پی ٹی سی ایل کی خدمات ۔۔۔۔۔۔۔

طالوت

محفلین
اس موضوع کا مقصد پی ٹی سی ایل پاکستان کی پرانی اور نئی خدمات کو زیر بحث لانا اور احباب کے سامنے پیش کرنا ہے ۔۔۔ تاکہ پاکستان میں موجود صارف خصوصا پاکستانی محفلین اس سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکیں ۔۔۔ امید ہے کہ اس کام میں آپ بھی میرا ہاتھ بٹائیں گے ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
مفت انٹرنیٹ

پی ٹی سی ایل کی جانب سے مفت انٹرنیٹ کی سہولت دی جا رہی ہے ۔۔۔
User Name: ptcl
Password: ptcl
Access No: 13177777

رات 10 بجے سے صبح 7 بجے تک مفت انٹر نیٹ کی سہولت استمعال کی جا سکتی ہے ۔۔۔ اور اس کی کوئی حد نہیں ۔۔۔
صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک 100 گھنٹے ہر ماہ مفت استمعال کیے جا سکتے ہیں۔۔ تاہم 100 گھنٹوں سے زائد استمعال شدہ گھنٹے 6 روپے فی گھنٹہ وصول کیا جائے گا ۔۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
سیٹلائیٹ ٹیلیویژن کی سہولت

پی ٹی سی ایل کی جانب سے 100 ٹی وی چینلز کی سہولت دی جا رہی ہے ۔۔۔
آپ کو سہولت ہو گی کہ چینلز کو بچوں کی پہنچ سے "دور" رکھ سکتے ہیں ۔۔۔
آپ کو سہولت ہو گی کہ "لائیو" پروگرام ریورس کر کے دیکھ سکیں۔۔۔
آپ کو سہولت حاصل ہو گی کہ آپ اپنی پسندیدہ فلموں یا پروگرامز سے لطف اندوز ہو سکیں۔۔
اور جناب 31 دسمبر 2008 تک آپ کو ٹیلیویژن کی یہ سہولت مفت حاصل رہے گی۔۔ تاہم یہ سہولت ابھی صرف کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں تک محدود ہے۔۔۔
(اس کے ٹیرف کا کسی کو پتہ ہو تو شئیر کریں)
 

طالوت

محفلین
جی ضرور منفی پہلووں کو بھی زیر بحث لایا جا سکتا ہے ۔۔ مگر اصل مقصد ان خدمات کو بیان کرنا ہے جو پی ٹی سی ایل اپنے سارفین کو مہیا کر رہا ہے ۔۔۔ تاہم اگر صرف خدمات کے ہی منفی پہلووں پر بات کی جائے تو بے جا بحث سے بچا جا سکتا ہے ۔۔۔ مثلاََ "مفت انٹرنیٹ کی سہولت کے بظاہر فائدے ہی فائدے نظر آتے ہیں تاہم اگر آپ یا کسی اور صاحب کے علم میں اس کا کوئی منفی پہلو بھی ہو تو سامنے لایا جا سکتا ہے ۔۔۔
مجموعی طور پر کوئی پابندی نہیں ۔۔۔
وسلام
 
السلام علیکم،

یہ رہے پی ٹی سی ایل سمارٹ کے ٹیرف http://www.ptclsmart.com.pk/packages.html۔ ٹیلی ویژن ریورس کرنے کی سہولت صرف ایک وقت میں ایک ہی چینل پر دی گئی ہے اور آپ اس میں کسی بھی چینل کی ایک یا شائد دو گھنٹے کی ریکارڈنگ کر کے بعد میں دیکھ سکتے ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ میں اپنا پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کا تجربہ بھی بیان کرنا چاہوں گا جو کہ انتہائی تلخ رہا ہے۔ اس کی سپورٹ ٹیم میں نجانے کونسے لوگ بھرتی کئے گئے ہیں، جو کبھی بھی کسی مسئلے کو حل نہیں کر پائے، ان کو یہ بات تک معلوم نہیں ہوتی کہ جس مسئلے کی بابت ان سے پوچھا جا رہا ہے وہ مسئلہ یوزر کی جانب ہے یا پی ٹی سی ایل کے اینڈ پر۔ ان کا ہر مسئلہ کا ایک حل ہے اپنا راؤٹر ری سٹاٹ کریں، پانچ منٹ تک کیبل اتار دیں اور پھر لگائیں مسئلہ آپ کا حل ہو جائے گا نہ ہو تو bbsupportlhr@ptcl.net.pk پر ای میل کر دیں ہم اس مسئلہ کو دیکھ کر آپ کو آگاہ کر دیں گے۔اور اس پی ٹی سی ایل براڈبینڈ سپورٹ پر پانچ ای میلز اپنے ایک مسئلہ کے حل کے لئے کیں لیکن پانچویں ای میل کے بعد ایک محترم نے انٹرنل ای میل مجھ کو بھی CC کیا جس پر اتنا درج تھا کہ please solve this problem اور میں تین ہفتہ کے بعد بھی اس مسئلہ کے حل کا منتظر ہوں۔
 

