ڈاکا۔۔۔اور میری باری بھی آ گئی۔۔۔۔!

S. H. Naqvi

محفلین
گزشتہ جمعہ کو میں حسب معمول ڈیوٹی پر گیا، بیگم بھی اپنی ڈیوٹی پر گئی اور چھوٹا بھائی بھی، گھر میں والدہ حسب راویت اکیلی رہ گئیں تو کچھ ہی دیر بعد قریبا ساڑھے نو بجے کے قریب والدہ کے نمبر سے کال آئی، کوئی پڑوسی بات کر رہا تھا کہ جلدی گھر پہنچیں آپ کے گھر ڈاکا پڑ گیا ہے، پاوں تلے سے زمین نکل گئی اور یقین نہ آیا مگر فورا گھر کی طرف بھاگا۔ صدر میں میری ڈیوٹی کی جگہ ہے اور چکلالہ سکیم تھری کے قریب رہائش، سو پندرہ منٹ میں ہی گھر پہنچ گیا تو والدہ روتی چیختی پڑوسیوں کےدراوزے پر ہی مل گئیں، انھیں گھر لایا تو گھر کا نقشہ ہی تبدیل تھا، ہر چیز ایسے الٹ پلٹ تھی گویا کوئی زبردست طوفان آ کر گزر گیا ہو۔ بقول والدہ کے قریبا نو بجے کے قریب انھیں زور دار آواز سنائی دی ابھی وہ اپنے کمرے سے نکل کر صحن کی طرف جانے ہی لگی تھیں کہ دو نقاب پوش، گن بردار آدمی آئے، انھیں خاموش رہنے کے لیے کہا پھر ایک اسلحہ بردار ان کی نگرانی کرنے لگا جبکہ دوسرا تلاشی میں مصروف ہوگیا اور آدھے گھنٹے کے اندر اندر قریبا 5 تولے سونے کے زیورات اور نقدی قریبا 20 بیس ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جاتے جاتے والدہ کا موبائل انکی منت سماجت یا بڑھاپے کے کارن بیکار کر کے (بیٹری نکال کر ساتھ لے گئے) چھوڑ گئے۔ حسب روایت پولیس کا ایک سپاہی آیا اور اپنی روایتی سرگرمی میں مصروف ہو گیا۔ چھوٹے بھائی نے جو سنی تحریک کا ورکر ہے، تحریک کی طرف سے دباو ڈالویا تو خیر سے کچھ ہی دیر میں ائیر پورٹ تھانے کا ایس ایچ او اور علاقہ ڈی ایس پی بمعہ بھاری نفری آ گئے اور تب کوئی تفصیلی بیان لیا گیا اور باقاعدہ ایف آئی آر درج کی گئی مگر حسب معمول تاحال کوئی بھی پروگریس نہ ہوسکی۔
دماغ ماوف ہے اور ہزار طرح کی سوچیں آ رہی ہیں۔ کیا کہوں اور کیا نہ کہوں۔۔۔۔! والدہ کی حالت انتہائی بری ہو رہی ہے تو مسزکو سنبھالنا بھی کچھ آسان نہیں ہو رہا، ایسے میں سمجھ نہیں آ رہا کہ خود کو کیسے سنبھالوں؟ روز ڈکیتی کی خبریں پڑھتے سنتے آئے ہیں مگر سوچا نہ تھا کہ ایک دن میری ہنستی بستی زندگی میں بھی ایسی واردات ہو سکتی ہے؟ میرا دکھ وہی سمجھ سکتا ہے کہ جس کے ساتھ ایسا کوئی سانحہ گزرا ہو کہ اس سے پہلے میں بھی انجان تھا۔۔۔۔۔! روپے پیسے کا نقصان تو خیر پھر بھی پورا ہونے والا ہے مگر بستا گھر اجڑ گیا اور سکون ختم ہو گیا کہ والدہ بڑے بھائی کے ساتھ چلی گئی ہیں اور زندگی میں جو سکون اور بے فکری تھی وہ ختم ہو گئی ہے، اس گھر میں تو اب پتہ کھڑکے تو بھی دل دھڑک جاتا ہے اب کوئی اور گھر دیکھنا پڑے گا۔ بہر حال کبھی کبھی تو مجھے یہ سانحہ اپنی ناشکری کی سزا لگتا ہے تو کبھی کچھ اور مگر جو بھی ہو یہ سانحہ جاتے جاتے مجھے کئی سبق اور تجربات دے گیا ہے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
نقوی بھائی، بہت افسوس ہوا یہ سب جان کر۔ اللہ آپ لوگوں پر اپنی خصوصی رحمت نازل فرمائے اور آپ کو سکون، آسودگی اور آسانیاں عطا فرمائے، آمین۔
پولیس کے حوالے سے کہیں میری مدد درکار ہو تو پلیز بےجھجھک کہیے گا۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
کیا لوفر ڈاکو آ گئے ہیں 5 تولے سونا اور 20 ہزار کے لیے ڈاکے مارتے پھرتے ہیں
آئے تو خیر کئ تولے کی امید میں تھے مگر انھیں کیا پتا تھا کہ اس غریب کے گھر سے پانچ تولے ہی ملے گا:) ویسے بھی مسز کا خیال یہی تھا کہ تقریبات میں پہننے کے لیے اتنا گھر میں ہونا ضروری ہے8)
 

