چند انتظامی تبدیلیاں

نبیل نے 'ضروری اعلانات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 26, 2018

  1. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,531
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    تابش بھائی! بہت بہت مبارک ہو ہمیں! آپ کے کاندھوں کے بوجھ میں تو اضافہ ہی ہوا مگر ہمیں چند بہترین محفلین میں سے ایک منتظم ملا. الحمدللہ!
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    وعلیکم السلام۔۔
    نبیل بھائی یہ آپ نے کیا کیا۔۔بالکل اچھا نہیں کیا۔۔:unsure:
    پوری محفل میں آپ کا ہی "رعب" تھا۔۔:p

    مذاق برطرف۔۔ اللہ پاک آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔۔آمین
    یقینا آپ نے بہت محنت کی ہے اس فورم کے لیے۔۔ اور اب یقینا اس فیصلے کے پیچھے بھی یقینا چھوٹی موٹی مصروفیت تو نہیں ہوں گی۔۔ لیکن پھر بھی آپ نے بہت بہترین فیصلہ کیا۔۔ تابش بھائی کا انتخاب اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ۔۔یقینا وہ بھی اس قابل ہیں۔۔الحمد اللہ
    تابش بھائی کو بے حد مبارک باد۔۔۔
    [​IMG]
    اللہ پاک تابش بھائی کو بھی احسن طریقے سے اس ذمہ داری کو پورا کرنے توفیق دے۔۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 2
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,223
    تبدیلی سے ایک گزارش ہے کہ سابقہ دور حکومت میں ہونے والی نا اہلیوں پر نظر ثانی کے لئے کمیٹی قائم کی جائے:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    تابش صدیقی صاحب آپ کو مبارک ہو۔ بطور محفلین میں آپ سے تعاون کرتا رہوں گا۔

    گویا میں کہہ سکتا ہوں کہ
    آ ملیں "ہیں" سینہ چاکانِ چمن سے سینہ چاک :)

    جیسے آپ خوش ویسے سب خوش لیکن یہ کہ ہر سال محفل کی سالگرہ کا خطبہ آپ ہی سے ارشاد فرمانے کی استدعا ہے! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • زبردست زبردست × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 1
  5. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    11,610
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    تابش بھائی مبارک ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,941
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    وعلیکم السلام

    مجھے ذاتی طور پر آپ کے انتظامیہ سے الگ ہونے پر بے انتہا دکھ ہوا ہے۔ آپ کے انٹرویو میں بھی اس جانب اشارہ تھا اور میں اس وقت سے ہی بے چینی کا شکار ہو گئی تھی۔

    نبیل بھائی آپ کی خدمات کا بے انتہا شکریہ۔ کافی افراد آپ پر ذاتی حملے کرتے آئے ہیں اور آپ کی برداشت اور خندہ پیشانی کو میں سلام پیش کرتی ہوں۔ آپ نے اس کے باوجود محفل کو آگے بڑھانے کا عمل روکا نہیں اور انتہائی مثبت انداز میں اس سفر کو جاری رکھا۔

    اس کے علاوہ جس طرح آپ نے انتظامی امور انتہائی عمدہ طریقے سے سر انجام دئیے اس پر واقعی آپ ڈھیروں داد کے مستحق ہیں۔ میرا اپنا ذاتی تجربہ محفل پر بہترین رہا ہے۔ جانبدار تنقید کرنے والے کچھ بھی کہیں لیکن آپ کے پاس منتظم ہوتے ہوئے کافی طاقت تھی لیکن میں نے کبھی آپ منتظمین کی جانب سے اس طاقت کا غلط استعمال ہوتے نہیں دیکھا۔ محفل پر انتظامی امور میں جن اعلیٰ معیارات اور شفافیت کو آپ نے متعارف کروایا اور قائم رکھا، اس پر ہم آپ کا جتنا بھی شکریہ کریں بہت کم ہے۔

    میں ایک جگہ پر کافی گڑبڑ حرکتیں دیکھ چکی ہوں لہذا میں آپ سب منتظمین کی دل سے قدر کرتی ہوں۔ الزام تراشیاں کرنے والوں کو کبھی اپنے بدصورت رویے نہیں نظر آئے۔ آپ جتنی عزت اور محبت کے مستحق ہیں افسوس کہ ہم آپ کو دینے میں ناکام رہے۔

