کابل: پریمی جوڑے کو طالبان نے بھرے مجمع میں گولیاں مار دیں: برطانوی اخبار

قیصرانی

لائبریرین
یہ سلسلہ صحیح بخاری کی آمد سے تک بے شک لے جائیں۔

ویسے اگر عورت اتنی ہی ناقص العقل اور ناقص الدین اور ناقص الوغیرہ وغیرہ ہے تو اللہ پاک کا یہ ارشاد کس کے لئے ہے کہ ہر چیز کو احسن التقویم پر پیدا کیا گیا ہے؟

ویسے مجھے حیرت ہے کہ یہ احادیث امام ابو حنیفہ نے کیوں نہ دیکھیں کہ وہ حنیفہ کے ابو یعنی بیٹی کے حوالے سے یعنی ناقص العقل، ناقص الدین اور ناقص الوغیرہ وغیرہ کے نام سے جانے جاتے ہیں؟
 
باسم

محفلین
باذوق بھائی آپ کی حوالہ دی گئی حدیث میں اردو ترجمہ مکمل نہیں ہے ایک جملے "قال فذلك من نقصان عقلها "کا ترجمہ رہ گیا ہے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا :
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالاضحیٰ یا عیدالفطر میں عیدگاہ تشریف لے گئے۔ وہاں آپ عورتوں کے پاس سے گزرے اور فرمایا :
اے عورتوں کی جماعت ! صدقہ کرو ، کیونکہ میں نے جہنم میں زیادہ تم ہی کو دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا : یا رسول اللہ ، ایسا کیوں ؟
آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا:
تم لعن طعن بہت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو ، باوجود عقل اور دین میں ناقص ہونے کے ، میں نے تم سے زیادہ کسی کو بھی ایک عقلمند اور تجربہ کار آدمی کو دیوانہ بنا دینے والا نہیں دیکھا۔
عورتوں نے عرض کیا : ہمارے دین اور ہماری عقل میں نقصان کیا ہے یا رسول اللہ ؟
آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
کیا عورت کی گواہی ، مرد کی گواہی سے نصف نہیں ہے؟
انہوں نے کہا : جی ہے۔
آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا : یہی اس کی عقل کا نقصان ہے۔
پھر آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے پوچھا :
کیا ایسا نہیں ہے کہ جب عورت حائضہ ہو تو نہ نماز پڑھ سکتی ہے ، نہ روزہ رکھ سکتی ہے؟
عورتوں نے کہا : ایسا ہی ہے۔
آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا : یہی اس کے دین کا نقصان ہے۔
اگر عقل اور دین کے نقصان کو اسی تک محدود رکھا جائے جو حدیث میں بیان ہوا ہے (یعنی گواہی اور نماز میں کمی اور روزے میں تاخیر تک)تو کیا نقصان ہوگا؟
جبکہ یہ عقل کا نقصان قرآن سے ہی ثابت ہے۔
 
تیشہ

محفلین
آپ لوگ خوامخواہ میں‌بحث کر رہے ہیں۔ اب ایک چھوٹی سی مثال لیں۔ کیا کسی عورت نے کبھی خودکش حملہ کیا؟ نہیں‌نا؟ یہ اس کے ایمان کے نقص اور اس کے اجر و ثواب میں‌کمی کا سبب ہوا نا؟

اب آپ لوگ یہ دیکھ لیں کہ ایک عورت عالم نزح کے وقت اپنی بے گناہی کا ثبوت دینے کی کوشش کر رہی ہے اور لعین العام (دنیا بھر کے لعنتی، میری عربی اتنی اچھی نہیں) بتا رہے ہیں کہ ابھی زندہ ہے اسے مارو گولی۔ کیا اسلام کے اس ورژن پر کوئی حدیث ملتی ہے؟

