کامرہ ائیر بیس پر دہشت گرد حملہ۔۔

محمد امین

لائبریرین
ابھی سحری کرتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا کامرہ ائیر بیس پر کراچی والے مہران بیس کی طرز کا حملہ ہوا ہے۔ دو گھنٹے سے مقابلہ جاری ہے۔ یہ ائیر بیس پاکستان میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دعا کیجیے کہ اللہ ہماری دفاعی تنصیبات کو دشمنوں اور دہشت گردوں سے محفوظ رکھے۔

http://www.geo.tv/GeoDetail.aspx?ID=63565
 

فاتح

لائبریرین
ابھی سحری کرتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا کامرہ ائیر بیس پر کراچی والے مہران بیس کی طرز کا حملہ ہوا ہے۔ دو گھنٹے سے مقابلہ جاری ہے۔ یہ ائیر بیس پاکستان میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دعا کیجیے کہ اللہ ہماری دفاعی تنصیبات کو دشمنوں اور دہشت گردوں سے محفوظ رکھے۔

http://www.geo.tv/GeoDetail.aspx?ID=63565
آمین! انتہائی تشویش ناک اور دلدوز خبر ہے۔ اللہ ہماری جری فوج کو مزید حوصلہ اور بہادری عطا فرمائے اور دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے میں ان کی مدد کرے۔
 

محمد امین

لائبریرین
یہ ائیر بیس جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا گھر ہے اور اس سے متصل ایرونوٹیکل کومپلکس میں طیارے اسیمبل کیے جاتے ہیں۔۔۔ یہ یقیناً پاکستان کے دفاع میں بہت خاص اہمیت کا حامل ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
اس ایئر بیس کی اہمیت مہران ایئر بیس سے کئی گنا زیادہ ہے۔۔۔ بے حد تشویش ہو رہی ہے۔ اللہ رحم کرے
 

محمد امین

لائبریرین
اس سے قبل بھی پی اے سی پر حملے کیے جا چکے ہیں مگر اللہ کا شکر ہے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ یہ پہلا حملہ ہے جو رات میں کیا گیا ہے۔۔۔وہ بھی رمضان میں۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
اللہ اپنا کرم فرمائے ۔ بے حد تشویش ناک خبر ہے ۔
تین چیک پوسٹس عبور کرنا ۔
اور خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ منہاس ایئر بیس میں داخل ہونا ۔
نائٹ ویژن آلات کی مدد سے دستی بمز کا استعمال ۔
حیران کن منظر نامہ تشکیل پاتا ہے ۔
 

عسکری

معطل
کچھ نہیں ہوا فیل اٹیک ہے ۔ جے اف-17 جہاز 2 کلومیٹر دور تھے اور دوسرے جہاز بھی دور تھے دہشت گرد مارے جا چکے

547141_342944565794170_759989579_n.jpg
 

عسکری

معطل
ایریا کلئیر ہو چکا ابھی ابھی پاکسان ائیر فورس کے جہاز نے ٹیک آف کیا ہے کامرہ ائیر بیس سے ۔ یہ سی-130 اییچ ٹائپ کا جہاز ہے جو کہ FLIR Systems Star Safire III EO/IR sensor سے لیس ہے جو کہ زمین پو موجود ہر زندہ چیز کو ٹریک کر کے سب کلیئر ہونے کی رپورٹ دے گا اگر کوئی دہشت گرد باقی ہے تو بھی اس کی انفو بھی مل جائے گی
 

عسکری

معطل
دہشت گردوں کا نشانہ بالکل اسی طرح جس طرح کراچی مہران پر موجود ہمارے سب سے قیمتی سرویلنس جہاز تھے اس بار ٹارگٹ ساب-2000 اواکس تھے جو کامرہ پر بیسڈ ہیں ۔سویڈن کے بنے یہ جہاز اوکس ہیں جن سے فضا میں 400 کلومیٹر تک نظر رکھی جاتی ہے اور ڈیٹا ٹرانسفر کر کے جنگی جہازوں کو آنے والی افواج کے بارے میں بتایا جاتا ہے ۔ یہ بھارت کے لیے ایک بہت ہی بڑا سر درد ہیں ۔ 6 ساب -2000 اواکس کا سودا 2005 میں کیا گیا تھا جس کو بعد مین 5 کر دیا گیا ہے ۔
دہشت گرد ناکام ہو گئے ان تک پہنچنے میں

کامرہ میں لی گئی تصویر
K1VBD.jpg



دبئی ائیر شو
pakistan-saab-2000.jpg

136674_big.jpg



جنگی مشقوں کے دوران
390870_314992538546130_284200791625305_974937_533416858_n.jpg



پاکستان پہنچنے پر
Saab+2000+Airborne+Early+Warning+and+Control+Aircraft+erieye+aewc+awacs+pakistan+air+force+paf+jf-17+thunder+f-16+fighter+jet+fc20+j10+radar+coverage+340+1000ooddd.jpg


جہاز کی اہمیت

 

عسکری

معطل
جس وقت حملہ ہوا ایک ساب-2000 فضا میں مشن پر تھا اسے کنٹرول نے وہیں رہنے کی ہدایت کر دی ساب - 2000جو کہ 9 گھنٹے تک ایک بار مین اڑ سکتا ہے ابھی تک فضا میں ہی ہے
 

عسکری

معطل
فضا میں موجود ساب کو چکلالہ ائیر بیس پر لینڈ کرا دیا گیا ہے اور دو زخمی جوان جو کہ ائیر ڈیفنس کور سے تھے شہید ہو گئے ہیں
 
Top