کامرہ ائیر بیس پر دہشت گرد حملہ۔۔

عسکری

معطل
عمران بھائی آپ کی بات بالکل بجا۔ مگر اے کے 47 کی گولیاں 2 کلومیٹر دور تک مار نہیں کر سکتیں، کجا کہ گذرتی ہوئی نکل جائیں۔ اے کے 47 کی effective range آدھا کلومیٹر ہے بمشکل۔

یہ بی بی سی اردو نے اپنی ویب پر رپورٹ کیا ہے کہ ساب طیارے کو کچھ نقصاد پہنچا ہے۔ اور ایک مضحکہ خیز بات ۔۔۔ ۔ سماء ٹی وی کی ایس ایم ایس سروس پر خبر آئی ہے کہ یہ سارے دہشت گرد امریکی تھے :ROFLMAO:
اب بات بالکل کلئیر ہو گئی ہے یہ آر پی جی شیل تھا بھائی جی جو دیورا میں لگا اور اس کے ٹکرے تھے ۔ ویسے ایفیکٹو رینج سے آگے گولیاں جاتی ہیں پر ان کی رفتار اور ہائٹ کم ہوتی جاتی ہے یہ بات کلئیر ہے یہ مقامی تھے ۔
 
حامد میر کے مطابق دھشت گردوں نے پہلے شیل مار کر ھینگر کا درواہ توڑا پھر ایک اور شیل مار کر جاسوس طیارہ کو ڈیمج کیا۔ وہاں موجود شاہد لطیف اور عبدلقیوم نے کوئی مخالفت نہیں کی ۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ حامد میر درست کہہ رہا تھا۔
بہرحال یہ بہت برا ہوا۔ پاکستانی فوج کو اپنی پالیسز پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ان موت کے سوداگروں اور جنونی سوچ کے حامل دہشت گردوں نے بارہا اپنی خونی کاروائيوں سے يہ ثابت کيا ہے کہ درحقيقت انکی نام نہاد "جدوجہد" کا مذہب سے کوئ تعلق نہيں ہے۔ بصورت ديگر ماہ رمضان کے مقدس مہينے ميں سحری کے اوقات ميں حملے کا کيا جواز ہے؟

يہ کوئ پہلا موقع نہيں ہے جب دہشت گردوں نے دانستہ مذہبی تہوار کے موقع پر حملے کو ترجيح دی۔ ماضی ميں بھی ايسی درجنوں مثاليں موجود ہيں جب ان خود ساختہ اسلام کے محافظوں نے مذہبی تہواروں کے موقع پر بے گناہ مسلمان شہريوں کا خون بہايا۔

دلچسپ امر يہ ہے کہ اب بھی ايسی سوچ کے حامل موجود ہيں جو منطق کو ترک کر کے بدستور اس بات پر بضد ہيں کہ پاکستان کو اس فضول اور بے معنی جنگ سے لاتعلق ہو جانا چاہیے اور ان کے نزديک ايسا کرنے سے القائدہ کی قوتوں سے جاری جنگ بھی ختم ہو جائے گی۔ يعنی ايک طرف تو وہ اس بات کو تسليم کرنے پر مجبور ہيں کہ القائدہ سے منسلک قوتيں ملک ميں متحرک ہيں اور بے گناہ شہريوں کے قتل کے علاوہ افواج پاکستان کو بھی نشانہ بنا رہی ہيں ليکن وہ پھر بھی اس بات پر بضد ہيں کہ ان عناصر کا معاشرے سے خاتمہ کرنا اور ان مجرموں کو کيفر کردار تک پہنچانا فضول اور بے معنی ہے۔ اس بات پر صرف حيرت کا اظہار ہی کيا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں پر ان خونی کاروائيوں کے ضمن ميں تنقيد کرنے سے تو گريز کيا جاتا ہے اور اس مسلئے پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے انھی پرانی اور دقيانوسی سازشوں کی گردان شروع کر دی جاتی ہے جن ميں سارا الزام کسی "بيرونی ہاتھ" پر ڈال ديا جاتا ہے۔

