چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں ( تبصرہ جات )

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کمال ہے ، کمال ہے ، کمال ہے ظفری بھائی
آج کچھ طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ کچھ بھی کرنے کو دل نہیں کر رہا تھا۔ اچانک یاد آیا آپ نے چوٹھی قسط لکھ دی ہو گی۔ پڑھنے کو بھاگا۔ اور دل باغ ،باغ ہو گیا بہت خوشی ہوئی یار ظفری بھائی کچھ زیادہ لکھا کریں نا تھوڑا تھوڑا لکھ کر چلے جاتے ہیں آپ
بہت مزہ آیا بہت خوب

جاری ہیں دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی
 

ظفری

لائبریرین
حضرت ظفری بھائی کیا بتائیں کہ دل کتنا مچلا اسی دھاگے میں تبصرہ لکھنے کا پر اصول کے ہاتھوں مجبور تھے۔ اور اب تو سمجھ میں بھی نہیں آ رہا کہ آپ کی تحریر کو داد کیسے دی جائے۔
سعود بھائی ۔۔۔۔ آپ یہاں آتے ہیں ، تحریر پڑھتے ہیں ، رائے کا بھی اظہار کرتے ہیں ۔ اس سے بڑی اور کیا داد ہوگی ۔ آپ اسی طرح آتے رہیں اور رائے کا سلسلہ چلتا رہا تو امید ہے کہ اس طرح لکھنے کی بھی تحریک انشاءاللہ زندہ رہے گی ۔ یعنی آپ احباب کی پذیرائی اور توجہ ب ہی اصل میں وہ محرکات ہیں ۔ جن سے مجھے اس طرح لکھنے کی تحریک ملتی ہے ۔ مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ محفل کے تمام دوستوں نے اس سلسلے میں میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے ۔ جن کا میں فرداً فرداً مشکور ہیں ۔
 

ظفری

لائبریرین
اوہ اتنے ساری عشق جمع ہو گئے تھے اس لے یاد ہی نہیں رہے ۔دو تو بچپن کے تھے نا اس لیے ان کو نہیں گنا
اس وقت بہت ایکسائیٹڈ تھی نا اس لیے لگتا ہے کہ آپ کا نام غلط لکھ گئی ۔ معذرت چاہتے ہیں

ویسے آپ کی اجالا اور شفق سے مجھے بھی دو بہنیں یاد آگئیں اور انکے نام سحر اور شفق تھے :)
ارے ۔۔۔ یہ کہاں اتنےسارے عشق ہوئے ۔ یہ تو انگلی پر گنے جاسکتے ہیں ۔ :grin:
نام کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ آپ مجھے سے مخاطب تھیں ۔ بس یہی کافی تھا ۔ :)
شفق اور اُجالا دراصل نام نہیں بلکہ یہ وہ تشبہات تھیں جو صبح کے کالج اور شام کے کوچنگ سینٹر کے اوقات کی ترجمانی کرتے ہیں ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
کمال ہے ، کمال ہے ، کمال ہے ظفری بھائی
آج کچھ طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ کچھ بھی کرنے کو دل نہیں کر رہا تھا۔ اچانک یاد آیا آپ نے چوٹھی قسط لکھ دی ہو گی۔ پڑھنے کو بھاگا۔ اور دل باغ ،باغ ہو گیا بہت خوشی ہوئی یار ظفری بھائی کچھ زیادہ لکھا کریں نا تھوڑا تھوڑا لکھ کر چلے جاتے ہیں آپ
بہت مزہ آیا بہت خوب

جاری ہیں دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی

دراصل میری بھی طبعیت آج کل ٹھیک نہیں ہے ۔ جب سے خالد صاحب کی عیادت کی ہے ۔ لگتا ہے مجھے بھی ان کے زکام کے وائرس لگ گئے ہیں ۔ :grin:
ایک بار پھر شکریہ کہ آپ تسلسل سے یہ تحریریں پڑھ رہے ہیں ۔ کم لکھنا دراصل رمضان کی وجہ سے ہے ۔ انشاءاللہ رمضان سے پہلے کوشش کروں گا کہ یہ قصہ سمیٹ سکوں ۔ کیونکہ رمضان کے بعد چھٹیاں ختم ہوجائیں گی ۔ اور بہت ممکن ہے کہ پھر یہ یکسوئی دوبارہ حاصل نہ ہوسکے ۔ بہرحال ایک بار پھر شکریہ کہ آپ ان تحریروں کو بہت پسند فرما رہے ہیں ۔ میرے حق میں دعا کجیئے گا ۔
 

جیہ

لائبریرین
میں نے تو نہیں پڑھی ظفری آپ کی یہ تحریر۔ ;)











میں کاپی پیسٹ‌ سے فائل بنا رہی ہوں، جب مکمل ہوگی تو پرنٹ کرکے پڑھوں گی بھی اور لائبریری میں محٍفوظ بھی کر لوں گی
 

ظفری

لائبریرین
میں نے تو نہیں پڑھی ظفری آپ کی یہ تحریر۔ ;)
میں کاپی پیسٹ‌ سے فائل بنا رہی ہوں، جب مکمل ہوگی تو پرنٹ کرکے پڑھوں گی بھی اور لائبریری میں محٍفوظ بھی کر لوں گی

اب پڑھ لجیئے گا ۔ اور ہاں ۔۔۔ ساتھ ساتھ پروف ریڈنگ کرنا نہ بھولیئے گا ۔ :cool:

اور ہاں ۔۔۔ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئیں کہ میں نے اوپر کی لائن ، آپ کے سب سے پہلے جملے کو پڑھ کر لکھی ۔ جب کوٹ کرکے پوسٹ کرنے کی کوشش کی تو علم ہوا کہ نیچے بھی آپ نے کچھ لکھ رکھا ہے ۔ :grin:

ِ : : میرے لیئے یہ اعزاز باعثِ افتخار ہوگا ۔ :cool:
 

ظفر عباس

محفلین
زبردست زبردست زبردست زبردست، بے حد پسند آئ آپکی یہ داستان۔ کبھی نہ ہو اسکا اختتام۔ اللہ کرے زوربازو اور زہادہ
 

شمشاد

لائبریرین
اگلا عشق فرمانے گئے تھے کہ اُسی پر قصہ تمام ہو گیا۔ اور وہ شادی کر بیٹھے۔

اب کیا داستان آگے چلے گی۔
 
Top