S. H. Naqvi

محفلین
پولیس کے حوالے سے کہیں میری مدد درکار ہو تو پلیز بےجھجھک کہیے گا۔
ڈی ایس پی کے نالج میں آنے کے بعد اور "پاک آرمی" کی طرف سے لکھے گئے آفیشل لیٹرکے باوجود کوئی پروگریس نہیں ہوئی تو اب مزید آپ کو تکلیف کیا دینی؟ آپ مزید کسی بڑے کو کہیں گئے مگر انھیں ملک کے بڑے مسئلے حل کرنے ہیں کیا زحمت دوں۔ تہہ دل سے مشکور ہوں اس بات کے لیے مگر چھوڑیں بٹ بھائی بس اتنا کافی ہے کہ پولیس نے الٹا کچھ چائے پانی نہیں مانگا:)
 

عسکری

معطل
آئے تو خیر کئ تولے کی امید میں تھے مگر انھیں کیا پتا تھا کہ اس غریب کے گھر سے پانچ تولے ہی ملے گا:) ویسے بھی مسز کا خیال یہی تھا کہ تقریبات میں پہننے کے لیے اتنا گھر میں ہونا ضروری ہے8)
موٹی اسامی سمجھ کر ہییں :applause: اچھا اب مسئلہ کیا ہے بھائی جان جو ہونا تھا ہو گیا ہے ۔:roll:
 

S. H. Naqvi

محفلین
مسئلہ یہی ہے کہ مجھے دکھ ہے کہ میں انکی امیدیں پوری نہیں کر سکا بے چارے اتنی محنت کے بعد بھی بس تین چار لاکھ کی دیہاڑی لگا پائے:rolleyes: قصور آپکا بھی ہے کہ آپ نے چھوٹے اسلحے پر ابھی تک کچھ نہیں لکھا ہوسکتا ہے میں آپ کا مفید مراسلہ پڑھ کر کچھ خرید کر گھر ہی رکھ لیتا، ہو سکتا ہے آپ کے اسلحہ خانے میں چھوٹی ساخت کے کچھ آٹو میٹک اسلحہ جات بھی موجود ہوں جو خود ہی ایسے موقعوں پر چل پڑتے ہوں خطرہ بھانپ کر۔۔۔۔۔!
 

عسکری

معطل
مسئلہ یہی ہے کہ مجھے دکھ ہے کہ میں انکی امیدیں پوری نہیں کر سکا بے چارے اتنی محنت کے بعد بھی بس تین چار لاکھ کی دیہاڑی لگا پائے:rolleyes: قصور آپکا بھی ہے کہ آپ نے چھوٹے اسلحے پر ابھی تک کچھ نہیں لکھا ہوسکتا ہے میں آپ کا مفید مراسلہ پڑھ کر کچھ خرید کر گھر ہی رکھ لیتا، ہو سکتا ہے آپ کے اسلحہ خانے میں چھوٹی ساخت کے کچھ آٹو میٹک اسلحہ جات بھی موجود ہوں جو خود ہی ایسے موقعوں پر چل پڑتے ہوں خطرہ بھانپ کر۔۔۔ ۔۔!
ایسا اسلحہ جو خؤد بخود مزاحمت کرے سرفس ٹو ائیر سام میزائیل تو ہو سکتے ہین پر گنز نہیں :laugh: رہی بات لاکھوں کی تو جان عزت سلامت پیسا آنی جانی چیز ہے
 

شمشاد

لائبریرین
نقوی صاحب آپ کا مراسلہ پڑھ کر افسوس ہی کر سکتا ہوں اور دعا کر سکتا ہوں۔ اللہ تعالٰی آپ کی تمام پریشانیاں دور فرمائے۔

پیسہ سونا اپنی اور اہل خانہ کی جان کا صدقہ سمجھ کر بھول جائیں۔ اصل بات اطمینان کی ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو سکون اور اطمینان نصیب ہو۔
 

نایاب

لائبریرین
اللہ تعال آپ سب گھر والوں کو صبر و سکون عطا فرمائے آمین
والدہ کا موبائل چھوڑ گئے ۔ شاید اپنی ماں یاد آ گئی ہوگی ۔
 

وجی

لائبریرین
نقوی صاحب سن کر افسوس ہوا۔
اللہ ہم سب پر رحم و کرم کرے آمین کیونکہ وہی رحم و کرم کرنے والی ذات ہے ۔
جس نے وہ دیا جو آپ سے لے لیا گیا تو انشاءاللہ آگئے اور بھی دے گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ایک لاکھ روپے والی پستولیں پکڑے اور 20م 25 لاکھ کی گاڑی، ابھی بھوکے ننگے ہیں۔

بھوکے ننگے چوری کرتے ہیں، ڈاکے نہیں ڈالتے۔
 

عسکری

معطل
بھوکے ننگے بے روز گار ڈاکے نہیں ڈالیں گے تو اور کیا کریں گے؟
بالکل صحیح جناب ان لوگوں نے تو ڈاکوؤں کا نام خراب کر رکھا ہے ۔ اب ہر گلی میں ڈاکو ملتے ہیں ۔ کبھی کبھی تو وہ پستول تان کر بتاتے بھی ہیں کہ چل بھئی مال نکال میں ڈاکو ہوں ۔ آگے سے کوئی ہمارے جیسا کنگلا دل جلا بیٹھا ہو تو کہہ دیتا ہے ڈاکو ہے تو میں کیا کروں ڈاکو ہو گا اپنے گھر میں۔:whistle: :laugh:
ہمارے پاس کھانے کو روٹی کے پیسے نہیں کون ہم پر اپنی 70 روپے کی گولی حرام کرے گا؟;)
 

باباجی

محفلین
بہت افسوس ہوا نقوی صاحب اللہ آپ لوگوں کو صبر و ہمت دے
خوشی اس بات کی ہے کہ آپ کی والدہ سلامت ہیں
آپ لوگ سلامت ہیں اور اللہ کے اسی طرح سلامت رہیں

جان بچی سو لاکھوں پائے
 
Top