چائے والا ۔۔۔ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے بے رحم ہاتھوں میں

فلک شیر

محفلین
نیرنگ خیال
مولائی ! مدتوں آپ شہر اقتدار میں جھاڑ جھنکاڑ اور متروک پہاڑی رستوں کی خاک چھانتے رہے، ایک چکر ادھر اس کبود چشم شیرِ سیاہ فروش کے قہوہ خانے کا نہ لگایا بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ آج قسم کھا کر کہہ سکتے ، کہ لاہور والو ! قسم امام پاک کی میں بھی کبھی اس کے ہاتھوں سے پی چکا ہوں، جس کی آنکھوں سے آج لوگ پینا چاہتے ہیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
حضرت! کیا معلوم کہ کبھی ہم نے جانے انجانے وہاں سے پی ہی لی ہو۔۔۔۔ لیکن وہ آنکھ نہ پائی ہو۔۔۔۔۔ یوں بھی ہم مرد حضرات کو گھورنے اور تاڑنے اور پھر "یاد رکھنے" کے تو بالکل بھی قائل نہیں۔۔۔ دعا ہے کہ بقیہ زندگی بھی بس یوں ہی "سیدھی راہ" کے مسافر رہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
بلا شک عزت ذلت شہرت سب رب سچے کے ہاتھ ۔ اور وہ جسے چاہے جیسے چاہے نواز دے ۔
خان صاحب کو نواز دیا اس نے اپنی حکمت سے ۔ میڈیا تو بہانہ اور اک سبب بنا ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
فلک شیر

محفلین
حضرت! کیا معلوم کہ کبھی ہم نے جانے انجانے وہاں سے پی ہی لی ہو۔۔۔۔ لیکن وہ آنکھ نہ پائی ہو۔۔۔۔۔ یوں بھی ہم مرد حضرات کو گھورنے اور تاڑنے اور پھر "یاد رکھنے" کے تو بالکل بھی قائل نہیں۔۔۔ دعا ہے کہ بقیہ زندگی بھی بس یوں ہی "سیدھی راہ" کے مسافر رہیں۔
اچھا اچھا ، تو آپ سیدھی راہ کے مسافر ہیں
ٹھیک
پینے پلانے اور گھورنے تاڑنے کی باتیں نہ کریں پھر اور وہ بھی مردوں سے متعلق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صنف ادر سے البتہ اپنی یافت کا اشارہ فرما دیا آپ نے ، واقعی؟
 
زندگی گواہ ہے کہ ہم صراط مستقیم پر ہی رہے ہیں۔
لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔۔۔۔ میاں ایسی قبیح حرکات کے تو پاس سے نہیں گزرے۔۔۔ اب یہ ادر سنسکرت والا ہے تو یہ صنف کب سے ہوگئی۔۔۔۔ :p عربی والا ہے تو اس کے مطلب نہیں آتے ہم کو۔۔۔۔ ;)
باقی جملہ ناسمجھی کی نذر کیا ہے۔۔۔ :whistle::biggrin:
 
انگریزی کی طرف توجہ کیوں نہیں گئی آپ کی؟:)
 
Top