چکن سبزی میکرونی

فرحت کیانی

لائبریرین
چکن سبزی میکرونی
اجزا:
میکرونی ایک پیکٹ
بغیر ہڈی کے گوشت: آدھ پاؤ (یہ میں نے اندازے سے لکھا ہے کیونکہ میں ناپ تول کر نہیں ڈالتی)
پیاز ایک سے دو چھوٹے۔ باریک کاٹ لیں۔
سبزیاں (شملہ مرچ، مٹر، گاجر، سبز گوبھی، بروکلی یا بند گوبھی) حسبِ ضرورت
×
فریج میں جتنی سبزیاں ہوں ڈش میں ڈالی جا سکتی ہیں۔ سرخ اور پیلی شملہ مرچ ذائقے کے ساتھ ساتھ ڈش کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔​
ٹماٹر : ایک سے دو
کالی مرچ، نمک حسبِ ذائقہ
سویا سوس، چلی سوس، سرکہ حسبِ پسند
کوکنگ آئل

آپشنل:
سرخ مرچ
آریگیبنو
رائی
کری پاؤڈر

ترکیب:
  1. برتن میں پانی ابلنے کے لئے رکھیں۔ ابال آنے پر میکرونی شامل کر دیں اور گلنے تک ابلنے دیں۔(عموماً تقریباؐ 10 سے 15 منٹ تک میکرونی نرم ہو جاتی ہیں)۔ اب انہیں چھلنی یا ٹوکری میں نکال لیں اور ٹھنڈے پانی سے گزاریں۔ ایک الگ برتن میں ڈال کر ایک چمچ تیل کا شامل کر کے مکس کر لیں تاکہ یہ آپس میں جڑیں نہیں۔
  2. سزیاں اگر تازہ ہیں تو باریک کاٹ لیں اور ابال کر حسبِ ضرورت نرم کر لیں ( فروزن سبزیوں کی صورت میں مائیکرو ویو میں پانچ سے سات منٹ تک رکھ کر نرم کر لیں یا حسبِ ضرورت ابال لیں) اور پانی سے نکال کر الگ برتن میں رکھ لیں۔
    × اگر میکرونیز کو جُوسی بنانا ہو تو سبزیوں کو ابالتے ہوئے دو ٹماٹر شامل کر لیں۔ بعد میں انہیں چھیل کر کُچل لیں۔
  3. برتن میں ایک چمچ تیل گرم کریں اور چکن کی بوٹیاں ڈال کر فرائی کریں۔دو تین منٹ کے اندر بوٹیاں حسبِ ضرورت نرم ہو جائیں گی۔ ان کو ایک برتن میں نکال لیں۔
  4. دو چمچ تیل گرم کریں۔ اگر چاہیں تو رائی شامل کر لیں۔ جب دانے کڑکڑانے لگیں تو پیاز شامل کر لیں۔
  5. رائی شامل نہ کرنے کی صورت میں تیل گرم ہونے کے بعد پیاز شامل کر لیں۔ پیاز ٹرانسپیرنٹ ہو جائیں تو لہسن شامل کر کے خوشبو آنے تک پکائیں (لہسن شامل کرنا بھی آپشنل ہے)۔
  6. اب ادرک شامل کریں۔ کالی مرچ، سرخ مرچ ، آریگینو، کری پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔
  7. پھر سرکہ، سویا سوس اور چلی سوس شامل کر لیں۔
  8. ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں۔ اگر ڈش تھوڑی جُوسی چاہتے ہیں تو ٹماٹر ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ بلکہ ابلے ہوئے ٹماٹر کو چھیل کر ہلکا سا کُچل لیں اور شامل کر لیں۔
  9. اب ایک ایک کر کے سبزیاں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
  10. آخر میں چکن اور میکرونی شامل کریں۔ اور مکس کر لیں۔
  11. ڈش تیار ہے ۔ کھانے کے لئے پیش کر دیں۔
  • یہ ڈش کیچ اپ چٹنی کے بغیر بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ لیکن اگر ساتھ میں کچھ پیش کرنا چاہیں تو ٹماٹو کیچ اپ رکھ لیں۔
  • اس کے علاوہ ایک برابر مقدار میں مسٹرڈ پیسٹ اور شہد کو مکس کر کے سوس بنائی جا سکتی ہے۔ یہ میٹھی ہو گی۔
  • اگر نمکین چاہئیے تو اسی میں کوئی بھی چلی (ہاٹ) سوس شامل کر لیں۔
  • ایک اور طرح کی چٹنی ٹماٹو کیچ اپ اور مایونیز کو مکس کر کے بنا سکتے ہیں۔
  • اگر اس ڈش کو مزید دیسی بنانا ہو تو اکثر لوگ میکرونیز ابالتے ہوئے ہلدی اور نمک بھی شامل کرتے ہیں۔ اور آخر میں ہرا دھنیہ بھی ڈالتے ہیں۔
  • آریگینو کا ایک اپنا مخصوص ذائقہ ہے۔ کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور کچھ نہیں۔ اس لئے اس کو آپشنل میں رکھا ہے۔
  • عموماً دیسی انداز میں میکرونی بناتے ہوئے اپنے مصالحے زیادہ شامل کرتے ہیں اور سرکہ اور دیگر سوسز نہیں ڈالتے۔ لیکن اگر آپ بناتے ہوئے پاک چین دوستی زندہ باد گنگنا رہے ہوں تو ان اضافی اجزاء کے ساتھ ساتھ چائنیز نمک بھی شامل کر سکتے ہیں۔
  • میکرونیز اور سبزیوں کو زیادہ نہ پکائیں۔ ذائقے میں فرق آ جاتا ہے۔
2012-12-16%2015.59.29.jpg