زین

لائبریرین
محمد کاشف مجید صاحب، میرے ساتھ بھی پہلے یہی مسئلہ تھا پھر میں نے پی ٹی سی ایل کی بجائے کیبل نیٹ لگاوالیا۔
 

زین

لائبریرین
صارفین کو پی ٹی سی ایل سروسز و مصنوعات کی انکی دہلیز پر فراہمی کےلئے 2عارضی سہولیات کیمپس کا قیام

اسلام آباد ……پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) بزنس زون نارتھ اسلام آباد نے صارفین کو ان کی دہلیز پر سرسز و مصنوعات کی فراہمی کی پیش نظر دو مختلف مقامات پر عارضی سہولیات کیمپس قائم کئے۔ اتوار کے روز پی ٹی سی ایل کے افس سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے کسٹمرز سروسز کی طرز پر عارضی سہولیات کیمپس حسن ابدال راولپنڈی اور محلہ وارث خان راولپنڈی کے مقامات پر ایک روز کے لئے صبح سے شام تک منعقد کئے۔ پی ٹی سی ایل بزنس زون نارتھ اسلام آباد کی آپریشنل، سیل سروسز اور مارکیٹنگ کے سٹاف نے ان عارضی کیمپس میں صبح نو بجے تک شام پانچ تک ون بھر صارفین کو ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لئے ڈیوٹی سرانجام دی۔ پی ٹی سی ایل کے صارفین نے اس سہولت سے بے حد فائدہ اٹھایا دن بھر ان کسٹرز سہولیات عارضی کیمپس ( کیائوسک) پر صارفین کا رش دیکھنے کو آیا۔ صارفین نے پی ٹی سی ایل وائر لیس فون سیٹ، سمز، کارڈ، ڈی ایس ایل، براڈبینڈ پیکیجز، بالخصوص سٹوڈنٹ براڈ بینڈ پیکچ، سمارٹ ٹی وی ( آئی پی ٹی وی) نےء فون کنکشن اور دیگر اسی طرح کی سروسز میں بے حد دل چسپی کا اظہار کیا گیا۔ خراب فون، نئے فون نہ لگنے، ڈی ایس ایل، براڈ بینڈ سمیت دیگر سروسز اور مصنوعات کے بارے میں صارفین کی شکایات نوٹ کر کے فوری ازالے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ ایگزیکٹیو وائش پر یزیڈنٹ برنس زون نارتھ اسلام آباد اور دیگر سینئر افسران نے ذائی طور پر ان عارضی کیمپس کے دورے کئے،۔ اور سٹاف کائوشوں، محنت اور لگن کو بے حد سراہا۔
 

ابو کاشان

محفلین
پی ٹی سی ایل کی مندرجہ بالا انٹرنیٹ سروس کو صرف اسی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے جب کوئی بھی دوسری صورت ممکن ہی نہ ہو۔ کیونکہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ google کا سادہ سا پیج ڈاؤنلوڈ کرنے میں صرف اڑھائی سے تین منٹ صَرف کرتا ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ بندہ wol یا cyber.net کا کارڈ استعمال کر لے۔

لیکن مفت سروس میں یہ بھی غنیمت ہے۔ اب کیا بچے کی جان لو گے۔:)
 

وجی

لائبریرین
پی ٹی سی ایل کی جانب سے 100 ٹی وی چینلز کی سہولت دی جا رہی ہے ۔۔۔
آپ کو سہولت ہو گی کہ چینلز کو بچوں کی پہنچ سے "دور" رکھ سکتے ہیں ۔۔۔
آپ کو سہولت ہو گی کہ "لائیو" پروگرام ریورس کر کے دیکھ سکیں۔۔۔
آپ کو سہولت حاصل ہو گی کہ آپ اپنی پسندیدہ فلموں یا پروگرامز سے لطف اندوز ہو سکیں۔۔
اور جناب 31 دسمبر 2008 تک آپ کو ٹیلیویژن کی یہ سہولت مفت حاصل رہے گی۔۔ تاہم یہ سہولت ابھی صرف کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں تک محدود ہے۔۔۔
(اس کے ٹیرف کا کسی کو پتہ ہو تو شئیر کریں)

میرے ایک دوست نے اس سروس کا پتا کیا تھا اس نے بتایا کہ کراچی میں یہ سروس ابھی صرف دیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں میسر ہے اور باقی کراچی میں نہیں کیونکہ اس کے لئے فائبر آئپٹک کی ضرورت ہے
اور وہ ابھی باقی علاقوں میں نہیں پہنچی

 

طالوت

محفلین
پی ٹی سی ایل ہو یا کوئی اور ادارہ ان کی سب سے بڑی مشکل یہی ہے کہ دعوے تو آسمانی ہوتے ہیں مگر حقائق زمینی یا پھر شاید اس سے بھی گئے گزرے ۔۔۔ وگرنہ اس طرح کی خدمات سے نہ صرف اسے فائدہ ہو گا بلکہ عوام کو اس کی مرضی کے مطابق معلوماتی و تفریحی ذرائع حاصل ہونگے ۔۔۔ چلیئے امید رکھتے ہیں کہ "فائبر آپٹک" بہت جلد سارے ملک میں بچھا دی جائے گی جس سے کم ازکم انٹرنیٹ کی پاکستان میں بدحالی کو بریک تھرو ملے گا۔۔۔
وسلام
 

