چائے کے رسیا متوجہ ہوں :)

آپ کتنی چائے پیتے ہیں؟

  • بہت زیادہ

    Votes: 6 15.8%
  • بہت

    Votes: 16 42.1%
  • بس پی لی

    Votes: 13 34.2%
  • شاذ و نادر

    Votes: 3 7.9%
  • کبھی نہیں پی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    38
عام طور پر دو وقت پیتا ہوں۔ کبھی کبھار تین مرتبہ بھی پینی پڑتی ہے۔ اور اس کے نتیجے میں بروقت نیند نہ آنے کا مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ بالکل چھوڑنے سے معمولات پر کافی اثر پڑے گا، سو کچھ کم کرکے دیکھتے ہیں۔:)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عام طور پر دو وقت پیتا ہوں۔ کبھی کبھار تین مرتبہ بھی پینی پڑتی ہے۔ :)
عموما ً ایک ۔ کبھی دو اور کبھی کبھار تین بھی ۔ یہ موسم گرما ہوا۔
موسم سرما میں پلس ون کا فارمولا۔
یعنی عموماً دو کبھی تین اور کبھی کبھار چار۔
 

جاسمن

لائبریرین
گرمیوں میں دو کپ(ناشتہ کے وقت اور گیارہ بجے صبح) یا کبھی تین(شام کے وقت) ۔ سردیوں میں تین یا کبھی چار۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جاسمن آپی چائے چھوڑنا کفران نعمت میں شمار ہر سکتا ہے۔ خیال رکھیے گا۔

آپ نے ویڈیو نہیں دیکھی شاید۔ :)

ڈاکٹر صاحب کہہ رہے ہیں کہ چائے ایک نشہ ہے اور اسے پینے سے ایک قسم کا سرور ملتا ہے اور چائے نہ پینے سے طبیعت میں اداسی چھا جاتی ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
میں صبح ایک کپ پیتا ہوں ناشتے میں۔

آفس والے دن بھر میں دو کپ چائے پلاتے ہیں۔

رات کو کبھی کبھی ایک کپ چائے پی لیتا ہوں۔

اس کے علاوہ دوستوں کے ساتھ باہر بھی کبھی کبھی چائے پینے کا اتفاق ہو جاتا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پول ویسے تفریحاً شامل کر دیا ۔ ڈیٹا اینالسز کا خیال ذہن میں نہیں تھا۔ :)
صرف ڈیٹا کی بات نہیں عنوان بھی بہت غلط ہے ۔
چائے کے رسیاؤں کو طلب کیا گیا ہے۔ وہ تو پول کا آخری آپشن دیکھ کر ہی چائے چھوڑ دینے کا سوچنے لگیں گے ۔ :sneaky:
 
Top