2012-12-16%2016.01.03.jpg
 
سعادت

تکنیکی معاون
چکن سبزی میکرونی
اجزا:

[...]

ترکیب:

[...]

2012-12-16%2015.59.29.jpg

2012-12-16%2016.01.03.jpg

ترکیب کے بارے میں تو علم نہیں، لیکن تصاویر دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میرے گھر کے کچن سے بھی ایسی ہی میکرونی برآمد ہوتی ہے، اور بلا شبہ بہت مزیدار ہوتی ہے۔ (y)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اففف یہ سنڈیاں سی۔۔۔۔ o_O
میں بارہا چاہ کر بھی کبھی نہیں کھا پایا۔۔۔۔:cry:
ویسے یہ تو دو دن پرانی ہیں۔ تازہ ہوتیں تو میں چکھ کر دیکھتا کہ مزیدار بھی ہیں یا نہیں :p
 
قیصرانی

لائبریرین
چکن سبزی میکرونی
اجزا:
میکرونی ایک پیکٹ
بغیر ہڈی کے گوشت: آدھ پاؤ (یہ میں نے اندازے سے لکھا ہے کیونکہ میں ناپ تول کر نہیں ڈالتی)
پیاز ایک سے دو چھوٹے۔ باریک کاٹ لیں۔
سبزیاں (شملہ مرچ، مٹر، گاجر، سبز گوبھی، بروکلی یا بند گوبھی) حسبِ ضرورت
×
فریج میں جتنی سبزیاں ہوں ڈش میں ڈالی جا سکتی ہیں۔ سرخ اور پیلی شملہ مرچ ذائقے کے ساتھ ساتھ ڈش کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔​
ٹماٹر : ایک سے دو
کالی مرچ، نمک حسبِ ذائقہ
سویا سوس، چلی سوس، سرکہ حسبِ پسند
کوکنگ آئل

