چائے والا ۔۔۔ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے بے رحم ہاتھوں میں

فلک شیر

محفلین
پھر آپ نے کہنا تھا کہ سوال انگریزی نہ تھا۔۔۔ جواب کیوں انگریزی دیا۔۔۔۔ :D
جو حالات پیدا ہو رہے ہیں یہاں، ہمیں اجازت دیجیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ دھیان سے سیدھی راہ پہ سفر کیجیے گا ، خطرات کی نشاندہی ہو رہی ہے
 

arifkarim

معطل
ہم شہرت سے مرعوب قوم ہیں.
اور شہرت کا ذریعہ کچھ بھی ہو، اس سے غرض نہیں.
ایک چائے والا ایک حد تک ہی اس دباؤ کو برداشت کر سکتا ہے. بہہ جائے گا اسی دھارے میں.
اور قوم بھی خوش رہے گی کہ اس کے نزدیک شہرت ہی سب کچھ ہے.
خیر اس معاملے میں پاکستانی اکیلے نہیں ہیں۔ کچھ عرصہ قبل امریکہ میں سروے ہوا جس میں عوام کو مختلف جاب آفرز دی گئیں کہ ان میں سے کسکا انتخاب کریں گے۔ اور حیرت انگیز طور پر عوام کی اکثریت نے قابل اور منافع بخش جابز کی بجائے ایک معروف شخصیت کا اسسٹنٹ بننا پسند کیا۔ یعنی یہ شہرت کی مرعوبیت ہر معاشرے میں ہے۔ کہیں کم تو کہیں زیادہ۔

Blue-eyed Pakistani chaiwala lands modelling contract
لیجیے۔
پہلا قدم ۔ یا پہلا شکار ؟
Chai wala is no more chai wala, now he is fashion wala!
l_118190_105600_updates.jpg
کام کیا ہوگا؟ ماڈلز کو چائے بنا کر دینا؟

غیرت کا جنازہ ہے۔۔۔ذرا دھوم سے نکلے!
کیا ماڈلنگ و ایکٹنگ بے غیرت کام ہیں؟

کے دس ‏میڈیا کو ایک چائے والا نظر آ گیا لیکن یہاں تو لاکھوں ریڑھی والے، تندور والے ،دودھ سوڈے والے بے روزگار نوجوان ہیں ان کا کیا قصور؟
انکا قصور یہ ہے کہ انکی لاٹری نہیں نکلی

ویسے ایک بات تو کنفرم ہے مودی بھی چائے والا تھا آج انڈیا کا وزیراعظم بن گیا پاکستانی چائے والے کل کو صدر بن سکتا ہے
چائے والے کا بیٹا تھا خود چائے والا نہیں تھا

جب کہ میں‌ دو تین دن سے یہ پہلا رخ دیکھ دیکھ کر طبیعت خراب کر بیٹھا ہوں، ہر طرف سے کچھ نہ کچھ جلنے کی سی بُو آ رہی ہے مسلسل۔ :)
برنول کا استعمال کریں

ون پاؤنڈ فش والا یاد ہے
یہ تو نہیں البتہ ٹائیں ٹائیں فش یاد ہے
 

زیک

مسافر
کچھ عرصہ قبل امریکہ میں سروے ہوا جس میں عوام کو مختلف جاب آفرز دی گئیں کہ ان میں سے کسکا انتخاب کریں گے۔ اور حیرت انگیز طور پر عوام کی اکثریت نے قابل اور منافع بخش جابز کی بجائے ایک معروف شخصیت کا اسسٹنٹ بننا پسند کیا۔
سورس؟
 