اس بارے ميں کوئ ابہام نہيں ہونا چاہيے۔ دہشت گردوں نے پاکستان کے خلاف مسلسل جنگ جاری رکھی ہوئ ہے۔يہ عالمی عفريت خودبخود منظر سے ہٹنے والا نہيں ہے۔ اس کے ليے تمام فريقين کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور ان عناصر کو کيفر کردار تک پہنچانے کی اپنی مشترکہ کوششوں ميں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا عزم کر رکھا ہے، جو دنيا بھر ميں شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں۔

ہماری سوچيں اور دعائيں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس خونی حملے سے متاثر ہوئے ہيں۔ ہم پاکستان کے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بہادر پاک افواج کی قربانيوں اور خدمات کو تسليم بھی کرتے ہیں اور انھيں سراہتے بھی ہیں ۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
اٹیک تو ہوتے ہی ہیں جناب اور وہ لوگ جو پہلے سے مرے ہوں انہیں کون روک سکتا ہے ؟ 3 سیکورٹی لائنز میں سے پہلی ہی کراس کر پائے تھے کے مارے گئے نا کسی کو یرغمال بنا سکے نا 2-3 گھنٹے سے زیادہ لڑ سکے نا ہی کسی جہاز کو نقصان پہنچا سکے ۔اس کا مطلب ہے مکمل ناکامی اور کیا ۔ مرنے آئے تھے فورسز نے مار دیا بغیر کسی بڑے نقصان کے ۔

بڑی آسانی سے آپ نے یہ بات کہہ ڈالی۔۔۔۔لیکن دیکھا جاے تو بڑے شرم کی بات ھے یہ۔
 
پاکستان اب عجیب مخمصے کا شکار ہے۔
اگر امریکی دباو میں اکر وزیرستان میں اپریشن کرتا ہے تو مزید دھشت گردی کا شکار ہوگا
اب جبکہ بلوچستان پہلے ہی جل رہا ہے اپریشن کرکر کے۔ بلوچ پاکستان کے مخالف ہیں
سندھی پہلے ہی فوج کی نظر میں کچھ قابل اعتبار نہیں
اپنے لوگوں کے خلاف اپریشن کرکے پاکستان پہلے ہی دو ٹکڑے ہوچکا ہے۔
اپریشن نہ کرے تو امریکی امداد بند اور دھمکیاں شروع
اس صورت حال میں اتحاد کی بہت ضرورت ہے
 
عسکری

معطل
بڑی آسانی سے آپ نے یہ بات کہہ ڈالی۔۔۔ ۔لیکن دیکھا جاے تو بڑے شرم کی بات ھے یہ۔
اس میں کیسی شرم کی بات ہے ؟ ملک حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں دشمن سے حملے کی توقع نا کرنا بچوں کا کام ہے ۔ انہوں نے حملہ کیا فوج نے پسپا کر دیا اس میں شرم کہاں سے آ گیا ؟ کیا انہون نے حملہ کر کے اواکس - ریفیولرز -جے اف-17 تباہ کر ڈالے اور فورسز دیکھتی رہی جو شرم کی بات ہے ؟
 
کچھ غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں
کہ تمام دھشت گرد اندر کے ہی تھے یا ان کی بڑی تعداد
کیا اس کی تصدیق ہوگئی ہے کہ تمام باہر سے ائے تھے؟
پہلے فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ دو فوجی شھید ہوئے ہیں بعد میں کہا کہ ایک ہوا ہے۔ وہ دوسرا کون تھا؟ کیا اندر کا ادمی تھا؟ جس کی شناخت بعدمیں ہوئی؟
 
اس میں کیسی شرم کی بات ہے ؟ ملک حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں دشمن سے حملے کی توقع نا کرنا بچوں کا کام ہے ۔ انہوں نے حملہ کیا فوج نے پسپا کر دیا اس میں شرم کہاں سے آ گیا ؟ کیا انہون نے حملہ کر کے اواکس - ریفیولرز -جے اف-17 تباہ کر ڈالے اور فورسز دیکھتی رہی جو شرم کی بات ہے ؟

ہا ہا ہا۔۔ کوا سفید ھی ھوگا آپ کا
 
محمد امین

لائبریرین
اب بات بالکل کلئیر ہو گئی ہے یہ آر پی جی شیل تھا بھائی جی جو دیورا میں لگا اور اس کے ٹکرے تھے ۔ ویسے ایفیکٹو رینج سے آگے گولیاں جاتی ہیں پر ان کی رفتار اور ہائٹ کم ہوتی جاتی ہے یہ بات کلئیر ہے یہ مقامی تھے ۔