آپشنل:
سرخ مرچ
آریگیبنو
رائی
کری پاؤڈر

ترکیب:
  1. برتن میں پانی ابلنے کے لئے رکھیں۔ ابال آنے پر میکرونی شامل کر دیں اور گلنے تک ابلنے دیں۔(عموماً تقریباؐ 10 سے 15 منٹ تک میکرونی نرم ہو جاتی ہیں)۔ اب انہیں چھلنی یا ٹوکری میں نکال لیں اور ٹھنڈے پانی سے گزاریں۔ ایک الگ برتن میں ڈال کر ایک چمچ تیل کا شامل کر کے مکس کر لیں تاکہ یہ آپس میں جڑیں نہیں۔
  2. سزیاں اگر تازہ ہیں تو باریک کاٹ لیں اور ابال کر حسبِ ضرورت نرم کر لیں ( فروزن سبزیوں کی صورت میں مائیکرو ویو میں پانچ سے سات منٹ تک رکھ کر نرم کر لیں یا حسبِ ضرورت ابال لیں) اور پانی سے نکال کر الگ برتن میں رکھ لیں۔
    × اگر میکرونیز کو جُوسی بنانا ہو تو سبزیوں کو ابالتے ہوئے دو ٹماٹر شامل کر لیں۔ بعد میں انہیں چھیل کر کُچل لیں۔
  3. برتن میں ایک چمچ تیل گرم کریں اور چکن کی بوٹیاں ڈال کر فرائی کریں۔دو تین منٹ کے اندر بوٹیاں حسبِ ضرورت نرم ہو جائیں گی۔ ان کو ایک برتن میں نکال لیں۔
  4. دو چمچ تیل گرم کریں۔ اگر چاہیں تو رائی شامل کر لیں۔ جب دانے کڑکڑانے لگیں تو پیاز شامل کر لیں۔
  5. رائی شامل نہ کرنے کی صورت میں تیل گرم ہونے کے بعد پیاز شامل کر لیں۔ پیاز ٹرانسپیرنٹ ہو جائیں تو لہسن شامل کر کے خوشبو آنے تک پکائیں (لہسن شامل کرنا بھی آپشنل ہے)۔
  6. اب ادرک شامل کریں۔ کالی مرچ، سرخ مرچ ، آریگینو، کری پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔
  7. پھر سرکہ، سویا سوس اور چلی سوس شامل کر لیں۔
  8. ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں۔ اگر ڈش تھوڑی جُوسی چاہتے ہیں تو ٹماٹر ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ بلکہ ابلے ہوئے ٹماٹر کو چھیل کر ہلکا سا کُچل لیں اور شامل کر لیں۔
  9. اب ایک ایک کر کے سبزیاں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
  10. آخر میں چکن اور میکرونی شامل کریں۔ اور مکس کر لیں۔
  11. ڈش تیار ہے ۔ کھانے کے لئے پیش کر دیں۔
  • یہ ڈش کیچ اپ چٹنی کے بغیر بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ لیکن اگر ساتھ میں کچھ پیش کرنا چاہیں تو ٹماٹو کیچ اپ رکھ لیں۔
  • اس کے علاوہ ایک برابر مقدار میں مسٹرڈ پیسٹ اور شہد کو مکس کر کے سوس بنائی جا سکتی ہے۔ یہ میٹھی ہو گی۔
  • اگر نمکین چاہئیے تو اسی میں کوئی بھی چلی (ہاٹ) سوس شامل کر لیں۔
  • ایک اور طرح کی چٹنی ٹماٹو کیچ اپ اور مایونیز کو مکس کر کے بنا سکتے ہیں۔
  • اگر اس ڈش کو مزید دیسی بنانا ہو تو اکثر لوگ میکرونیز ابالتے ہوئے ہلدی اور نمک بھی شامل کرتے ہیں۔ اور آخر میں ہرا دھنیہ بھی ڈالتے ہیں۔
  • آریگینو کا ایک اپنا مخصوص ذائقہ ہے۔ کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور کچھ نہیں۔ اس لئے اس کو آپشنل میں رکھا ہے۔
  • عموماً دیسی انداز میں میکرونی بناتے ہوئے اپنے مصالحے زیادہ شامل کرتے ہیں اور سرکہ اور دیگر سوسز نہیں ڈالتے۔ لیکن اگر آپ بناتے ہوئے پاک چین دوستی زندہ باد گنگنا رہے ہوں تو ان اضافی اجزاء کے ساتھ ساتھ چائنیز نمک بھی شامل کر سکتے ہیں۔
  • میکرونیز اور سبزیوں کو زیادہ نہ پکائیں۔ ذائقے میں فرق آ جاتا ہے۔
2012-12-16%2015.59.29.jpg

2012-12-16%2016.01.03.jpg
بہت خوب۔ ویسے مجھے ایلبو میکرونی زیادہ پسند ہے۔ تاہم یہ بھی چلے گی :)
 
مہ جبین

محفلین
فرحت بہترین ترکیب ہے
اسی ترکیب سے میری بیٹی بھی بناتی ہے

( میں نہیں بناتی لیکن بیٹی بنائے تو مزے سے کھالیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب سب کہیں گے کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟؟؟ :heehee: )
اب جب بنا کر کھلانے والے ہوں تو ہم کیوں اتنا تردد کریں ؟؟؟؟ :)
 
شمشاد

لائبریرین
پرنٹ کر لیا ہے۔ گھر جا کر خاتون خانہ کے حوالے کر دوں گا کہ اختتام ہفتہ پر یہ بنایا جائے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فرحت بہترین ترکیب ہے
اسی ترکیب سے میری بیٹی بھی بناتی ہے

( میں نہیں بناتی لیکن بیٹی بنائے تو مزے سے کھالیتی ہوں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اب سب کہیں گے کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟؟؟ :heehee: )
اب جب بنا کر کھلانے والے ہوں تو ہم کیوں اتنا تردد کریں ؟؟؟؟ :)

میں بھی مزے سے کھا لیتی ہوں جب بھابھی یا آپی بنائیں :happy: دونوں ہی بہت مزیدار بناتی ہیں ۔
 
عاطف بٹ

محفلین
واہ جی واہ۔ بہت خوب!
کسی روز ٹرائی کرتے ہیں، پھر آپ سب کو بتایا جائے گا کہ کسی بنی تھی ہماری ڈش! :)
 
Top