کامرہ ائیر بیس پر دہشت گرد حملہ۔۔

نیلم

محفلین
ہر معاملہ امریکہ پر ڈال کر پلو جھاڑ لینا بھی کوئی حل نہیں ہے مسئلے کا ۔ امریکہ ہے کوئی خدا نہیں جو سب وہی کرا رہے ہیں ۔ مارے جانے والے پاکستانی تھے اور انہیں اچھی طرح پتہ تھا کہ وہ مارے جائیں گے ۔اور ان کے اس قدم سے نقصان پاکستان کا ہی ہو گا پھر بھی انہوں نے یہ کیا ۔ ہمیں کچھ اپنے گریبان بھی جھانگنے چاہیے ۔
بےشک مارئےجانےوالے پاکستانی تھے اس ملک میں اب بھی میرجعفر موجودہیں.لیکن انہیں استعمال کرنے والے دوسرے ہاتھ ہیں.
 
محمد امین

لائبریرین
اس سارے معاملے میں انڈیا کا نام کیوں نہیں لیا جا رہا؟ انڈیا میں کوئی کیلے کے چھلکے سے بھی پھسل کے گرئے تو پاکستان کا نام لیا جاتا ہے.

یقیناً انڈیا بھی ہوسکتا ہے۔ مگر بات یہی ہے نا کہ ہمارے دفاعی ادارے تو اس بات کو کنفرم کریں۔ بغیر کنفرم کیے ہم الزام در الزام انڈیا کا نام کیوں لیں؟ ہمارے دفاعی ادارے ساری باتیں سامنے نہیں لاتے۔۔
 
نیلم

محفلین
ٹھیک آپ بلکل ٹھیک کہہ رہےہو.لیکن تفتیشی لسٹ میں تو یہ نام ہونا چاہیے نا...(ہماری گفتگو میں)lolll.جس طرح باقیوں کا نام لیا جا رہا ہے بغیر کنفرم کیے.میں نے میڈیا میں بھی یہ نام نہیں سُنا....
 
نیلم

محفلین
uffffff اتنا غصہ .یہ بات آرام سے بھی بتائی جاسکتی ہے.اس نیوز کا بھی میں سن چکی ہوں میڈیا سے ہی.میں صرف نالج کےلیےپوچھ رہی تھی.(ویسے روزہ تو کھل چکاہے)
 
محمد امین

لائبریرین
نیلم بہن ہماری خرابی یہی ہے کہ ہم اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے ادھر ادھر گھومتے رہتے ہیں۔ کبھی کوئی سازش ہمارے خلاف اسرائیل میں بن رہی ہوتی ہے تو کبھی واشنگٹن میں تو کبھی دلی تو کبھی کابل۔۔۔ ہم یہ نہیں دیکھتے کہ ان جہادیوں کو چندے یہیں مسجدوں اور مارکیٹوں سے ملتے ہیں۔ میں اپنے کراچی کی بات بتاؤں کتنے ہی لوگ میں نے دیکھے ہیں جو افغانستان بھیجے جاتے رہے ہیں "جہادی ٹریننگ" کے لیے اور کئی تو دھر بھی لیے گئے اور پھر چھوٹ گئے۔
 
نیلم

محفلین
بہت شکریہ بھائی خرابیاں تو بہت ہیں ہم میں لیکن اب کیا کریں.ایک لطیفہ شیئرکرتی ہوں آپ سے.
ایک بار ایک بچےنے اپنی امی سے پوچھا.امی میں کیسے پیدہ ہوا تھا.
امی نے کہا کہ میں نےایک پیالہ لیا تھا اور اُسے مٹی میں دبادیا تھا اور کچھ عرصےبعد نکالا تو اُس میں تم تھے
بچے نے بھی ایک دن بلکل ایسےہی کیا.اُس نے جب پیالہ نکالا تو اُس میں ایک مینڈک تھا.اس پر بچے نےکہا
او او اب اگر تم میری اولاد نہ ہوتے تو پھر دیکھتے میں کیا کرتا....lolllll
 
نیلم

محفلین
ایسا ہمشہ سے ہوتا رہاہے اور ہمشہ ہی ہوتا رہے گا. ہماری ہسٹری بھی اس چیز کی گواہ ہے.کہہ ہمیں اپنوں نے ہی لُوٹاہے ورنہ غیروں میں کہاں دم تھا (ٹیپو سلطان،محمد بن قاسم ان کی شہادت کے پیچھے کن کا ہاتھ تھا.)
نیلم بہن ہماری خرابی یہی ہے کہ ہم اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے ادھر ادھر گھومتے رہتے ہیں۔ کبھی کوئی سازش ہمارے خلاف اسرائیل میں بن رہی ہوتی ہے تو کبھی واشنگٹن میں تو کبھی دلی تو کبھی کابل۔۔۔ ہم یہ نہیں دیکھتے کہ ان جہادیوں کو چندے یہیں مسجدوں اور مارکیٹوں سے ملتے ہیں۔ میں اپنے کراچی کی بات بتاؤں کتنے ہی لوگ میں نے دیکھے ہیں جو افغانستان بھیجے جاتے رہے ہیں "جہادی ٹریننگ" کے لیے اور کئی تو دھر بھی لیے گئے اور پھر چھوٹ گئے۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہمارے محلے کی ایک مسجد کے باہر پورے رمضان میں ایک چندے کا اسٹال لگا رہا ہے جس پر لکھا ہے (مفہوم):

