کامرہ ائیر بیس پر دہشت گرد حملہ۔۔

عسکری

معطل
عمران بھائی یہ ساب کہاں کہاں اسٹیشنڈ ہیں؟
ساب 2 اسوقت چکلالا اور دو کامرہ میں ہیں سینٹرل کمانڈ کے نیچے ہیں ۔ ساؤتھرن کمانڈ اور نادرن کمانڈ کو اس سے بھی جدید ترین اور مزید رینج والے AESA راڈاروں والےZDK-03 اواکس دیے جا رہے ہیں کراچی میں ایک مسرور پر پہلا زیڈ ڈی کے 3 ماہ سے آپریشنل ہے ۔ یہ صرف نظر نہیں رکھتے بلکہ جہازوں سے ڈیٹا ٹرانسفر اور ان کے ساتھ کمیونکیشن بھی کرتے ہیں الیکٹرونک جنگ میں حصہ بھی لیتے ہیں ۔ ساب-2000 اف-16 جہازوں سے منسلک ہیں اور زیڈ ڈی کے چائنیز فرنچ اور جے اف-17 جہازوں سے ۔

زیڈ ڈی کے -03
delivered+operational+paf+Chinese+ZDK-03+Airborne+Early+Warning+and+Control+System+%2528AEW%2526C%2529+Karakoram+Eagle+active+electronically+scanned+array+radar+aesa+Pakistan+Air+Force+new+flying+air+in+service++handed+over+paf.jpg
 
اس تمام معاملے میں جو شخص قابل تعریف ہے وہ ہے شھید آصف رمضان۔ اللہ اس کو جنت میں اعلی جگہ عطا کرے
پاکستانی وزیراعظم اسکی نماز جنازہ میں شریک تھے
 
شمشاد

لائبریرین
آج تک جتنے نوٹس لیے ہیں، ان میں کون سے تیر مارے ہیں۔ میرا مطلب تھا کہ شرما شرمی میں اتنا تو پوچھ ہی لیتے۔
 
محمد امین

لائبریرین
ساب 2 اسوقت چکلالا اور دو کامرہ میں ہیں سینٹرل کمانڈ کے نیچے ہیں ۔ ساؤتھرن کمانڈ اور نادرن کمانڈ کو اس سے بھی جدید ترین اور مزید رینج والے AESA راڈاروں والےZDK-03 اواکس دیے جا رہے ہیں کراچی میں ایک مسرور پر پہلا زیڈ ڈی کے 3 ماہ سے آپریشنل ہے ۔ یہ صرف نظر نہیں رکھتے بلکہ جہازوں سے ڈیٹا ٹرانسفر اور ان کے ساتھ کمیونکیشن بھی کرتے ہیں الیکٹرونک جنگ میں حصہ بھی لیتے ہیں ۔ ساب-2000 اف-16 جہازوں سے منسلک ہیں اور زیڈ ڈی کے چائنیز فرنچ اور جے اف-17 جہازوں سے ۔

زیڈ ڈی کے -03
delivered+operational+paf+Chinese+ZDK-03+Airborne+Early+Warning+and+Control+System+%2528AEW%2526C%2529+Karakoram+Eagle+active+electronically+scanned+array+radar+aesa+Pakistan+Air+Force+new+flying+air+in+service++handed+over+paf.jpg

اچھا گڈ۔۔۔ زیڈ ڈی کے 03 ابھی پڑھا کہ چایئنیز ہے اور صرف پاکستان کے لیے بنایا گیا ہے۔۔۔۔

ویسے ساب میں نے کچھ دن قبل کراچی کی فضاؤں میں دیکھا تھا۔۔۔ اور کیا اواکس کے پروٹوکولز الگ الگ ہوتے ہیں؟ ساب ایف 16 پر اور زیڈ ڈی کے دوسرے طیاروں پر؟ فرق کیوں
 
محمد امین

لائبریرین
عمران بھائی میں نے ایک بات نوٹ کی ہے۔ حالیہ دنوں میں اور اس سے قبل بھی جتنے بڑے بڑے لیول کے حملے ہوئے ہیں ان میں جو دہشت گرد ہلاک ہوتے ہیں وہ عام طالبان جیسے بڑی داڑھیوں والے نہیں ہوتے۔ جو تصاویر آپ نے پوسٹ کی ہیں یہ بھی چھوٹی اور ہلکی داڑھی والے لوگ ہیں۔۔۔
 
عسکری

معطل
اچھا گڈ۔۔۔ زیڈ ڈی کے 03 ابھی پڑھا کہ چایئنیز ہے اور صرف پاکستان کے لیے بنایا گیا ہے۔۔۔ ۔

ویسے ساب میں نے کچھ دن قبل کراچی کی فضاؤں میں دیکھا تھا۔۔۔ اور کیا اواکس کے پروٹوکولز الگ الگ ہوتے ہیں؟ ساب ایف 16 پر اور زیڈ ڈی کے دوسرے طیاروں پر؟ فرق کیوں
اصل میں چائنا اسے فروخت نہیں کرے گا ابھی نا ہی اس کے چانسز ہیں ۔ ویسے بھی چائنا نے اپنے لیئے IL-76 جہازوں پر KJ-2000 اواکس نصب کر رکھے ہیں اور ان کے پاس ساب سے ملتے جلتے انٹینا والے فیز ارے اواکس KJ-200 بھی ہیں جو کہ ان Y-8 سے بڑے ہیں ۔

رہی بات پروٹوکولز کی تو جی ہاں یہ الگ الگ ہیں ۔ امریکہ کبھی بھی سیکیور کوڈز اور ڈیٹا کوڈز چائنا سے شئیر نہیں کرے گا اسی طرح چائنا کا اپنا نیٹورکنگ سسٹم اور ڈیٹا سسٹم ہے جو وہ امریکہ سے دور رکھتا ہے ۔ کم از کم اب تک کامیاب ہے ۔ ڈیٹا شئیر اور سیکیور کوڈز سے بہت ہی حساس معلومات کا پتا چلتا ہے ۔ جن میں ایفیونکس کوڈز سسٹم کوڈز راڈار کوڈز سمیت بہت لمبی کہانی ہے جو میں نے سادہ الفاظ میں بیان کی ہے ۔ اور ساب کراچی میں سمندر پر ٹریننگ مشن پر ہو گا شاید جو جا رہا ہو گا یا واپس آ رہا ہو گا
 
عسکری

معطل
عمران بھائی میں نے ایک بات نوٹ کی ہے۔ حالیہ دنوں میں اور اس سے قبل بھی جتنے بڑے بڑے لیول کے حملے ہوئے ہیں ان میں جو دہشت گرد ہلاک ہوتے ہیں وہ عام طالبان جیسے بڑی داڑھیوں والے نہیں ہوتے۔ جو تصاویر آپ نے پوسٹ کی ہیں یہ بھی چھوٹی اور ہلکی داڑھی والے لوگ ہیں۔۔۔
یہ کنفیوز کرنے کے لیے پاکستان آرمی یا ایس ایس جی ٹائپ کی لک بناتے ہیں اور کلوز کومبٹ بیٹل میں اگر اگلا آدمی 2 سیکند کے لیے کنفیوز ہوا تو دوسرا اسے ہٹ کر لیتا ہے ۔ یہ جنگل کیمو کی پینٹ اور کالی شرٹ بھی اسلیئے ہے ۔ لیکن رات کو جو کچھ ہوا اس نے ثابت کر دیا کہ کوئی اب ان ٹیکٹیکس سے کنفیوز نہیں ہوا ۔
 
صحیح کہہ رہے ہیں، میں کہنا نہیں چاہ رہا تھا مگر مجھے بھی اس بندے کا چہرہ ایس ایس جی کمانڈو جیسا لگ رہا تھا۔۔۔
 
عسکری

معطل
صحیح کہہ رہے ہیں، میں کہنا نہیں چاہ رہا تھا مگر مجھے بھی اس بندے کا چہرہ ایس ایس جی کمانڈو جیسا لگ رہا تھا۔۔۔
بالکل یہی ایک ٹیکٹیک ہے جس سے فرنٹ لائن پر موجود گارڈز جن کا ہر ایک سے سارا دن واسطہ پڑتا ہے ان کو ڈاج دیا جاتا ہے جیسا کہ جی ایچ کیو میں ہوا تھا ۔سب لوگ کومانڈوز نہیں ہوتے ٹاورز پر اور فرسٹ لائن پر زیادہ تر نان کمیشنڈ آفیسرز ہوتے ہیں جنہیں اسطرح ڈاج دینے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اور اگر لک جتنی ملے گی اگلے کو اتنا سوچنا پڑے گا ۔ جییسا کہ جی ایچ کیو اٹیک میں جو گاڑی لائے تھے وہ بھی فوجی گاڑیوں جیسی ڈارک گرین تھی اب اگلا گارڈ دیکھتے ہی ہالٹ تھوڑی کرے گا دن میں 100 ایسی گاڑیاں اس گیٹ کو کراس کرتی تھی ۔ اب اگر اگلی بار وہ منی لانڈ کروزر مین ہوں جو آفیسرز استمال کرتے ہیں تو بھی کوئی انہیں دشمن نہیں سمجھے گا ۔ یہ کیموفلاج ہے ایک طرح کا ۔
 
نیلم

محفلین
اس سارے معاملے میں انڈیا کا نام کیوں نہیں لیا جا رہا؟ انڈیا میں کوئی کیلے کے چھلکے سے بھی پھسل کے گرئے تو پاکستان کا نام لیا جاتا ہے.
 
Top