یہ بات تو بہت عام سی ہے کہ کسی بھی مسئلہ کو پہلے اپنی مرضی کی احادیث سے منوا لیا۔ اگر کوئی حدیث نہ ملے تو بھی خود سے گھڑنے میں‌کوئی حرج نہیں۔ اگر آپ کو اس میں کوئی شک ہے تو براہ کرم مجھے صحیح بخاری کے آج اور آج سے پچاس اور سو سال اور پانچ سو سال پرانے نمونے دکھا دیں کہ ان میں احادیث کا متن اور احادیٹ کی تعداد برابر چلی آ رہی ہے

بلکل صیح کہا :battingeyelashes: مجھے اتفاق ہے آپکی بات سے ۔۔۔ یہ فرسودہ ، صدیوں پرانی ہیں ۔۔میں تو کبھی نہیں مانوں ۔۔ نیور ۔۔۔
جب ان مردوں کا دل کرتا ہے اٹھا لیں آتے ہیں ۔۔ یہ انکی سوچ کبھی نہیں بدل سکتی ۔۔ ۔رہے گی وہی کی وہی ۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ،
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی باسم، ایک اقتباس پیش ہے

اور اپنے لوگوں میں سے دو مردوں کو گواہ بنا لو، پھر اگر دونوں مرد میسر نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں ہوں (یہ) ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں تم گواہی کے لئے پسند کرتے ہو (یعنی قابلِ اعتماد سمجھتے ہو) تاکہ ان دو میں سے ایک عورت بھول جائے تو اس ایک کو دوسری یاد دلا دے،

اگر آپ اس کو ذرا سا کھلے دل سے دیکھیں کہ عورت کو دنیاوی امور جیسا کہ حصول رزق وغیرہ کی چھوٹ دی گئی ہے کہ اگر وہ چاہے تو کاروبار یا ملازمت وغیرہ کرے تو ظاہر ہے کہ ایک گھر بیٹھی ہوئی خاتون جو دنیا سے اتنی واقف نہ ہو اس کو گواہی دینے کے لئے یا گواہ بننے کے لئے جانا پڑے تو کیا کہنا چاہیں‌گے؟ کیا اس وقت ہونے والی بشری غلطی کو بھی آپ اس کی فطری یا پیدائشی غلطی سمجھیں‌گے؟ اس کی ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔ ایک عورت کو بلاوا آتا ہے کہ آؤ بھئی، فلاں‌مقدمے میں‌گواہی کی ضرورت آ‌گئی ہے۔ اب وہ عورت جو گھر سے کم ہی باہر نکلتی ہو، اس کے لئے گھر سے نکل کر عدالت تک جانا اور عدالت کی کاروائی اور وکلاء کا سامنا کرنا وہ بھی اکیلے بہتر ہوگا کہ اس کے ساتھ ایک اور خاتون بطور مددگار چلی جائے؟

اب مزے کی بات، اس ترجمے میں‌واضح ہے کہ دوسری عورت کی حیثیت اس وقت کارآمد ہے جب پہلی عورت کچھ بھول رہی ہو۔ اگر پہلی عورت کچھ نہ بھولے تو دوسری کی گواہی کی کیا ضرورت ہوگی؟ کیا اس صورت میں‌بھی آپ کہنا چاہیں‌گے کہ نہیں‌ایک عورت کی گواہی ادھوری ہے؟
 
باذوق

محفلین
باذوق بھائی آپ کی حوالہ دی گئی حدیث میں اردو ترجمہ مکمل نہیں ہے ایک جملے "قال فذلك من نقصان عقلها "کا ترجمہ رہ گیا ہے۔
باسم بھائی ! آپ کا بہت شکریہ۔ اسی لیے میں نے اپنی احادیث کی سائیٹ پر یہاں واضح‌ طور پر لکھا رکھا ہے کہ :
بشریت کے تقاضے کے تحت ترجمے میں غلطی کا امکان بھی موجود ہے ۔ اگر ایسی کوئی غلطی نظر میں آئے تو براہ مہربانی ذاتی پیغام کے ذریعے انتظامیہ کو فوری مطلع فرما کر اپنی دینی ذمہ داری کا ثبوت دیں (جس کے لیے ہم آپ کے تہہ دل سے شکرگذار رہیں گے) ۔
کمپوزنگ میں آپ کا بتایا ہوا فقرہ چھوٹ گیا تھا جسے میں نے اب اس حدیث میں شامل کر دیا ہے۔ حدیث کا اردو ترجمہ داؤد راز کا ہے۔

متذکرہ آیت اور حدیث سے متعلق گفتگو میں یہاں جاری رکھ رہا ہوں۔ کیونکہ یہ تھریڈ تو اس قسم کی گفتگو کے لیے مناسب نہیں‌ ہے !!
 