    آپ کی اردو کے لئے خدمات ہمیشہ ہی یاد رکھی جائیں گی البتہ تنگ نظر افراد کا کہیں نام نہیں ہوگا۔ محفل کے برعکس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت گھٹن پائی جاتی ہے۔ یہاں پر ہم اپنا نظریہ کھل کر بیان کر سکتے ہیں اور اس نفرت کا مقابلہ کر سکتے ہیں جو ہمارے معاشرے میں سرایت کر گئی ہے۔ اس سب کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔

    آپ کی خدمات کا ایک بار اور بے انتہا شکریہ۔ آپ نے نئے انتظامی ڈھانچے میں آئی ٹی فورم سنبھالنے کا عندیہ دیا تھا۔ امید ہے کہ ہم آپ کو ایک بار پھر منتظم کے عہدے پر دیکھیں گے :)

    آپ کے لئے بے انتہا نیک تمنائیں اور دعائیں۔ اللہ پاک آپ کے لئے زندگی کے ہر معاملے میں بے انتہا آسانیاں عطا فرمائے اور آپ کو نیک اعمال کا بہترین اجر عطا فرمائے آمین۔

    اگر آپ "منہ توڑ" جواب :terror: عنایت فرمائیں گے تو مجھے ذاتی طور پر بہتتتتتتتتتتت خوشی ہوگی :sneaky::D
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,941
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ویری ویری ویری سیڈ!!!!!
    نبیل بھائی کے نام کے ساتھ محفلین لکھا بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا۔ میری خواہش تھی کہ بانیان میں سے کم از کم یہ تو منتظم رہتے :unsure::(
     
    • متفق متفق × 1
  8. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,459
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    کافی سال پہلے محفل کی سالگرہ پر لکھا تھا کہ محفل کی کامیابی کی نشانی یہ ہو گی کہ تمام بانیان کے جانے کے بعد بھی یہ قائم و دائم رہے۔ اب دیکھیں گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  9. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,941
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    محمد تابش صدیقی بھائی آپ کو بے انتہا مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ امید ہے آپ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔ آپ سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,550
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    سب سے پہلے شکریہ نبیل بھائی۔ آپ نے اتنی خوبصورت محفل کی بنیاد رکھی اور اسے اتنے سالوں تک بہترین طریقے سے چلاتے رہے۔اردو ویب کے لیے آپ کی خدمات گراں قدر ہیں، اس فورم کے حق میں آپ سے بہتر فیصلہ کوئی نہیں کر سکتا ہم آپ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ فیصلہ محفل کے حق میں سعد ثابت ہو۔
    محمد تابش صدیقی بھائی کو بہت بہت مبارکباد۔ اللہ سے دعا ہے کہ ذمے داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
    اور آخر میں Newly appointed ایڈمن صاحب سے گزارش ہے کہ نبیل بھائی کو Emeritus Admin کے خطاب سے سرفراز کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  11. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,223
    کیا آپ بھی جا رہے ہیں؟ :sad:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    السلام علیکم
    نبیل بھائی اپنا فیصلہ واپس لیجیے پلیز!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  13. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,821
    موڈ:
    Asleep
    مبارک ہو تابش بھائی :)
     
  14. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,941
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اگر کوئی ایسا کام طے پا جاتا ہے تو ہمیں بھی یاد فرما لیجئے گا۔ ہم بخوشیییییی حاضر ہو جائیں گے :female-fighter:

    متفق!!! اگر ایسا ہو جاتا ہے تو مجھے واقعی خوشی ہوگی۔ بھائی صاحب بے شک ذمہ داریوں کا بٹوارہ کر لیتے لیکن اپنی جگہ نہ چھوڑتے!
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 27, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,131
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ان شاء اللہ، اس اعتماد پر پورا اترنے کی استطاعت کے مطابق کوشش جاری رکھوں گا۔
    خواہش تو یہی تھی کہ آپ بطورِ بانی منتظم اپنی حیثیت برقرار رکھتے۔ البتہ یقیناً یہ فیصلہ آپ نے کافی غور و خوض کے بعد لیا ہو گا، اور اسی میں آپ کے لیے بہتری ہو گی۔ امید ہے کہ بطورِ بانیِ محفل آپ کے خطابات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,221
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Amused
    بہت بہت مبارک ہو تابش برادر۔
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,461
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    نبیل بھائی اللہ تعالی آپ کی خدمات کو قبول فرمائے اور ہمیشہ عافیت کی زندگی نصیب فرمائے۔