"مجاہدین اور شہدائے اسلام کے گھر بار کی کفالت کے لیے۔ وغیرہ وغیرہ"۔۔

یہ چندے افغانستان یا کشمیر کے جہاد کے لیے نہیں جاتے یہ پاکستان میں ہی مسجدوں امام بارگاہوں اور دفاعی اداروں پر حملے کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ سوات اوپریشن کے بعد بھاگنے والوں میں سے اکثریت کو کراچی میں بہت محفوظ پناہ گاہیں ملیں اور بھتہ، چندہ، ڈکیتی اور تاوان کی صورت میں اچھا خاصا مالی فائدہ بھی۔ مصدقہ خبریں موجود ہیں تحریکِ طالبان پاکستان کے کمانڈروں کی کراچی سے گرفتاریوں کی۔ مگر کیا کوئی ٹھوس اقدام ہوتا ہے؟ ایسا ہی لگتا ہے کہ حکومت شاید طالبان سے آنے والے وقتوں میں کوئی کام لینا چاہتی ہے جو انہیں جڑ سے اکھاڑ نہیں رہی۔
 
عسکری

معطل
لو جی ساب-2000 بالکل ٹھیک ہیں ائیر چیف نے بیس کا دورہ کیا اور خود جا کر دیکھا

4b66420ef0459d01f141374c070e6908.jpg

423705-TahirRafiqueButtphotoapp-1345233089-910-640x480.JPG

بیس کمانڈر محمد اعظم بھی ساتھ ہیں
 
mfdarvesh

محفلین
مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آئی کہ
مہران بیس پہ بھی دہشت گرد آئے اور سیدھا طیارہ تباہ کر دیا
یہاں بھی دہشت گرد پچھلی دیوار پھلانگ کے آئے اور سیدھا اواکس طیارہ پہ حملہ کر دیا وہ تو طیارہ ہینگر میں نہیں تھا اس لیے بچ گیا ورنہ یہ بھی گیا تھا
اس وقت ہماری سیکورٹی کہاں تھی، کسی نے ان کو نہیں روکا
مجھے تو یہ سمجھ آتی ہے کہ یہ ساری سیکورٹی صرف مین گیٹ پہ ہی ہوتی ہے، باقی سار اللہ توکل ہی ہے۔
 
یہی ایک بات ہے آپ کو سمجھ نہیں آئی کہ اصل میں ہوا کیا ہے ۔
 
ساجد

محفلین
ہمارے محلے کی ایک مسجد کے باہر پورے رمضان میں ایک چندے کا اسٹال لگا رہا ہے جس پر لکھا ہے (مفہوم):

"مجاہدین اور شہدائے اسلام کے گھر بار کی کفالت کے لیے۔ وغیرہ وغیرہ"۔۔

یہ چندے افغانستان یا کشمیر کے جہاد کے لیے نہیں جاتے یہ پاکستان میں ہی مسجدوں امام بارگاہوں اور دفاعی اداروں پر حملے کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ سوات اوپریشن کے بعد بھاگنے والوں میں سے اکثریت کو کراچی میں بہت محفوظ پناہ گاہیں ملیں اور بھتہ، چندہ، ڈکیتی اور تاوان کی صورت میں اچھا خاصا مالی فائدہ بھی۔ مصدقہ خبریں موجود ہیں تحریکِ طالبان پاکستان کے کمانڈروں کی کراچی سے گرفتاریوں کی۔ مگر کیا کوئی ٹھوس اقدام ہوتا ہے؟ ایسا ہی لگتا ہے کہ حکومت شاید طالبان سے آنے والے وقتوں میں کوئی کام لینا چاہتی ہے جو انہیں جڑ سے اکھاڑ نہیں رہی۔
محمد امین بھائی ، میں تو خود حیران ہوتا ہوں حکومت کی غفلت پہ کہ کسی بھی شہر میں کسی بھی جگہ کوئی تنظیم خیمہ لگا کر بیٹھ جاتی ہے اور لوگوں سے پیسے اکٹھے کرنا شروع کر دیتی ہے۔ یہ پیسہ کہاں خرچ ہوتا ہے اس کا کسی کو کچھ پتہ نہیں۔ پیسہ اکٹھا کرنے والی زیادہ تر تنظیموں کی ہمدردیاں طالبان کے ساتھ ہونا مزید خطرناک بات ہے ۔
یہاں لاہور کے معروف مارکیٹوں میں چاند رات پہ ان لوگوں نے بیچ بازاروں کے خیمے لگائے ہوئے تھے اور ان پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ ممنوعہ تنظیموں کے منشور کا پرچار کیا جا رہا تھا لیکن سیکورٹی پر موجود پولیس اس بات کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی تھی۔
 
حکومتِ پنجاب خود لشکرِ جھنگوی کو کھلے عام سپورٹ کرتی ہے۔ رانا ثناء اللہ سب سے بڑے مجرم ہیں اس بات کے۔۔۔
 
لاہور: کامرہ ایئربیس پر دہشت گردوں کے گزشتہ ماہ ہونے والے حملے کی 2 الگ الگ حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد ایئربیس میں داخل ہوکر ایک ٹیبل پر بیٹھ کر آپس میں میٹنگ بھی کرتے رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے سے ایک قیمتی جاسوسی طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ 2کو جزوی نقصان پہنچا۔لنک

اس سے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی فوج میں ایک بغاوت کی سی کیفیت ہے۔ ب
 
Top