چند انتظامی تبدیلیاں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آپ سب کو محفل فورم میں چند اہم انتظامی تبدیلیوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنا چاہتا ہوں۔

پہلی خبر تو یہ ہے کہ برادرم محمد تابش صدیقی کو فورم ایڈمن کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ تابش کا شکریہ کہ انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے کی حامی بھری، اور امید کرتا ہوں کہ بطور ایڈمن وہ محفل فورم کے ارتقاء میں مزید بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔ یہ بھی امید کرتا ہوں کہ تابش کو تمام محفلین کا تعاون حاصل رہے گا۔

دوسری خبر بھی انتظامی نوعیت کی ہے۔ محفل فورم کے آغاز سے اب تک میں بطور ایڈمن اپنا کردار ادا کرتا آیا ہوں۔ بدقسمتی سے دیگر بڑھتی ہوئی مصروفیات کے باعث میں مزید اس ذمہ داری کو ادا کرنے سے قاصر ہوں اور فورم انتظامیہ سے الگ ہو رہا ہوں۔ میں بدستور فورم میں بطور ایک عام رکن فعال رہوں گا اور حتی المقدور اردو کی ترویج میں اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا۔ :)

والسلام
 
ربیع م

محفلین

غمناک و پسندیدہ.
 
نبیل بھائی اللہ کریم آپ کی مصروفیات میں آسانیاں پیدا فرمائیں ۔آمین
محمد تابش صدیقی بھیا آپ کو بہت مبارک ہو، ان شاء اللہ آپ کو ہمارا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔
 
م حمزہ

محفلین
السلام علیکم،
میں آپ سب کو محفل فورم میں چند اہم انتظامی تبدیلیوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنا چاہتا ہوں۔

پہلی خبر تو یہ ہے کہ برادرم محمد تابش صدیقی کو فورم ایڈمن کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ تابش کا شکریہ کہ انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے کی حامی بھری، اور امید کرتا ہوں کہ بطور ایڈمن وہ محفل فورم کے ارتقاء میں مزید بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔ یہ بھی امید کرتا ہوں کہ تابش کو تمام محفلین کا تعاون حاصل رہے گا۔

دوسری خبر بھی انتظامی نوعیت کی ہے۔ محفل فورم کے آغاز سے اب تک میں بطور ایڈمن اپنا کردار ادا کرتا آیا ہوں۔ بدقسمتی سے دیگر بڑھتی ہوئی مصروفیات کے باعث میں مزید اس ذمہ داری کو ادا کرنے سے قاصر ہوں اور فورم انتظامیہ سے الگ ہو رہا ہوں۔ میں بدستور فورم میں بطور ایک عام رکن فعال رہوں گا اور حتی المقدور اردو کی ترویج میں اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا۔ :)

والسلام
اللہ سے دعا ہے کہ اس کی مدد آپ کے شاملِ حال رہے ہمیشہ ہمیشہ۔ اللہ آپ کو ان تمام کاوشوں پر جزائے خیر عطا کرے جو آپ نے اردو محفل کے حوالے سے کی ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ کا رشتہ اور جذبہ محفل کے تئیں ویسے ہی برقرار رہے گا جیسے اب تک رہا ہے۔
ہم تمام کے تمام محفلین آپ کے مشکور و ممنون رہیں گے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
 
م حمزہ

محفلین
محمد تابش صدیقی صاحب! السلام علیکم۔

آپ کو اس ترقی پر ہم خلوصِ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں ۔

رہی بات تعاون کی ، تو وہ آپ کو ہمارے ساتھ کرنا ہوگا۔ ہماری الٹی سیدھی زبان کو ٹھیک کر کرکے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
وعلیکم السلام

میں آپ سب کو محفل فورم میں چند اہم انتظامی تبدیلیوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنا چاہتا ہوں۔
فراہم کیجیے حضور۔۔۔ ہم ہمہ تن گوش ہیں۔

پہلی خبر تو یہ ہے کہ برادرم محمد تابش صدیقی کو فورم ایڈمن کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ایڈمن؟ ویسے ایڈیشنل ایڈمن وہ "شفیق الرحمن والا ایڈیشنل بیل" جیسا تو نہیں۔۔۔
محمد تابش صدیقی کو بہت بہت مبارک ہو۔ :bighug:

تابش کا شکریہ کہ انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے کی حامی بھری، اور امید کرتا ہوں کہ بطور ایڈمن وہ محفل فورم کے ارتقاء میں مزید بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔
You offered him a deal he cannot refuse:devil:
بالکل کردار ادا کرنا پڑے گا۔ ورنہ کردار ہی رکھ لیا جائے گا۔ :devil3:

یہ بھی امید کرتا ہوں کہ تابش کو تمام محفلین کا تعاون حاصل رہے گا۔
یہ اچھی زور زبردستی ہے۔۔۔ :mad3:

دوسری خبر بھی انتظامی نوعیت کی ہے۔
پیش خدمت ہیں انتظامی خبریں۔۔۔ سب سے پہلے خبروں کی ہیڈلائن۔۔۔۔
جرمنی سے نبیل انتظامی خبروں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ تابش کو اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ محفلین ابھی اس خبر پر زیادہ تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔۔۔ دوسری خبر بتاتے ہیں اگلی سطر میں۔۔۔ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