آبی ٹوکول

محفلین
بلکل مغرب میں عورت کو عورت ہی سمجھا جاتا ہے ،

(اگر لمبی بحث کرنی ہوں اس موضوع پے تو آؤ دونوں بہن بھائی کوئی نئا تھریڈ کھول لیتے ہیں :battingeyelashes: پھر بات کرتے ہیں ۔ :party:

نہیں باجی میں طویل بحث و مباحثے چھوڑ چکا ہوں اور آپ کہ ساتھ تو ہرگز بھی نہیں کروں گا کہ مجھے اپنی لتریشن کروانے کا کوئی شوق نہیں آپ اگر واقعی ایسا سمجھتی ہیں تو میں آپ کہ ساتھ اتفاق کرلیتا ہوں (کہ یہ‌آپ کا فرمان ہے اس لیے ) :nailbiting: باوجود اسکے مجھے آپکی بات سے اختلاف بھی ہے :grin:
 
سمجھدار ہو ، تبھی بولنے لکھنے سے بچ رہے ہو ۔۔۔
zzzbbbbnnnn-1.gif

باقی بچارے ہلکان ہوئے جارہے ہیں عورتوں کی عقل کے پیچھے :tongue: بندہ ان سے پوچھے آپ لوگوں کو کوئی اور کام نہیں جہاں کوئی عورت کی ناقص عقلی کی بات شروع اور کچھ بچارے کہیں سے حدیث لا لا کر یہ لمبے لمبے لیکیچرز لکھے جارہے ہیں
zzzbbbbnnnn-1.gif
یہی سے انکی اپنی عقلوں کا اندازہ ہوتا ہے بھئی واہ :party:
لگے رہو منا بھائی :battingeyelashes: ہم نہ اسطرح کی فرسودہ ، فضول باتیں نا کبھی سنی ہیں نا ہی انکو مانتے ہیں،، یہ وہی لوگ مانتے اور سمجھتے ہیں جو تعیلم کی کمی کے باعث ، اپنی سوچ کبھی بدل نہ پائے گے اور جو اوپر اوپر سے بہت بنتے ہیں مگر اندر سے انکی سوچ بلکل گھٹیُ گھٹیُ سی ہے ۔ :party:
ایسے لوگوں سے میرا یہی کہنا ہے کہ '''' لگے رہو منا بھائی ' ''
( سارہ ، چھوٹے بھا اب آپ دونوں کوئی حصہ نہ لے کہ ان کے ساتھ بیھنس کے آگے بین بجانے والی بات ہے ۔

dance7.gif
 
تیشہ

محفلین
اور معاف کرنا آبی ٹو بھیا ،،

بات کرتے ہیں عورت کی ناقص ل عقل ، ناقص دین کی ۔۔ مرد کی کمزوری کیا ہے ۔؟

عورت ۔۔۔

اک عورت نا ملے ان مردوں کو تو انکی ساری عقل ہوا ہوتی ہے تب کہاں جاتی ہے مرد کی عقل :confused: ؟

بات کرتے ہیں عورت ناقص لعقل کی ۔۔ایک عورت دو منٹوں میں انکو الوُ بنا کر رکھ دیتی ہے ۔۔ ۔۔ عورت کی انگلی کے اشارے پے چلتے ہیں ۔۔ اور بات کرتے ہیں عورت کچے ذہن کی ۔۔اور ناقصعقل کی ۔

:chatterbox:
 
