گلزار کاش اک بار۔۔۔۔گلزار

F@rzana

محفلین
رات چپ چاپ دبے پاؤں چلی جاتی ہے
صرف خاموش ہے روتی نہیں، ہنستی بھی نہیں
کانچ کا نیلا سا گنبد بھی اڑا جاتا ہے
خالی خالی کوئی بجرا سا بہا جاتا ہے
چاند کی کرنوں میں وہ روز سا ریشم بھی نہیں
چاند مصری کی ڈلی ہے کہ گھلی جاتی ہے
اور سناٹوں کی اک دھول اڑی جاتی ہے
کاش اک بار کبھی نیند سے اٹھ کر تم بھی
ہجر کی راتوں میں یہ دیکھو تو کیا ہوتا ہے!

گلزار
۔
۔
۔​
 
ہائے کہیں مر ہی نہ جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوچتا ہوں اگر میں نے گلزار والا انٹرویو پوسٹ کردیا تو تمہارا کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں کوئی جان سے ہی نہ گزر جائے
 

F@rzana

محفلین
ہو و و و و و
وہ تم نے ابھی تک پوسٹ نہیں کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷÷÷
بچو بندے دا پتر بن جاؤ، فوراََ سے پیشتر۔۔۔۔۔
جلدی
جلدی
جلدی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی
 

F@rzana

محفلین
محب یہ تماہری مانگنے کی عادت کب جائے،؟
الیکشن والے تھریڈ پر جاؤں، ضرور جارہی ہوں
بڑے آئے
بوٹی دی نہیں اور بکرا مانگ رہے ہیں
:wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک آپ نے ‘ نیناں ‘ کا نہیں بتایا حالانکہ پوچھا بھی تھا اور اب ‘ گلزار ‘ یہ کون ہیں؟
 
نیناں تو ضرور کوئی پردہ نشین ہے اور گلزار اپنے مشہور شاعر ہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے جنہوں نے یہ گانا بھی لکھا ہے

تیرے بنا زندگی سے کوئی شکوہ تو نہیں
 
F@rzana نے کہا:
محب یہ تماہری مانگنے کی عادت کب جائے،؟
الیکشن والے تھریڈ پر جاؤں، ضرور جارہی ہوں
بڑے آئے
بوٹی دی نہیں اور بکرا مانگ رہے ہیں
:wink:

اچھا یعنی پکے ووٹروں والے حالات ہیں، کھانا پلانا پڑے گا پھر ووٹ ملے گا، کب بدلیں گے ہماری سیاست کے اطوار :)
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے آپی آپ کو بھی گلزار پسند ہے ۔۔۔۔بہت خوب ،،مجھے بھی گلزار اور جاوید اختر دونوں ہی بے حد پسند ہیں
جب میں نے گلزار صاحب کا پہلا گانا سنا تھا تو تب سے مجھے بے حد پسند ہیں
اور وہ پہلا گانا تھا
اے اجنبی تو بھی کبھی آواز دے کہیں سے
فلم دل سے کا
پھر اس کے بعد یہ مجھے بہت اچھے لگنے لگے تھے اور اب بھی
 

زیک

مسافر
شمشاد نے کہا:
ابھی تک آپ نے ‘ نیناں ‘ کا نہیں بتایا حالانکہ پوچھا بھی تھا اور اب ‘ گلزار ‘ یہ کون ہیں؟

شمشاد اگر آپ میں سراغرسانی کا تھوڑا سا بھی ہنر ہو تو یہ معلوم کرنا مشکل نہیں ہے کہ نیناں کون ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی سراغرسانی یا تفتیش کی گاڑی شک کے پیٹرول سے چلتی ہے اور میں ایک دفعہ اپنا شک ظاہر کر چکا ہوں اور ادھر سے ہنوز خاموشی ہے، تو میں نے اپنا شک الخاموشی نیم رضامندی کے طور پر سچ مانا ہوا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ کتنی آسانی سے خود کو شرلاک ہومز کہ دیا۔
ویسے کافی مایوسی ہوئی گلزار کا کلام پڑھ کر۔میں تو آپ سےآپ کے کلام کی آس لگائے بیٹھا تھا۔
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے ایک بات ہے۔ اگر گلزار کا مفہوم باغ ہو، تو گلزاری(مسز گلزار) کا مفہوم باغبانی بنے گا ناں؟ ویسے گلزار صاحب کا اپنا مقام ہے۔ میں نے اس حوالے سے بات کی تھی کہ آپ سے درخواست برائے ذاتی کلام کی تھی اور آپ نے گلزار کا کلام چھاپ دیا۔ مجھے ٹین ایج تک تو گلزار پسند تھا(ردھالی فلم کے حوالے سے) ۔ لیکن پھر اب اس کے بعد ان کی شاعری کو سمجھنے کے واسطے اتنا رومانوی مزاج نہیں رہا۔
قیصرانی
 
ویسے ردھالی کی بہت شہرت سنی ہے اور اس پر کلاسیکل ڈرامے بھی بنے ہیں۔

قیصرانی ذرا بچ کر بھائی ، گلزار کو کچھ کہہ کر تم زیادہ دیر زندہ نہیں‌ رہ سکوگے میں پھر بتا رہا ہوں ، ابھی نوجوان ہوں‌ مرنے کے تمہارے دن نہیں ہیں‌ :wink:
 
Top