چوتھا ایک روزہ میچ: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

مصباح الحق،ففٹی مکمل کرنے کے بعد داد وصول کرتے ہوئے
155751.jpg
 
مبارک پاکستان میچ جیت گیا ، عمران فرحت نروس نائینٹز کا شکار ہوا لیکن کوئی بات نہیں ، مصباح نے بھی اچھا کھیلا ۔۔۔
محمد حفیظ کے متنازعہ رن آؤٹ کے بارے میں کیا رائے ہے ؟؟
 
مبارک پاکستان میچ جیت گیا ، عمران فرحت نروس نائینٹز کا شکار ہوا لیکن کوئی بات نہیں ، مصباح نے بھی اچھا کھیلا ۔۔۔
محمد حفیظ کے متنازعہ رن آؤٹ کے بارے میں کیا رائے ہے ؟؟
ایک بات تو طے ہے کہ کوئی بھی امپائر پاکستان کے خلاف ایسا فیصلہ بھی دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا جس میں کوئی "شک" ہو
وجہ سب کو پتہ ہے کہ ان کی بیک پر کوئی طاقتور بورڈ نہیں ہے
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایسا فیصلہ "اُن" کے خلاف دیا جا سکتا:rolleyes:
لہذاٰ اس معاملے کو نظر انداز کرنے یا اس پر واویلا مچانے کی بجائے اپنے آپ کو درست کرنے کے لیے بطور "انسپریشن" لینا چاہیے
ویسے حفیظ نے مڑ کر دیکھا تو تھا اور رستہ بھی تبدیل کیا تھا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
قانون تو پھر قانون ہے ناں۔
یہ قانون امپائیر کی ثوابدیدی پر ہے
ویسے ہوتا یہ ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر ایسا کرے تو اس کو آؤٹ قرار دیا جائے گا۔ لیکن کل بتا رہے تھے کہ اگر امپائیر کو ایسا لگے کہ یہ رکاوٹ پیدا کر رہا ہے تو آوٹ دیا جائے گا سو کل انہوں نے آؤٹ دیا لیکن پاکستان بہت اچھا کھیلا
 
Top