چیٹ روم

کیا اس محفل میں چیٹ کی خدمت موجود ہونی چاہئے؟

  • جی نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    46
اوپر ایک فورم میں چیٹ روم کی بات چل رہی تھی اور احباب کہ رہے تھےکہ ووٹ کروالئے جائیں، تو جناب حاضر ہے ووٹ لسٹ۔
۔ویسے میں نے اسکی مدت 7 دن تک رکھی ہے، میرے خیال میں ایک ہفتہ کافی ہوگا اور اس دوران سب لوگ چکر لگا ہی لیں گے۔
تو دیجئے اپنی ووٹ کیونکہ جمہوریت میں بندوں کو گنانہیں کر مگر تولا کرتے ہیں، پاکستان میں تو کم سے کم ایسا ہی ہے،
اور اسکے بعد ہم پکڑ لیتے ہیں نبیل صاحب کو
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
لیجیے محترم راجہ صاحب ہم نے تو اپنا حق استمال کر لیا۔اور میرے خیال میں آپ کو پتہ لگ گیا ہو گا کہ کیا استمال کیا۔کیونکہ پہلا ووٹ آپ نے ڈالا ہے اور دوسرا میں نے بھگتایا ہے۔نتیجہ سے اندازہ ہو جائے گا کہ میں نے کیا ڈالا ہے اس لئے برا نہیں منائیے گا۔
 

دوست

محفلین
چیٹ روم ضرور موجود ہونا چاہیے اس سے فورم کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا مگر ذرا قاعدے کا چیٹ روم ہو پچھلی بار کی طرح بلیک اینڈ وائٹ نہیں۔
 

سیفی

محفلین
راجہ صاحب۔۔۔۔۔

میں نے تو بہت عرصہ پہلے یہ درخواست کی تھی مگر نبیل بھیا کی To Do List بہت بڑی ہے۔۔۔۔۔۔شاید کب نمبر آئے۔۔۔۔

ویسے ووٹ کے بعد اگر انگوٹھے پر سیاہی نہ ملی جائے تو میں ڈھیروں ووٹ ڈالنے کو تیار ہوں۔۔۔۔۔۔ :eek:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری to do لسٹ کچھ اتنی بھی لمبی نہیں ہے لیکن مسئلہ وقت ملنے کا ہے۔ میں نے اردو جریدے کے بارے میں بھی کچھ ابتدائی کام شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو جلد خبر ملے گی۔ جہاں تک چیٹ کا تعلق ہے تو یہ سہولت صرف اس فورم پر رجسٹرڈ ممبران کے لیے دستیاب ہوتی ہے جبکہ لوگ یاہو یا ایم ایس این کی طرح اپنے اور دوستوں سے بھی چیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں اسی لیے لوگ چیٹ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ بہرحال اگر دوستوں کا مطالبہ رہا تو اس پر بھی توجہ دوں گا۔
 

شعیب صفدر

محفلین
چیٹ روم ہونا چاہئے۔۔۔۔ مگر اس سے کیا محفل میں چلنے والے کئی موضوعات متاثر ہو گے خطوط پوسٹ ہونت کی تعداد میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔۔۔۔
 
اس بارے میں بھی میں نے سوچا تھا، اور بعد از بہت غوروخوص یہ فائیدہ سامنے آیا کہ اسطرح “ جی ہاں اور ٹھیک ہےجی“ والی سہ حرفی پوسٹس سے بچا جاسکتا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ شاید چیٹ کی سہولت کے بعد ڈاکٹر صاحب اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھ سکیں گے۔ اس بارے میں مجھے یہ عرض کرنا تھا کہ چیٹ کے پیغامات فورم پر پوسٹ نہیں ہوتے۔ اس لیے اس کا فورم پر پیغامات کی تعداد پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا۔ دوسرے ڈاکٹر صاحب کی بات بھی ٹھیک ہے۔ اگر چیٹ کی وجہ سے ایک یا دو حرفی پیغامات میں کمی آ سکتی ہے تو چیٹ ضرور ہونی چاہیے۔
 
شاید انکا خیال یہ ہوکہ اسطرح ایک، دو حرفی پوسٹس کی کمی کی وجہ سے نئے آنے والے اور فی وقت ایکٹو حضرات کی پوسٹ کرنے کی رفتار کچھ کم ہوجائے اور “ عزتِ سادات رہ جائے“۔
ارزرائے تففن کہ رہا ہوں، ورنہ اس سے اچھا کیا ہے کہ فورم پر روز سینکڑوں پوسٹس ہوں اور ہم بھی کہ سکیں کہ “ یاروں کی تعدار ہزاروں-“ میں ہے۔
 
چیٹ روم رکھنے میں حرج نہیں مگر تعمیری گفتگو کے اس فورم پر مجھے نہیں لگتا کہ چیٹ روم کی کوئی ضرورت ہے ۔ کیونکہ چیٹ روم پر کام کی باتیں کم اور ادھر ادھر کی زیادہ ہوتی ہیں۔ آگے آپکی مرضی ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ میرے دوست یہاں چیٹ کی سہولت دیکھنا چاہتے ہیں خواہ یہ نمائشی مقصد کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔ چلیں میں کوشش کرتا ہوں کہ وقت ملتے ہی کوئی بہتر چیٹ سسٹم یہاں شامل کروں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مسئلہ یہ ہے کہ جو چیٹ سسٹم (chatspot) میں فورم میں شامل کرنا چاہ رہا ہوں اس کے بنانے والے بھی تذبذب میں مبتلا ہیں کہ اس کا مستحکم ورژن کب ریلیز کریں۔ اسکے علاوہ ایک اور چیٹ سسٹم (x7chat) موجود تو ہے لیکن یہ خاص طور پر phpbb کے لیے نہیں ڈیزائن کیا گیا۔ بہرحال میں وقت ملتے ہی کچھ تجربات کرکے دیکھوں گا کہ کونسا سسٹم زیادہ بہتر ہے۔
 

عزیزامین

محفلین
میرے خیال میں چیٹ روم نہ ھونا ایک بہت بڑی کمی ھے حیرت شروع دن سے یہ پروجیکٹ کیوں نھیں شروع کیاا؟
 
فورم پر اکثر موضوع سے ہٹ کر گپ شپ شروع ہوجاتی ہے جس سے دھاگے کی روح متاثر ہوتی ہے (مطلب دھاگہ کمزور ہوجاتا ہے) :p اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ چیٹ روم ہو تاکہ آپس کی باتیں وہیں ہوتی رہیں۔ اگر صرف محفل کے اراکین ہی کے لیے ہو تو بھی مناسب ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یعنی محفل پر لاگ۔ان ہوئے بغیر چیٹ روم استعمال نہ ہو۔
 
Top