محفل فورم کے آغاز سے اب تک میں بطور ایڈمن اپنا کردار ادا کرتا آیا ہوں۔
مشتری ہوشیار باش۔۔۔ یہ خبر نہیں ہے۔ :silent3:

بدقسمتی سے دیگر بڑھتی ہوئی مصروفیات کے باعث میں مزید اس ذمہ داری کو ادا کرنے سے قاصر ہوں اور فورم انتظامیہ سے الگ ہو رہا ہوں۔
محفلین! آپ دیکھ رہے ہیں احساس ذمہ داری، کہ بڑھتی ہوئی ذمہ داری کے سبب ذمہ داری سے الگ ہو کر کسی اور کو اضافی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ ہم اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ تمام محفلین سے گزارش ہے کہ کل اعلانات والے شعبہ کے باہر جمع ہوجائیں تاکہ اس احتجاج کو کامیاب بنایا جائے۔

میں بدستور فورم میں بطور ایک عام رکن فعال رہوں گا اور حتی المقدور اردو کی ترویج میں اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا۔ :)
دیکھا لوگو! خواص خواص ہوتے ہیں۔ میں پہلے ہی کہتا ہوں کہ ابن سعید بھی خادم کے روپ میں مخدوم ہے۔ عام رکن عام رکن ہی ہوتا ہے۔۔۔۔ اب بھی وقت ہے سنبھل جاؤ۔ عام پارٹی بناؤ۔ :devil3:

تفنن برطرف:
نبیل بھائی!
تابش کو منتظم کی ذمہ داری دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی نگرانی بھی فورم بہترین چلتا رہے گا۔ مگر وہیں پر آپ کے انتظامی امور سے الگ ہو کر "عام رکن" بننے پر اعتراض کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ آپ پہلے بھی مصروفیات کے سبب عمومی مراسلہ جات میں کم ہی نظر آتے ہیں لیکن اگر انتظامی طور پر بالکل ہی الگ ہوگئے تو آپ کے سالانہ ایک آدھے مراسلے بھی محفلین ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ کیوں کہ جہاں تک میرا خیال ہے کہ عمومی گفتگو میں زیادہ حصہ لینا یوں بھی آپ کا مزاج نہیں ہے۔ یوں تو آپ کے روز و شب کو آپ ہی بہتر سمجھتے ہیں مگر انتظامی امور سے بالکل الگ ہونے پر میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ محفل میں آپ کے مراسلات ڈھونڈے سے بھی نہ ملیں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
 
پہلے تو آپ کی محبت کا بہت شکریہ۔ :)
میرے خیال میں انتظامیہ سے الگ ہو کر شاید مجھے اپنے رائے کا اظہار کرنے میں قدرے زیادہ آزادی محسوس ہوگی، ورنہ میری کسی بے ضرر سی بات کا بھی بتنگڑ بنا لیا جاتا تھا۔ :)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے خیال میں انتظامیہ سے الگ ہو کر شاید مجھے اپنے رائے کا اظہار کرنے میں قدرے زیادہ آزادی محسوس ہوگی، ورنہ میری کسی بے ضرر سی بات کا بھی بتنگڑ بنا لیا جاتا تھا۔ :)
میں اس گھٹن کو سمجھتا ہوں مگر ۔۔۔۔ خیر۔۔۔ یعنی اب آپ میدان کارزار میں عملی انداز میں نظر آئیں گے۔ ;)
 
جاسمن

لائبریرین
تابش!
آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ کو خوشیاں، آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آپ کے وقت میں برکت دے۔ اور آپ سے اپنی پسند کے کام لے۔آمین!
اور نبیل بھائی! اداسی تو ہے لیکن آپ نے سوچ سمجھ کے یہ فیصلہ کیا ہوگا۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ کو دونوں جہاں کی خوشیاں، آسانیاں اور کامیابیاں نصیب کرے۔ آپ کے وقت میں برکت عطا فرمائے۔ اللہ اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 
زیک

مسافر
تابش مبارک ہو۔ امید ہے آپ انتظام اچھی طرح سنبھالیں گے

نبیل آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ محفل پر آپ نظر آئیں گے یا نہیں۔
 
پہلے تو آپ کی محبت کا بہت شکریہ۔ :)
میرے خیال میں انتظامیہ سے الگ ہو کر شاید مجھے اپنے رائے کا اظہار کرنے میں قدرے زیادہ آزادی محسوس ہوگی، ورنہ میری کسی بے ضرر سی بات کا بھی بتنگڑ بنا لیا جاتا تھا۔ :)
پہلے تو غم ناک کی ریٹنگ دینے لگی تھی مگر آپ کا یہ مراسلہ پڑھا تو بہت حوصلہ ہوا. بس اب کوچۂ آلکساں کی رکنیت اختیار نہ کر لیجیے گا اور پہلے سے زیادہ آزادی سے محفل میں مراسلہ جات لکھئیے.
 
Top