نایاب

السلام علیکم
محترمہ بوچھی بہنا
سدا خوش رہیں آمین
بہت خوب 500 پرسنٹ درست تجزیہ کیا ہے آپ نے ۔
آج سے آپ میری باجی ہیں ۔
وہ والی باجی جو سوٹی دکھا کر کان کھینچ کر قران پڑھاتی تھی ۔
( مارتی نہیں تھی )
اللہ سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب
 
آپ لوگ خوامخواہ میں‌بحث کر رہے ہیں۔ اب ایک چھوٹی سی مثال لیں۔ کیا کسی عورت نے کبھی خودکش حملہ کیا؟ نہیں‌نا؟ یہ اس کے ایمان کے نقص اور اس کے اجر و ثواب میں‌کمی کا سبب ہوا نا؟

اب آپ لوگ یہ دیکھ لیں کہ ایک عورت عالم نزح کے وقت اپنی بے گناہی کا ثبوت دینے کی کوشش کر رہی ہے اور لعین العام (دنیا بھر کے لعنتی، میری عربی اتنی اچھی نہیں) بتا رہے ہیں کہ ابھی زندہ ہے اسے مارو گولی۔ کیا اسلام کے اس ورژن پر کوئی حدیث ملتی ہے؟

یہ بات تو بہت عام سی ہے کہ کسی بھی مسئلہ کو پہلے اپنی مرضی کی احادیث سے منوا لیا۔ اگر کوئی حدیث نہ ملے تو بھی خود سے گھڑنے میں‌کوئی حرج نہیں۔ اگر آپ کو اس میں کوئی شک ہے تو براہ کرم مجھے صحیح بخاری کے آج اور آج سے پچاس اور سو سال اور پانچ سو سال پرانے نمونے دکھا دیں کہ ان میں احادیث کا متن اور احادیٹ کی تعداد برابر چلی آ رہی ہے

عراق اور فلسطین میں خواتین نے خودکش حملے کئے ہیں۔ مزید یہاں پڑھیں
 
آبی ٹوکول

محفلین
سمجھدار ہو ، تبھی بولنے لکھنے سے بچ رہے ہو ۔۔۔
zzzbbbbnnnn-1.gif

باقی بچارے ہلکان ہوئے جارہے ہیں عورتوں کی عقل کے پیچھے :tongue: بندہ ان سے پوچھے آپ لوگوں کو کوئی اور کام نہیں جہاں کوئی عورت کی ناقص عقلی کی بات شروع اور کچھ بچارے کہیں سے حدیث لا لا کر یہ لمبے لمبے لیکیچرز لکھے جارہے ہیں
zzzbbbbnnnn-1.gif
یہی سے انکی اپنی عقلوں کا اندازہ ہوتا ہے بھئی واہ :party:
لگے رہو منا بھائی :battingeyelashes: ہم نہ اسطرح کی فرسودہ ، فضول باتیں نا کبھی سنی ہیں نا ہی انکو مانتے ہیں،، یہ وہی لوگ مانتے اور سمجھتے ہیں جو تعیلم کی کمی کے باعث ، اپنی سوچ کبھی بدل نہ پائے گے اور جو اوپر اوپر سے بہت بنتے ہیں مگر اندر سے انکی سوچ بلکل گھٹیُ گھٹیُ سی ہے ۔ :party:
ایسے لوگوں سے میرا یہی کہنا ہے کہ '''' لگے رہو منا بھائی ' ''
( سارہ ، چھوٹے بھا اب آپ دونوں کوئی حصہ نہ لے کہ ان کے ساتھ بیھنس کے آگے بین بجانے والی بات ہے ۔

dance7.gif

اور معاف کرنا آبی ٹو بھیا ،،

بات کرتے ہیں عورت کی ناقص ل عقل ، ناقص دین کی ۔۔ مرد کی کمزوری کیا ہے ۔؟

عورت ۔۔۔

اک عورت نا ملے ان مردوں کو تو انکی ساری عقل ہوا ہوتی ہے تب کہاں جاتی ہے مرد کی عقل :confused: ؟