وجی

لائبریرین
آپ نے بلکل ٹھیک کہا اب رات کو 12 بجے کے بعد شہری کول مفت تھی لیکن سہولت بغیر بتائے ختم کردی گئی
اور یہ صرف پی ٹی سی ایل ہی نہیں ہر ادارے کا ییہی حال ہے اب جو سیٹالائیٹ پاکستان نے خلاء میں بھیجی ہے وہ صرف اس لئے کہ پاکستان کو 2025 میں ایک اور سیٹالائیٹ بھیجنی تھی تو اگر پہلی وقت پر نہ جاتی تو یہ بھی نا جاتی اب بھی اس سیٹالائیٹ کو زیادہ استعمال نہیں کیا جارہا اور اسی وقت جب انٹرنیٹ کی کیبل جو دبئی سے منسلک ہے اگر خراب ہوجائے تو بینک اور بڑے اداروں کو انٹر نیٹ کی سہولت اس سیٹالائیٹ کی بدولت دی جاتی ہے مگر عوام کو اس سے دور رکھا گیا ہے ابھی صرف کوئی دو تین چینل چل رہے ہیں اس میں
 

فہیم

لائبریرین
میرے پاس بھی فل وقت پی ٹی سی ایل والوں کا ڈی ایس ایل کنکشن ہے۔
ویسے تو سب ٹھیک ٹھاک ہے لیکن ایک پرابلم ایسا ہے جو کہ ابھی تک حل ہوکر نہیں دیا۔

وہ یہ کہ اکثر اوقات میرے موڈیم کی dsl والی لائٹ بلنک کرنے لگ جاتی ہے اور نیٹ ڈی سی ہوجاتا ہے۔
میں نے اس مسئلے کے حل کے لیے کافی بار پی ٹی سی ایل والوں سے بات کی لیکن آج تک یہ مسئلہ پوری طرح حل نہیں ہوسکا۔
 

ساجداقبال

محفلین
کسٹمر سپورٹ‌کو چھوڑ کر پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ بہترین ہے۔ باقی آپریٹرز شئیرڈ کنکشن دیتے ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل پوری طرح Dedicated۔ چھوٹی چھوٹی خرابیوں کو چھوڑ کر پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل کیساتھ میرا تجربہ بہترین رہا ہے۔ اب تک کوئی 300 جی بی ڈاؤنلوڈنگ کر چکا ہوں، مجال ہو جو کبھی سپیڈ میں فرق آیا ہو۔
ریپڈشئیر، میں اور پی ٹی سی ایل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیشہ کا ساتھ
 

ساجداقبال

محفلین
اور ہاں میرے لئے ایک اچھی بات کہ پی ٹی سی ایل میرے آبائی شہر کوہاٹ میں بھی اب دستیاب ہے۔ امید ہے جلد میرے گاؤں بھی پہنچ جائیگا۔
 

طالوت

محفلین
اور ہاں میرے لئے ایک اچھی بات کہ پی ٹی سی ایل میرے آبائی شہر کوہاٹ میں بھی اب دستیاب ہے۔ امید ہے جلد میرے گاؤں بھی پہنچ جائیگا۔
یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اس سے قبل کوہاٹ شہر میں پی ٹی سی ایل کسی قسم کی خدمات فراہم نہیں کر رہا تھا :confused:
یا آپ کی مراد پی ٹی سی ایل کی کسی سروس سے ہے ؟
وسلام
 

وجی

لائبریرین
میرے پاس بھی فل وقت پی ٹی سی ایل والوں کا ڈی ایس ایل کنکشن ہے۔
ویسے تو سب ٹھیک ٹھاک ہے لیکن ایک پرابلم ایسا ہے جو کہ ابھی تک حل ہوکر نہیں دیا۔

وہ یہ کہ اکثر اوقات میرے موڈیم کی Dsl والی لائٹ بلنک کرنے لگ جاتی ہے اور نیٹ ڈی سی ہوجاتا ہے۔
میں نے اس مسئلے کے حل کے لیے کافی بار پی ٹی سی ایل والوں سے بات کی لیکن آج تک یہ مسئلہ پوری طرح حل نہیں ہوسکا۔

ایسا کچھ میرے کسی دوست کے ساتھ بھی ہوتا تھا تو اسے کسی نے کہا کہ جب بھی ایسا ہو تو وہ اپنے کسی فون سے اس لائن ڈی ایس ایل پر کال کرے تو وہ ٹھیک ہوجائے گا یہ مسلہ کئی اور لوگوں کے ساتھ آیا ہے کہ اچانک دیسکنیٹ ہوجاتا ہے
 
Top