چاند

تو پھر یہ بتائیے کہ نماز پڑھنے کے لئے کس نے گھڑی دیکھنے کا کہا ہے؟ ہر بار سائے دیکھ کر فیصلہ نہیں کر سکتے؟
سائے تو کب کے عنقا ہو چکے محترمی قیصرانی صاحب! سکائی سکریپرز کے اس دور میں دھوپ چھاؤں اب کہاں رہ گئی! ادھر فلیٹوں کے اندر تو ہوتی ہی مصنوعی روشنی ہے۔

ایک شعر جناب عزیزامین سے معذرت کے ساتھ:
لوگ قد آور ہو جائیں تو​
عنقا ہو جاتے ہیں سائے​
۔۔۔ زیادہ آداب۔
 

عینی شاہ

محفلین
جہاں تک مجھے علم ہے عینی شاہ، ملائکہ اور عائشہ عزیز کے اوتاروں میں مانو بلی کی تصاویر ہیں۔ آپ ان کو ذاتی پیغام میں درخواست کریں، شاید وہ مان جائیں۔
نہین انکل ہم کیوں مان جائیں انکی یہ بات مرضی ہے نا ہماری ہمین بیلیاں اچھی لگتی ہیں ہم تو نہین چینج کر رے بس :cautious:
 
کیون کیون کیوں بدل لوں انکل کیا کہتی ہے یہ اپکو :eek:

عزیزہ عینی شاہ ۔
ہمارے دوست کو دو چیزیں اچھی نہیں لگتیں: ایک بلی اور ایک شیر (اگرچہ اس کے ہجے ’’شعر‘‘ ہوں)۔
ویسے ان کے اپنے دستخط میں بہت عمدہ شعر لکھا ہے۔

اس بار جو ایندھن کے لیئے کٹ کے گرا ہے
چڑیوں کو بڑا پیار تھا اس بوڑھے شجر سے
 

عینی شاہ

محفلین
عزیزہ عینی شاہ ۔
ہمارے دوست کو دو چیزیں اچھی نہیں لگتیں: ایک بلی اور ایک شیر (اگرچہ اس کے ہجے ’’شعر‘‘ ہوں)۔
ویسے ان کے اپنے دستخط میں بہت عمدہ شعر لکھا ہے۔
جی انکل ۔۔اب دیکھین نا کہتے ہیں پک چینج کر لوں :cautious:اب یہ مانو کوئی پک سے نکل کر انکو کچھ کہہ رہی ہے :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز بھائی اردو محفل کی انتظامیہ یہ اصول تو نہیں بنا سکتی کہ فلاں فلاں تصویر اوتار میں نہ رکھی جائے اور فلاں فلاں رکھی جائے۔ ہاں بیہودہ یا نازیبا قسم کی تصاویر کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔
 

ملائکہ

محفلین
بس جو ہے وہ ہے ہمیں ایک دوسرے کی مجبوریوں کا خیال رکنا چاہیے؟

عزیزہ عینی شاہ ۔
ہمارے دوست کو دو چیزیں اچھی نہیں لگتیں: ایک بلی اور ایک شیر (اگرچہ اس کے ہجے ’’شعر‘‘ ہوں)۔
ویسے ان کے اپنے دستخط میں بہت عمدہ شعر لکھا ہے۔
چلیں میں نے بدل دی ہے نو بگ ڈیل:)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے لیکن پہلے تمہارا اوتار دیکھ کر فوراً علم ہو جاتا تھا کہ یہ بھتیجی کا مراسلہ ہے۔
 
لیجئے صاحب، بات چاند کے حوالے سے چل رہی تھی، سو ہم بھی چاند لے آئے، کتابوں سے نکال کر۔
پر کیا کریں، بے چارے کا لہو ہو رہا ہے کب سے!!
 
جنابِ عزیزامین ۔
ایک سوال چل رہا ہے، کہ چاند کی شکلیں کیوں کر بدلتی ہیں۔ اپنی زمین سے دیکھیں تو مہینے کے شروع میں کمان جیسا، پھر بڑھتے بڑھتے نصف دائرہ، پھر پورا چاند! پھر دوسری طرف سے گھٹنے لگتا ہے اور نصف دائرہ رہ جاتا ہے، مزید گھٹتا ہے تو پھر کمان جیسا ولے رُخ دوسری طرف! پھر دو تین راتوں کے لئے گویا ’’کہیں چلا جاتا ہے‘‘۔ پھر مہینے کا شروع اور وہی کمان جیسا! ۔۔۔

اس پر کچھ غیر سائنسی انداز میں بات ہو جائے۔
 
Top