اچھا۔۔ آر پی جی تھا تو اور بات ہے۔ جی پروجیکٹائل ہائٹ تو کم ہوتی ہے اور ایفیکٹو رینج سے کافی آگے جانے کے بعد گولی انسانی جسم میں بھی داخل نہیں ہوسکتی غالبا اگر میں درست ہوں تو۔۔۔
 
ساجد

محفلین
واہ رے امریکہ تیری چالیں۔ طالبان کا اتنی کاریگری سے استعمال کرتا ہے کہ جھوٹ پہ سچ کا گماں ہونے لگ جاتا ہے۔:)
خود تو 12 سال میں 50 ملکوں سمیت طالبان کو ختم نہ کر سکا" کیوں کہ وہ ختم ہو جاتے تو کھیل ہی ختم ہو جاتا " اب جاتے جاتے اس خطے میں ایسا بیج بونے والا ہے جو کئی دہائیوں تک عدم استحکام پیدا کرے گا اور ڈالروں کے بھوکے پاکستانی حکمران تجھ سے ملنے والی بھیک کے بدلے اپنے ہی وطن کے خلاف فیصلے کریں گے۔
 
نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹارگٹ اصل میں سو انڈے تھے
اگر "انڈے" واقعی وہاں تھے تو دھشتگردوں کا ان کے اتنے قریب انا قابل شرم ہے
اگر انڈے وہاں نہیں تھے تو یہ امریکی سازش ہے جو ہر معاملے کو جوہری پاور سے جوڑتے ہیں اور دوست بھی بنتے ہیں
 
عسکری

معطل
حامد میر کے مطابق دھشت گردوں نے پہلے شیل مار کر ھینگر کا درواہ توڑا پھر ایک اور شیل مار کر جاسوس طیارہ کو ڈیمج کیا۔ وہاں موجود شاہد لطیف اور عبدلقیوم نے کوئی مخالفت نہیں کی ۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ حامد میر درست کہہ رہا تھا۔
بہرحال یہ بہت برا ہوا۔ پاکستانی فوج کو اپنی پالیسز پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
حامد میر سے بڑا اینٹی فورسز بندہ اس ملک میں کون ہے ؟ رہی بات مخالفت کی تو اس سے بڑا مذاق کیا ہو گا؟ مخالفت کرنا ؟ یہ کوئی سیاسی ووٹنگ تھی جس کی مخالفت کرتے یا بیٹھ کر ڈیبیٹ کرتے ؟ اور ہینگر کونسا ؟ وہاں سینکڑوں ہینگر ہیں ۔ اصل میں کون شاہد لطیف ؟ وہ تو ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ان کو سچوئیشن سے براہ راست کوئی واسطہ نہیں ۔ رہی بات اواکس کی تو وہ کوئی ٹاپ سیکرٹ جہاز نہیں جلد ہی پتا چل جائے گا

یہ ان 5 ساب-2000 جہازوں کی ڈیٹیل نمبرز سیریل نمبرز اور تفصیلات ہیں 4 دن میں ہی پتہ چل جائے گا کونسا جہاز کہاں کس حالت میں ہے ۔

1stپہلا
Aircraft Type: Saab 2000
Construction Number: 019
Year Built: 1995
PAF Serial Number: J019
Previous Operators: Regional Airlines (registration F-GMVB)
Saab 2000 (c/n 019) was delivered to PAF as standard Saab 2000 in September 2008 with serial# J019 and it is used for training and transport flights.

2nd دوسرا
Aircraft Type: Saab 2000
Construction Number: 045
Year Built: 1997
Previous Operators: Regional Airlines (registrations F-GMVF, LX-RAC, F-GMVU), Lithuanian Airlines (registration LY-SBW)
Previous Operators: Deutsche BA (registratoin D-ADSE), Regional Airlines (registration F-GTSE), Lithuanian Airlines (registration LY-SBC)
Saab 2000 (c/n 025) was converted to Saab 2000 ERIEYE AEW&C and delivered to PAF.

