نہیں‌سکے
 

آفت

محفلین
ملک بھر کے علماء کرام اور سیاسی و غیر سیاسی لوگوں نے اس واقعے کی مذمت کی اور یوم سوگ کا اعلان کیا لیکن یہاں فورم میں یوم سوگ کو صرف الطاف حسین سے سے یوم سوگ کو منسوب کرنے والے کیا باور کرانا چاہ رہے ہیں؟؟؟؟
خودکش حملہ اور اس کے بعد جلاؤ گھیراؤ کی منظم سازش بہت ہی ماہر گروہ کی کارستانی ہے ایسی کاروائیاں کراچی میں پہلے بھی تواتر کے ساتھ ہوتی رہی ہیں ۔ کاش کہ ارباب اختیار سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج سے اس واقعے کی مکمل چھان بین کروا کر مجرموں کو عبر ناک سزا دیں ۔
ہو سکتا ہے مجرم پہلے جرم کر کے اب ہمدرد بنا ہوا ہو ۔ اسے ڈھونڈنا حکومت کی زمہ داری ہے ۔
خود ہی قتل کرے ہے خود ہی لے ثواب الٹا
 

مغزل

محفلین
مجھے اجاز ت دی جائے تو میں اپنا نقطہ نظر پیش کرنا چاہوں گا، کہ یہ آگ جلانا ۔دراصل کوئی کام ہے ۔اس کے پیچھے ایک پرانی لابی کارفرما ہے ، ۔۔ ممکن ہے کالم میں تحریر کردوں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی آپ غیرجانبداری سے لکھیں جو لکھنا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں " کالم " بہتر رہے گا۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ ، ویسے کیا آج تک کے مراسلوں میں آپ نے محسوس کیا کہ میں جانب داری سے کام لیتا ہوں یا تعصب سے ؟؟
( معافی چاہتا ہوں یہ محل تو نہیں ، مگر اصلاح کی گنجائش تو ہے ناں ؟؟) چاہیں تو ذپ کردیجے اپنی رائے ۔
 

مغزل

محفلین
کیوں صاحب، ؟؟ اظہار ِ رائے پر پابندی کے موڈ میں ہیں ، میرا نہیں خیال کہ کسی نے اشتعال انگیز بات کی ہو یا ناشائستہ زبان استعمال کی ہو ۔۔؟؟؟
 
Top