ڈبل روٹی کی کھیر

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں ڈبل روٹی کی کھیر بنائیں - صرف دس منٹ میں (لیکن کسی کو بتانا نہیں کہ اس میں ڈبل روٹی استعمال ہوئی ہے)۔

اجزاء

آدھی ڈبل روٹی
مکھن 100 گرام
کنڈینسڈ ملک Condenced Milk دو سو گرام
زعفران ایک چٹکی برابر
گلاب کا عرق دو کھانے والے چمچ
دودھ دولیٹر
بادام ایک کپ

بنانے کا طریقہ

سب سے ڈبل روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے گرائنڈر میں ڈال کر باریک گراینڈ کر لیں۔ ایسے کہ سوجی کی طرح باریک ہو جائے۔

اب اس کو مکھن ڈال کر اتنا بھون لیں کہ خوشبو آ جائے۔ خیال رہے کہ براؤن نہ ہو۔

اس کے بعد اس میں دو لیٹر دودھ ڈال دیں۔ اور پکنے دیں۔ چمچ مسلسل ہلاتے رہیں تا کہ نیچے نہ لگنے پائے۔ آنچ ہلکی رکھیں۔

آدھ کپ ٹھنڈے دودھ میں زعفران ڈال کر رکھ چھوڑیں۔ زعفران نہ ہو تو خوشبو کے لیے ایسنس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

بادام بھی باریک آٹے کی طرح پیس لیں۔

جب ابال آنے لگے تو زعفران، باریک پسے ہوئے بادام، condenced milk اور گلاب کا عرق اس میں ملا دیں۔ چمچ مسلسل ہلاتے رہیں۔

آنچ تیز کر کے ایک دو ابال دلائیں۔ جب یہ کسٹرڈ کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ڈشوں میں ڈال لیں۔ اور اوپر پستہ چھڑک کر خوبصورتی پیدا کر لیں۔

ٹھنڈی کر کے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

جس کو بھی سرو کریں اسے بتانا بالکل نہیں کہ یہ ڈبل روٹی سے بنائی گئی ہے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
بہت خوب شمشاد بھائی :applause: میں تو خود نہیں بناتی پر امی کو طریقہ بتارہی ہوں ۔۔۔ ;) ۔۔۔ وہ بنائیں گی ۔۔۔۔۔ شکریہ ۔۔۔۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
اچھی ترکیب ہے چچا جی کوشش کرونگی آسان ہے:) میں نے کچھ دن پہلے کیک بنانے کی کوشش کی تھی جو جل گیا تھا:mad::brokenheart:
 

ماوراء

محفلین
اوکے جناب۔۔۔میں اس وقت کچن میں موجود ڈبل روٹی کی کھیر بنانے کی تیاری کر رہی ہوں۔ اگر شکل اچھی بن گئی تو تصویر بنا کر بھی لگاتی ہوں۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
میں نے ڈبل روٹی گرائنڈ کرتے کرتے گرائنڈر خراب کر دیا ہے اور امی کو بتائے بغیر صاف کر کے دوبارہ اس کو اپنی جگہ پر رکھ دیا ہے۔:nailbiting:
لیکن شکر ہے بریڈ گرائنڈ ہو ہی گئی۔
 

عسکری

معطل
یہ ترکیب 1000فیصد لا جواب ہے پر ہم اکیلوں کی کسی کام کی نہیں میری ترکیب ہے میں اپنے کمرے سے تیاری کر کے باہر نکلوں میں گیٹ کھول کر گاڑی اسٹارٹ کروں اور سیدھا فلسطین روڈ سے ہوتا ہوا بنی مالک یا مشرفہ جا کر کسی اچھی سی دوکان سے کھیر لوں پارسل اور واپس اسی راستے سے فیلا میں آ کر گاڑی پارک کر کے میں گیٹ بند کر دوں اپنی میز پر ایک طرف لیپ ٹاپ اور دوسری طرف کھیر رکھ کے اردو محفل میں فاطمہ کو الٹے الٹے جواب دیتے ہوے کھیر کھاؤں ۔اور دل ہی دل میں سوچوں کیا شمشاد بھای کی کھیر بن گئی ہو گی دل کہے گا نہیں یار ابھی تو بے چارے شمشاد بھائی نے سامان بھی نا لیا ہو گا بقالے سے۔اور اس طرح ہم نے خیالی کھیر کھائی ۔کیونکہ ابھی میرا ڈرائیو کا موڈ نہیں۔۔۔۔۔۔:rollingonthefloor:
 

فہیم

لائبریرین
یہاں ملتا ہے نہ "کمیل"
کافی میٹھا ہوتا ہے:grin:

لیکن میرا نہیں خیال کہ خالی اس کو ہی یوز کیا جائے تو چینی کی ضرورت نہ رہے۔
 

ماوراء

محفلین
کھیر بن گئی۔۔بہت مزے کی بنی ہے۔ واہ واہ۔۔
چینی میں نے ڈال لی۔۔condensed milk اتنا میٹھا تو نہیں ہوتا۔ :(
میں اب ذرا تصویروں کا کچھ کر لوں۔
 
Top