3rd تیسرا 10-040
Aircraft Type: Saab 2000
Construction Number: 040
Year Built: 1996
Previous Operators: Regional Airlines (registration F-GMVE),
Saab 2000 (c/n 040) was converted to Saab 2000 ERIEYE AEW&C and delivered to PAF

4th چوتھا
Aircraft Type: Saab 2000
Construction Number: 025
Year Built:1995

5th پانچواں
Aircraft Type: Saab 2000
Construction Number: 049
Year Built: 1997
Previous Operators: Regional Airlines (registration F-GMVG)
 
عسکری

معطل
نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹارگٹ اصل میں سو انڈے تھے
اگر "انڈے" واقعی وہاں تھے تو دھشتگردوں کا ان کے اتنے قریب انا قابل شرم ہے
اگر انڈے وہاں نہیں تھے تو یہ امریکی سازش ہے جو ہر معاملے کو جوہری پاور سے جوڑتے ہیں اور دوست بھی بنتے ہیں

ہر معاملہ امریکہ پر ڈال کر پلو جھاڑ لینا بھی کوئی حل نہیں ہے مسئلے کا ۔ امریکہ ہے کوئی خدا نہیں جو سب وہی کرا رہے ہیں ۔ مارے جانے والے پاکستانی تھے اور انہیں اچھی طرح پتہ تھا کہ وہ مارے جائیں گے ۔اور ان کے اس قدم سے نقصان پاکستان کا ہی ہو گا پھر بھی انہوں نے یہ کیا ۔ ہمیں کچھ اپنے گریبان بھی جھانگنے چاہیے ۔
 
عسکری

معطل
اچھا۔۔ آر پی جی تھا تو اور بات ہے۔ جی پروجیکٹائل ہائٹ تو کم ہوتی ہے اور ایفیکٹو رینج سے کافی آگے جانے کے بعد گولی انسانی جسم میں بھی داخل نہیں ہوسکتی غالبا اگر میں درست ہوں تو۔۔۔
پروجیکٹائل اسی لئے ٹارگٹ مس گیا کیونکہ فاصلہ زیادہ تھا ورنہ مہران پر اورین کو سیدھا جا لگا تھا قریب سے ۔ گوگی انسان کو زخمی کر بھی سکتی ہے ایفیکٹیو رینج سے باہر پر میٹل اور وہ بھی جہا ز کا اسے پینیٹریٹ کرنا تقریبا نا ممکن ہے ۔
 
ہر معاملہ امریکہ پر ڈال کر پلو جھاڑ لینا بھی کوئی حل نہیں ہے مسئلے کا ۔ امریکہ ہے کوئی خدا نہیں جو سب وہی کرا رہے ہیں ۔ مارے جانے والے پاکستانی تھے اور انہیں اچھی طرح پتہ تھا کہ وہ مارے جائیں گے ۔اور ان کے اس قدم سے نقصان پاکستان کا ہی ہو گا پھر بھی انہوں نے یہ کیا ۔ ہمیں کچھ اپنے گریبان بھی جھانگنے چاہیے ۔
اگر وہ پاکستانی تھے اور مرنے ائے تھے تو صورت حال صرف جب ہی درست ہوگی جب ان کی وہ وجہ ختم کی جائے جس کی وجہ سے وہ مرنے ائے تھے
 
ساجد

محفلین
ہر معاملہ امریکہ پر ڈال کر پلو جھاڑ لینا بھی کوئی حل نہیں ہے مسئلے کا ۔ امریکہ ہے کوئی خدا نہیں جو سب وہی کرا رہے ہیں ۔ مارے جانے والے پاکستانی تھے اور انہیں اچھی طرح پتہ تھا کہ وہ مارے جائیں گے ۔اور ان کے اس قدم سے نقصان پاکستان کا ہی ہو گا پھر بھی انہوں نے یہ کیا ۔ ہمیں کچھ اپنے گریبان بھی جھانگنے چاہیے ۔
جی "یہاں سب کچھ بکتا ہے"۔ سیاستدان ضمیر بیچتے ہیں اور عوام میں سے کچھ ایمان بیچتے ہیں بس قیمت ڈالروں میں وصول کرتے ہیں۔ اور دونوں کا خریدار بھی ایک ہے:)
 
Top