یہ میڈیا کی یا معاشرے کی فکری پسماندی کا ایک مظہر ہے
ان فکری پسماندگیوں کی نشان دہی کے علاوہ۔۔انہيں دور کرنےکے لیے بھی کچھ مخلص لوگوں کی ضرورت ہے ۔۔
ہم شہرت سے مرعوب قوم ہیں.
اور شہرت کا ذریعہ کچھ بھی ہو، اس سے غرض نہیں.
اور اس کے لیے حرام ذرائع اختیار کرتے ذرا بھی نہیں کتراتے ۔۔تقدس اور مرعوبیت اکثر گمراہی کی طرف ہی لے جاتے ہیں جب یہ حد سے بڑھ جائیں ۔۔۔
کوئی اس معصوم شخص کو سمجھائے کہ سنہری خواب دیکھنے کے بجائے ان میڈیا والوں سے (کہ جو اُسے پروڈکٹ بنا کر ریٹنگ کے حصول میں مگن ہیں) اتنی رقم وصول کرے کہ خود کو تعلیمی اور تہذیبی زیور سے آراستہ کرلے کہ کل کو کوئی اُسے طعنہ نہ دے سکے۔
معصوم کو معصوم کہا ہی اس لیے جاتا ہے کہ وہ دوسروں کی چالیں سمجھ نہیں پاتا اپنی معصومیت کی بنا پہ۔۔۔اور جب تک اسے سمجھ آتی ہے وقت گزر چکا ہوتا ہے۔۔۔سانپ گزر گیا اب لکیر پیٹتے رہو۔۔میڈیا سانپ کی طر ح ہی تو ہے جسے اپنے چنگل میں جکڑ لے اس کا خون چوس کے ہی چھوڑتا ہے ۔۔بلکہ ان کے ہاں تو مرا ہوا ہاتھی بھی سوا کڑوڑ کا۔۔۔اب یہ بندہ کیا کرتا ہے ۔۔۔اور چائے والا کااونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔۔۔۔آپ کا مشورہ شور و غل میں شاید اس بے چارے تک پہنچ نا پائے ۔۔۔میرا مطلب میڈیا کے شورو غل میں ۔۔۔
مجھے تو لگتا ہے چائے والا عمران خان کی سازش ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو اسلام آباد لایا جا سکے
ہے تو قیاس مگر بعید از حقیقت اور خالی از علت نہیں ہے ۔۔۔
اور وہ اس سے زیادہ ہینڈسم اور کیوٹ ہیں ۔۔
اے تے وچارہ لگدا وی چُرلو جیا اے :D
عامر صاجب رب نے سب نوں سوہنا بنایا اے تسی اودی تخلیق اچ نقص پے کڈدے او ۔۔۔کہ اے انسان نہیں چڑلو اے ۔۔۔چِیتا جے کہ پُل گئے او رب کی آکھدا اے قرآن اچ۔۔۔۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ﴿التين: ٤﴾
سیانے تاں اِیو گل سمجھاندے نیں ۔۔۔کسے دا وی مذاق نا اُڈاؤ اے نا ہووے کہ تَواڈا وی مذاق اُڈایا جاوے۔۔
ویسے ایک بات تو کنفرم ہے مودی بھی چائے والا تھا آج انڈیا کا وزیراعظم بن گیا پاکستانی چائے والے کل کو صدر بن سکتا ہے
مودی کی ڈمی ۔۔۔لنک ملاحظہ ہو۔۔محض مزاح کی خاطر۔۔۔
 
آخری تدوین:
نہیں۔۔۔
آپ آلو چنے کا اسٹال بھی لگاسکتے ہیں۔۔۔۔
:D:D:D:D:D
آپ آئیں گے پھر کھانے تو ایسی مرچیں ڈال کے کھلاؤں گا کہ تا دم آخر سی سی کرتے رہیں گے تو جب کوئی نام پوچھے گا تو پھر سی سی ہی کریں گے اور اگلا بندہ ہی ہی کرے گا جیسا کہ آپ کا یہ شاندار تبصرہ پڑھ کر میں کر رہا ہو ں۔۔
 
عامر صاجب رب نے سب نوں سوہنا بنایا اے تسی اودی تخلیق اچ نقص پے کڈے او ۔۔۔کہ اے انسان نہیں چڑلو اے ۔۔۔چِیتا جے کہ پُل گئے او رب کی آکھدا اے قرآن اچ۔۔۔۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ﴿التين: ٤﴾
سیانے تاں اِیو گل سمجھاندے نیں ۔۔۔کسے دا وی مذاق نا اُڈاؤ اے نا ہووے کہ تَواڈا وی مذاق اُڈایا جاوے۔۔
سر میرے خیال میں مذاق کرنے اور مذاق اڑانے میں کافی فرق ہو تا ہے ۔۔۔ اور چُر لو لفظ کا تعلق شکل سے نہیں حلیے سے ہے ۔۔ آپ میرا پہلہ فقرہ پڑھیں ۔۔ اس سے زیادہ ہینڈسم اور کیوٹ ہیں تو مطلب یہ ہینڈسم اور کیوٹ ہے لیکن کافی لوگ اس سے بھی زیادہ ہینڈسم اور کیوٹ ہیں۔ اسکا کہیں سے یہ مطلب نہیں نکلتا کہ میں نے اسے بد صورت کہا ہو یا اس کی شکل میں نقص نکالے ہوں ۔
 

سید عمران

محفلین
آپ آئیں گے پھر کھانے تو ایسی مرچیں ڈال کے کھلاؤں گا کہ تا دم آخر سی سی کرتے رہیں گے تو جب کوئی نام پوچھے گا تو پھر سی سی ہی کریں گے اور اگلا بندہ ہی ہی کرے گا جیسا کہ آپ کا یہ شاندار تبصرہ پڑھ کر میں کر رہا ہو ں۔۔
میرا آنا تو مشکل ہے۔۔
البتہ صاحب لڑی بھائی @ محمد احمد کو آپ کے پاس بھیج دوں گا۔۔۔
پھر رج کے ان کی مہمان نوازی کیجیے گا!!!
 
Top