بات کرتے ہیں عورت ناقص لعقل کی ۔۔ایک عورت دو منٹوں میں انکو الوُ بنا کر رکھ دیتی ہے ۔۔ ۔۔ عورت کی انگلی کے اشارے پے چلتے ہیں ۔۔ اور بات کرتے ہیں عورت کچے ذہن کی ۔۔اور ناقصعقل کی ۔

:chatterbox:
میں نے نہیں کرنی کوئی بھی بات وات اس موضوع پرررررررررررررر :nailbiting: آپ کہ ساتھھھھھھھھھھھ :noxxx:
 
طالوت

محفلین
بھئی خبر پریمی جوڑے کے ایران فرار ہونے کی ہے ، اور اس میں کہیں مذکور نہیں کہ وہ دونوں شادی کے بعد فرار ہو رہے تھے ، اگر ایسا ہے تو میں اپنا نمبر تبدیل کروا لیتا ہوں ۔۔
عورت کے ناقص العقل ہونے نا ہونے کی بھی بحث نہیں ۔۔
بس ایک چنا سا سوال ہے ، ہم میں سے کتنے فصد ہیں جو اپنی بیٹی / بہن کو اس قسم کی شادی کی اجازت دے سکتے ہیں ؟ (اور ظاہر ہے اگر نہیں دے سکتے تو خود بھی نہ کرنا چاہیں گے سوال خواتین و حضرات دونوں سے ہے )
وسلام
 
زیک

مسافر
بس ایک چنا سا سوال ہے ، ہم میں سے کتنے فصد ہیں جو اپنی بیٹی / بہن کو اس قسم کی شادی کی اجازت دے سکتے ہیں ؟ (اور ظاہر ہے اگر نہیں دے سکتے تو خود بھی نہ کرنا چاہیں گے سوال خواتین و حضرات دونوں سے ہے )

یہ سوال تو اسی صورت اٹھے گا جب بیٹی یا بہن پر پابندی ہو گی کہ وہ اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتی۔ ایسے ہی حالات میں بھاگنے کا سوچا جائے گا۔ اچھے والدین یا بہن بھائ تو لڑکی کی بات سنیں گے۔
 
تیشہ

محفلین
میں نے نہیں کرنی کوئی بھی بات وات اس موضوع پرررررررررررررر :nailbiting: آپ کہ ساتھھھھھھھھھھھ :noxxx:

نا کرو ۔۔ میں بھی یہی چاہتی ہوں آپ اس بحث میں نہ الجھو ، میں تو پھر منہ پھاڑ کر بولتی ہوں :party: اسلئے میں ان ُ کو سنا رہی ہوں جو عورتوں کی نہ تو عزت کرنا جانتے ہیں نا ہی بچاروں کے ذہن ،سوچ کھلی ہے ۔ ۔
جب اپنے ہی ملک میں جہالت کا یہ عالم ہے تو کیا ہی کہنے :party: اور میں تو پاکستانی مشرقی بن کر صرف سن نہیں سکتی ،۔نا ہی مجھے شرم آئے گی ،نہ ہی میں ایسی بات کرتے ہوئے شرماؤں گی ۔۔ میں مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے والی عورت ہوں ۔۔جہاں عورت مرد کو ایک جیسا سمجھا جاتا ہے ۔۔عورت کو اسکے سامنے ہی کہنے والی قوم ،عوام ہمارے اپنے ہی ملک کے ہیں کہ عورت ناقص عقل ،ناقص دین ہے ۔ ۔ ۔ یہ صرف پاکستانی مرد ہی سوچ سکتے ہیں ، اور کہہ سکتے ہیں ۔۔ جب یہ عورت کو عزت نہیں دیتے تو ہم کیوں انکا لحاظ رکھیں ۔؟ یہ کوئی آسمان سے اتری ہوئی مخلوق نہیں ہے ۔ یہ پاکستان میں ہی رہنے والیاں عورتیں ہی بچاریاں ہوتیں ہیں جو انکی مار بھی کھائے اور انکی یہ فضول کی سنے اور عمل کرے ۔ کیونکہ وہاں کی عورت مجبور ہوتی ہے ان جاہلوں پے ڈپینڈ ہوتی ہے ۔۔
مگر سچ کڑوا ہوتا ہے جو میں نے بولا براُ تو سبھی کو لگا ۔۔ مگر یہی سچ ہے انکی اپنی عقل عورت پے ڈپینڈ ہے،
سو معذرت کے ساتھ ۔۔، آپکے ساتھ نہ میرا کوئی جھگڑا ہے نا ہی میں کررہی ہوں :party: میں نے تو جو سچ بات ہے وہی کی آگے جسکو بری لگے آئی ڈونٹ کئیر ۔
3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم
محترمہ بوچھی بہنا
سدا خوش رہیں آمین
بہت خوب 500 پرسنٹ درست تجزیہ کیا ہے آپ نے ۔
آج سے آپ میری باجی ہیں ۔
وہ والی باجی جو سوٹی دکھا کر کان کھینچ کر قران پڑھاتی تھی ۔
( مارتی نہیں تھی )
اللہ سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب

یہ ہمارے اپنے پاکستانی ہیں انکو سمجھ ایسے ہی آنی ہے ۔،
اسلئے مجھے بولنا پڑا ایسے ہی ۔ :chatterbox:
 
طالوت

محفلین
یہ سوال تو اسی صورت اٹھے گا جب بیٹی یا بہن پر پابندی ہو گی کہ وہ اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتی۔ ایسے ہی حالات میں بھاگنے کا سوچا جائے گا۔ اچھے والدین یا بہن بھائ تو لڑکی کی بات سنیں گے۔

زکریا اس میں تو کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتی کہ لڑکی کی مرضی کا ہی نکاح ہو گا ۔۔ میرا سوال اس پس منظر میں تھا کہ در حقیقت اس طرح کے قتل کی اسلام میں تو کوئی گنجائش سرے سے ہے ہی نہیں۔۔ اصل مسئلہ ہمارے یہاں کی روایات و اقدار کا ہے جو لڑکی کو اس کی اجازت نہیں دیتیں ، اب ان پر بات ہو سکتی ہے ۔۔ مگر میں تو جائزہ چاہ رہا تھا مگر کسی نے جواب ہی نہیں دیا ۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں زکریا کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ گھر سے بھاگنے کا سوال پابندیوں اور بندشوں والے ماحول میں ہی پیدا ہوتا ہے۔

میں ہرگز نہیں چاہوں گا کہ ایسا واقعہ میرے ساتھ پیش آئے، لیکن میں اس کی سزا قتل بھی نہیں سمجھتا ہوں۔
 
فخرنوید

محفلین
گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی کی زندگی اجڑ جاتی ہے۔ نہ تو اسے معاشرہ قبول کرتا ہے۔ اور نہ ہی اس کے سسرال والے اور نہ ہی ماں باپ
 
arifkarim

معطل
گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی کی زندگی اجڑ جاتی ہے۔ نہ تو اسے معاشرہ قبول کرتا ہے۔ اور نہ ہی اس کے سسرال والے اور نہ ہی ماں باپ

اگر ماں باپ کی پسند سے کرے تو بھی اگر بھاگ کر کرے تو بھی عورت ہی پسے گی! کیا خوبصورت معاشرہ ہے ہمارا!
 
فخرنوید

محفلین
تمہارا کیا خیال ہے کہ لڑکی کے ماں باپ اپنی اولاد کے دشمن ہوتے ہیں۔ کہ وہ اسے کسی ظالم کے ساتھ بیاہ دیں گے۔
اونچ نیچ ہر جگہ ہو جاتی ہے۔ مغرب جہاں پر عورتوں کو نام نہاد آزادی حاصل ہے کیا وہاں وہ اپنی پسند کی شادی کر کے ۔ تو بہت خوش رہتی ہیں۔
سب سے زیادہ مغرب میں ہی طلاقیں اور علیحد گیاں ہوتی ہیں۔
 
Top