    محمد تابش صدیقی بھائی اللہ تعالیٰ آپ کے لیے یہ منصب مبارک فرمائے اور آسانیاں نصیب فرمائے۔

    ویسے آپ سچ میں باہمت انسان ہیں۔ اتنی ذمہ داریاں اٹھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  18. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,131
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت شکریہ ربیع بھائی۔
    بہت شکریہ عدنان بھائی۔ تعاون کی یقین دہانی کا الگ شکریہ۔
    آمین۔ جزاک اللہ خیر۔
    بہت شکریہ عرفان بھائی۔
    آمین۔ بہت شکریہ فرقان بھائی۔
    بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی۔

    اپنی باری آئی تو زور زبردستی۔:unsure:
    کوشش تو یہی رہے گی۔
    آمین۔ جزاک اللہ خیر جاسمن بہن۔
    بہت شکریہ زیک۔
    آمین۔ جزاک اللہ خیر ہادیہ بہن۔
    سابقہ حکومت کے اچھے کاموں کو جاری رکھا جائے گا۔ :sneaky:
    بہت شکریہ وارث بھائی۔
    بہت شکریہ چوہدری صاحب۔
    جزاک اللہ خیر سائرہ بہن۔
    آمین۔ جزاک اللہ خیر۔
    پہلے اس کا مطلب بتائیں۔
    بہت شکریہ ذیشان بھائی۔
    بہت شکریہ عباس بھائی۔

    تمام احباب کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور تعاون کی یقین دہانیوں پر ایک بار پھر شکر گزار ہوں۔ اپنی استطاعت اور فہم کے مطابق محفل کے معاملات چلانے کی کوشش رہے گی۔ بلاشبہ یہ ایک کٹھن کام ہے۔ انسان ہونے کی حیثیت سے کمی بیشی رہ جانا فطری عمل ہے۔ جہاں کسی کو مجھ سے کوئی شکایت ہو، وہ برملا اس کا اظہار کر سکتا ہے۔ فورم کی بہتری یا نظامت میں بہتری پر کوئی تجویز دینی ہو تو بلا تردد دے سکتے ہیں۔

    نبیل بھائی کا نظامت چھوڑنا، اور مجھے منتظم بنانا ایسا ہی ہے، جیسے کسی تجربہ کار کھلاڑی کی ریٹائرمنٹ پر ناتجربہ کار کھلاڑی کو اس کی جگہ کھلانا۔ :)
    بہرحال ابن سعید بھائی جیسے دور اندیش اور تجربہ کار منتظم کے ہوتے ہوئے ایک اطمینان اور حوصلہ موجود ہے کہ اگر ناتجربہ کاری کی وجہ سے کچھ مسئلہ ہوا بھی تو وہ سنبھال لیں گے۔ :)

    چیزوں کو سیکھنے، سمجھنے میں وقت لگے گا، اس دوران آپ احباب کے تعاون کا طلبگار رہوں گا۔

    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ذمہ داری سے احسن انداز سے عہدہ برآ ہونے، اور عدل و انصاف کے ساتھ معاملات کا فیصلہ کرنے کی استطاعت اور توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  19. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,131
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آمین۔ جزاک اللہ خیر۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    نبیل بھائی!! اردو محفل کے لیے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ہم تہہ دل سے اس بزم کو سجانے اور کئی سالوں تک اس کی آبیاری کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ البتہ منتظم کی کرسی چھوڑنے پر ایک دھچکا ضرور لگا ہے۔ امید ہے کہ محفلین کے دھرنے آپ کو اس کرسی پر دوبارہ بٹھا کے چھوڑیں گے۔ :)
    اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے۔ آمین!!

    محمد تابش صدیقی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ آپ اس عہدے کے اہل ہیں۔ امید ہے کہ آپ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر